Tag: شبر زیدی

  • کسی بھی معاشرے میں ٹیکس خوشی سے نہیں دیا جاتا، شبر زیدی

    کسی بھی معاشرے میں ٹیکس خوشی سے نہیں دیا جاتا، شبر زیدی

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں ٹیکس خوشی سے نہیں دیا جاتا، ہمیں ٹیکس نیٹ سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے آل پاکستان چیمبرز سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل سے آگاہ ہیں، دیکھنا ہے کہ ٹیکس وصولیاں کہاں تک لے جانی ہیں۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ٹیکس لحاظ سے مینوفیکچرنگ، سروس، زراعت اور ریٹیل 4 شعبے ہیں، ہر شعبے کا 25 فیصد تک ٹیکس میں حصہ بنتا ہے، ٹیکس وصولیوں میں 70 فیصد حصہ مینوفیکچرنگ کا ہے، دیگر تین شعبوں کی ٹیکس وصولیاں کم ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سارا بوجھ ٹیکسوں کا مینوفیکچرنگ کے شعبے پر ہے، لوگ ٹیکس بوجھ کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سے بھاگ رہے ہیں، یا تو ٹیکس چوری کی جاتی ہے یا پھر مینوفیکچرنگ کو چھوڑا جا رہا ہے۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں ٹیکس خوشی سے نہیں دیا جاتا، ہمیں ٹیکس نیٹ سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل بہت زیادہ ہیں، کچھ ہماری خامیاں ہیں اور کچھ کلچر کا بھی رول ہے۔

  • چھوٹے تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی، شبر زیدی

    چھوٹے تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی، شبر زیدی

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل بہت زیادہ ہیں، کچھ ہماری خامیاں ہیں اور کچھ کلچر کا بھی رول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ ملک میں کبھی چھوٹے تاجر کے ٹیکس مسائل کو اس طرح نہیں دیکھا گیا جیسے موجودہ حکومت میں دیکھا جا رہا ہے، چھوٹے تاجروں کے مسائل بہت زیادہ ہیں۔

    شبز زیدی کا کہنا تھا کہ تاجروں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے، آج ہم نئے دن کا آغاز کر رہے ہیں،کمیٹیاں اپنا کام شروع کریں گی، چھوٹے تاجران کی رجسٹریشن ہوگی، دونوں طرف سے مسائل ہیں، کچھ ہماری خامیاں ہیں اورکچھ کلچرکا بھی رول ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام تاجران کا حکومت کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    اگلے ماہ سے شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوجائے گی، شبر زیدی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 3 جنوری کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نکا کہنا تھا کہ 31جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی، ہم نے یہ شرط کبھی واپس نہیں لی تھی، تمام تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔

  • کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

    کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایف بی آر دستیاب نان کسٹم پیڈ اشیا کی تیز سیٹلمنٹ پر کام کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر دستیاب نان کسٹم پیڈ اشیا کی تیز سیٹلمنٹ پر کام کر رہا ہے۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی، اقدام کا مقصد کاروبار کو متاثر کیے بغیر کاروباری آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

    اس سے قبل شفافیت اور کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر نے کسٹمز رولنگز اپنی ویب سائٹ پر دستیاب کردی تھیں۔

    اس سے قبل شبر زیدی نے کہا تھا کہ ریفنڈ کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، خود کار نظام کے تحت ریفنڈ کے 25 ارب کے کلیمز 5 ماہ میں آئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ متعدد ریفنڈ کلیئر ہو گئے ہیں جو خود کار طریقے سے ہوئے، مجموعی 1800 میں سے 1604 کلیمز کلیئر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ فارم ایچ کمپیوٹر سے فائل ہوتا ہے اور خود کار نظام سے آگے جاتا ہے۔

  • مارکیٹوں کے لیے ٹیکس ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    مارکیٹوں کے لیے ٹیکس ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے تجارتی مراکز اور مارکيٹس کے لیے ٹيکس ريٹس جاری کرنے کا فيصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تاجروں کے ساتھ معاہدہ طے پا گيا، تجارتی مراکز اور مارکيٹوں کے لیے ٹيکس ريٹس جاری کیے جائیں گے، اس معاہدے پر آیندہ ہفتے سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجر اور ايف بی آر مل کر رجسٹريشن کے لیے کام کريں گے، ٹيکس وصولی کی تاريخ ميں ايک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں ہر علاقے اور مارکیٹ سے تاجروں کی نمایندہ کمیٹیوں کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر اینٹی بے نامی لاہور زون نے پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد کی حسن کمرشل مارکیٹ میں 60 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی، حکام کا کہنا تھا کہ بے نامی پراپرٹی خریدتے وقت مالیت 15 کروڑ روپے تھی، یہ کمرشل پراپرٹی دکانوں اور ملحقہ اراضی پر مبنی ہے، پراپرٹی کا بینفشل اونر ریاست علی ڈوگر نامی شخص ہے، لاہور میں 3 بے نامی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ریفنڈ کلیمز میں انسانی مداخلت مکمل ختم کردی، شبر زیدی

    چند دن قبل ریفنڈ کلیمز کے سلسلے میں شبر زیدی نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں انسانی مداخلت پوری طرح ختم کر دی گئی ہے، ریفنڈ کے معاملات میں اب کسی کو گڑ بڑ کرنے کا موقع نہیں ملے گا، برآمدات کے ریفنڈ میں کسی کا ہاتھ نہیں رہا، ادارے کو خود کار نظام کے تحت ریفنڈ کے 25 ارب کے کلیمز 5 ماہ میں آئے۔

  • ریفنڈ کلیمز میں انسانی مداخلت مکمل ختم کردی، شبر زیدی

    ریفنڈ کلیمز میں انسانی مداخلت مکمل ختم کردی، شبر زیدی

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ریفنڈ کلیمز میں انسانی مداخلت مکمل ختم کردی، ریفنڈ کے معاملات میں کسی کو گڑبڑ کرنے کا موقع نہیں مل سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ریفنڈ کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، برآمدات کے ریفنڈ میں کسی کا ہاتھ نہیں رہا، خود کارنظام کے تحت ریفنڈ کے 25 ارب کے کلیمز5 ماہ میں آئے۔

    شبر زید ی نے کہا کہ متعدد ریفنڈ کلیئرہوگئے ہیں جو خود کار طریقے سے ہوئے، مجموعی 1800 میں سے 1604 کلیمز کلیئر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم ایچ کمپیوٹرسے فائل ہوتا ہے اور خود کار نظام سے آگے جاتا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبے کے 5 ارب کے کلیمز 72 گھنٹے میں کلیئر کیے، ٹرانسفر پوسٹنگ کے مسائل پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام امور کو آٹومیشن کی طرف لے کر گئے ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سربراہ شبر زیدی نے کہا کہ ریفنڈ کلیمز میں انسانی مداخلت مکمل ختم کردی، ریفنڈ کے معاملات میں کسی کو گڑبڑ کرنے کا موقع نہیں مل سکتا۔

    شبر زیدی کی ایک بار پھر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاکید

    اس سے قبل چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایف بی آر دفاتر یقینی بنائیں گیس و بجلی کے تمام صنعتی اور کمرشل صارفین رجسٹر ہوں۔

  • شبر زیدی کی ایک بار پھر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاکید

    شبر زیدی کی ایک بار پھر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاکید

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے ایک بار پھر عوام کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاکید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر دفاتر یقینی بنائیں گیس و بجلی کے تمام صنعتی اور کمرشل صارفین رجسٹر ہوں۔

    اپنے ٹویٹ میں شبر زیدی نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ صارفین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ جن صارفین نے گوشوارے جمع نہیں کروائے وہ دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھائیں۔

    خیال رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانے کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کی ہے جس کے تحت اب انکم ٹیکس گوشوارے 16 دسمبر 2019 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 اگست، 31 اگست، 31 اکتوبر، اور 30 نومبر مقرر کی تھی البتہ تاریخ میں اب ایک بار پھر توسیع کی گئی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 69 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

  • کاروباری آسانی بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

    کاروباری آسانی بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے کسٹمز رولنگز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر باآسانی دستیاب ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کسٹمز رولنگز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر با آسانی دستیاب ہوں گی۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اقدام شفافیت اور کاروباری آسانی مزید بہتر بنانے کے لیے ہے۔ کاروباری افراد انڈر ویلیو ایشن کے کیسز کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔

    گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا تھا کہ ایف بی آر کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ خود کار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکا کی طرز پر ٹیکس گزاروں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ایف بی آر کے پاس ٹیکنالوجی اور آٹو میشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ٹیکس گزاروں اور محکمے کے درمیان رابطہ کم کرنا ضروری ہے۔

    شبر زیدی نے بتایا تھا کہ ایف بی آر کو فیس لیس بنانے پر کام کر رہے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے سسٹم کو خود کار بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ماضی میں ادارے کے پاس کوئی ڈیٹا بینک نہیں تھا البتہ اب سسٹم بنایا جارہا ہے جس میں ٹیکس گزاروں کی ظاہر نہ کی جانے والی معلومات ہوں گی۔

  • گزشتہ ادوار کا ٹیکس سسٹم انتہائی مشکل تھا، شبر زیدی

    گزشتہ ادوار کا ٹیکس سسٹم انتہائی مشکل تھا، شبر زیدی

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کودستاویزات میں لا رہے ہیں، گزشتہ ادوار کا ٹیکس سسٹم انتہائی مشکل تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیراہتمام انوویٹوفنانس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ملک میں 31 لاکھ افراد صنعتی شعبے سے وابستہ ہیں، 31 لاکھ افراد میں سے صرف 43 ہزار ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی نظام بہتر ہونے تک ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہیں کیا جاسکتا، ٹیکس، سرمایہ کاری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار باہم منسلک ہیں۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اسمال میڈیم سیکٹر میں کم قرض کی وجوہات کاروبار کا غیر دستاویزی ہونا ہے، اسمال میڈیم سیکٹر دستاویزی نہ ہونے سے زیادہ قرض حاصل نہیں کرسکا۔

    شبر زیدی نے کہا کہ ملک میں بجلی کے 31 لاکھ صنعتی اور کمرشل صارفین ہیں، اکتیس لاکھ میں صرف 43 ہزار سیلز ٹیکس رجسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمال میڈیم سیکٹر مکمل دستاویزی نہیں ہوگا تو قرض کا تناسب نہیں بڑھے گا، اسمال میڈیم سیکٹر کے لوگ ٹیکس نظام میں شامل ہی نہیں ہونا چاہ رہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہمارے ملک میں گزشتہ ادوار کا ٹیکس سسٹم انتہائی مشکل تھا، چھوٹے اور درمیانے کاروبار قرضوں تک رسائی میں مشکلات کا شکار ہیں، نجی شعبے کے مجموعی قرضوں کے سست رجحان سے مشکلات بڑھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قرضے تک محدود رسائی کی بڑی وجہ نامکمل منصوبہ بندی ہے، ایس ایم ایز بینکوں سے مناسبت کے بغیرمصنوعات متعارف کراتے ہیں، ایس ایم ایز کی دستاویزات کی کمی اور رقوم کی خراب ترسیل بڑا مسئلہ ہیں، مختلف وجوہات کی بنا پر سرمایہ کاری میں مشکلات ہوتی ہیں۔

  • بڑے ریٹیلرز کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

    بڑے ریٹیلرز کے لیے ایف بی آر کا ایک اور اقدام

    اسلام آباد: ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ بڑے ریٹیلرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں، یہ بڑے ریٹیلرز کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بڑے ریٹیلرز کے لیے آٹو میٹڈ پوائنٹ آف سیلز آئندہ ماہ لانچ کرے گا۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ بڑے ریٹیلرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ سسٹم کے ساتھ ضم ہوجائیں، یہ بڑے ریٹیلرز کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقدام سے ایف بی آر سے پرسنل انٹر ایکشن کم سے کم ہوجائے گی۔

    اس سے قبل ایک موقع پر شبر زیدی نے کہا تھا کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ٹیکس گروتھ حاصل کی، جولائی تا اکتوبر ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 454 ارب روپے جمع کیے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ 5 ہزار 500 ارب ٹیکس ہدف کے لیے 43 فیصد کی گروتھ درکار ہے۔ جولائی تا اکتوبر 167 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔

  • رواں سال ٹیکس میں 16 فیصد اضافہ ہوا، شبر زیدی

    رواں سال ٹیکس میں 16 فیصد اضافہ ہوا، شبر زیدی

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ٹیکس گروتھ حاصل کی، جولائی تا اکتوبر ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 454 ارب روپے جمع کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار 500 ارب ٹیکس ہدف کے لیے 43 فیصد کی گروتھ درکار ہے، جولائی تا اکتوبر 167 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ٹیکس گروتھ حاصل کی، جولائی تا اکتوبر ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 454 ارب روپے جمع کیے۔

    شبر زیدی نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی مد میں جولائی تا اکتوبر 546 ارب روپے جمع ہوئے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں جولائی تا اکتوبر تقریباً 70ارب جمع ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی تا اکتوبر 209ارب کسٹم ڈیوٹی جمع ہوئی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کا معاملہ ملتوی کر دیا گیا، ایف بی آر میں باقی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

    شبر زیدی نے مزید کہا کہ تنظیم نو کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے، کمیٹی کے بعد نئی ٹائم لائن بھی رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کا تقریباً 90 فیصد ٹیکس ہدف پورا کیا گیا۔

    پہلی سہ ماہی کے بڑے ٹیکس ہدف کا 90 فیصد حاصل کرلیا، شبر زیدی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ پہلی سہ ماہی کے بڑے ٹیکس ہدف کا 90 فیصد حاصل کرلیا۔