Tag: شبانہ

  • کنگنا کو پڑنے والے تھپڑ پر شبانہ اعظمی کا رد عمل!

    کنگنا کو پڑنے والے تھپڑ پر شبانہ اعظمی کا رد عمل!

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو خاتون سکیورٹی اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی اہلکار قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیں تو ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ مجھے کنگنا سے محبت نہیں، لیکن میں خود کو تھپڑ کا جشن منانے والوں میں شامل نہیں کر سکتی۔

    واضح رہے کہ کنگنا رناوت جمعرات کو دہلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب انہیں ایک خاتون سیکورٹی اہلکار نے زوردار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا نے سکیورٹی چیک کے دوران اپنا فون ٹرے میں رکھنے سے انکار کیا اور سیکورٹی اہلکاروں کو دھکا دیا جس پر خاتون کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

    مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

    سجل علی کی مسکراہٹ نے شبانہ اعظمی کو دیوانہ بنادیا

    کنگنا کو تھپڑمارنے والی خاتون کانسٹیبل کا بھی ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ’کنگنا کہتی تھی کہ کسان احتجاج میں خواتین 100، 200 روپے لے کر شامل ہوئی تھیں، میری ماں بھی اس احتجاج میں شامل تھیں۔‘

  • خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ملازمہ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف

    خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ملازمہ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف

    پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ملازمہ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے، معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ٹیچنک اسپتال میں شبانہ نامی کمپیوٹر آپریٹر کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے، اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس نے غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی تحقیقات شروع کر دیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈائریکٹر فنانس فنانس گلزار خان کا کہنا ہے کہ ملازمہ نے کہا کہ غلطی سے پیسے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں، تاہم معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنا لی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر فنانس نے بتایا کہ اب تک خاتون کے اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ریکور کیے جا چکے ہیں۔ دوسری طرف گلزار خان غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دے رہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگا لیا: ایف آئی اے 


    اسپتال کی جانب سے خاتون شبانہ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو ایف آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خیبر پختونخوا میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگا لیا ہے، بے نامی اکاؤنٹس سے ڈیڑھ ارب روپے کی ترسیلات کا پتا چلا۔

  • میلسی: لڑکی نے بچے کو جنم دینے کے بعد کھیت میں پھینک کر فرار

    میلسی: لڑکی نے بچے کو جنم دینے کے بعد کھیت میں پھینک کر فرار

    لاہور: میلسی کے نواحی علاقے میں لڑکی نے بچے کو جنم دینے کے بعد کھیت میں پھینک دیا اور فرار ہو گئی نو مولود بچہ 7گھنٹے تک روتا اور بلکتارہا بچے کی رونے کی آواز سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے بچہ اپنی تحویل میں لے کر اولاد سے محروم ایک شخص کو دے دیا۔

    پولیس کے مطابق 22سالہ شبانہ نا می لڑکی نے اپنے بچے کو گھر میں جنم دیا اور وہ اپنے نومولود بچے کو کپڑے میں باندھ کر کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئی اہل علاقہ سے تفتیش کے دوران پولیس کو شبانہ کا علم ہوا جس نے بچے کو جنم دینے کا اعتراف کیا اور کہا کہ اس نے اپنے بچے کو بھائیوں اور باپ کے ڈر کی وجہ سے پھینکا ہے اور وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شبانہ کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے لیگل برانچ سے راہنمائی لی گئی ہے تا کہ شبانہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔