Tag: شبر زیدی

  • مستقبل میں پاکستان سے باہر پیسہ لے جانا آسان نہیں ہوگا، چیئرمین ایف بی آر

    مستقبل میں پاکستان سے باہر پیسہ لے جانا آسان نہیں ہوگا، چیئرمین ایف بی آر

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبیر زیدی نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان سے باہر پیسہ لے کر جانا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں آپ کا پیسہ زیادہ محفوظ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نامی لاء بنایا گیا لیکن ابھی تک اس عمل نہیں کیا گیا، بے نامی اکاؤنٹس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    شبر زیدی نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم میں آپ کے مسائل کم ہوں گے، ایک بہت عام اور آسان اسکیم متعارف کروائی ہے، ٹیکس پیئرز اور انکم ٹیکس آفیسرز کے درمیان قربت نہیں ہونی چاہئے، میرا مقصد بندے کی بجائے ادارے کو پکڑنا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پرانی ایمنسٹی اسکیم کا ذکر کرکے اس اسکیم کو خراب نہ کیا جائے، نان فائلر ایک کرمنل ہے۔

    مزید پڑھیں: چند خام مال پر تو ٹیکس چھوٹ دی جا سکتی ہے سب پر نہیں: شبر زیدی

    انہوں نے کہا کہ 1992 سے لے کر 2018 تک قانون میں تبدیلی نہیں کی گئی، ان سالوں میں پاکستان کو ٹریڈنگ اسٹیٹ بنا کر چلایا گیا، اس قانون کے تحت بلیک منی کو وائٹ کیا جاتا رہا ہے، ایکسچینج کمپنیوں کو بھی ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

    شبر زیدی نے کہا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیل میرے پاس ہے، اگر کوئی افسر پرانی ایمنسٹی پر تنگ کررہا ہے تو مجھے بتائیں شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ میں ایمنسٹی اسکیم کو پروموٹ کرنے کے لیے لاہور آیا ہوں، صرف بیکار کی باتیں نہ کی جائیں بہتری کی باتیں کی جائیں، انشاء اللہ پیسہ بھی آئے گا اور ٹیکس سسٹم میں ریفارمز بھی ہوں گے۔

  • چند خام مال پر تو ٹیکس چھوٹ دی جا سکتی ہے سب پر نہیں: شبر زیدی

    چند خام مال پر تو ٹیکس چھوٹ دی جا سکتی ہے سب پر نہیں: شبر زیدی

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ چند خام مال پر تو ریلیف دیا جا سکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں۔ ہماری انڈسٹری کو فراڈ کے لیے استعمال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کم کرنے کا حل بتا دیں بجٹ سے پہلے مسئلہ حل کردوں گا۔ چند خام مال پر تو ریلیف دیا جا سکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں۔

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری کو فراڈ کے لیے استعمال کیا گیا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔ غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہیں۔ اسمگل اشیا بیچنا بھی شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے طویل عرصے کے لیے اصلاحات کرنی ہیں، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں کوئی ابہام نہیں۔ بہتر تجویز دیں گے تو عمل کروں گا۔ صنعت چلانے کے لیے ضروری نہیں کہ درآمد کریں، کیا اسمگل چیزوں کو فروخت کرنا چوری نہیں ہے؟

    شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کتنی دکانیں اور کمپنیاں ہیں ڈیٹا جلد سامنے لاؤں گا، پنجاب میں 7 لاکھ انڈسٹریل یونٹ ہیں۔ سندھ میں کتنے انڈسٹریل یونٹ ہیں ابھی نہیں معلوم، پاکستان میں انکم ٹیکس گوشوارے 19 لاکھ افراد ہی جمع کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اپنی تعیناتی کے بعد شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم کیا جائے گا، اختیارات کو نچلے افسران تک منتقل کریں گے۔ کسی بھی فرد، کمپنی یا ادارے کا اکاؤنٹ منجمد کرنے سے پہلے چیئرمین کے نوٹس میں لانا لازمی قرار دیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی قسم کا بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے کم از کم 24 گھنٹے قبل معاملہ ان کے نوٹس میں لایا جائے گا۔

  • چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج کی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پرائیوٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔ درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ شبر زیدی کو رواں ماہ اعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔ شبر زیدی بطور چیئرمین تنخواہ نہیں لے رہے لیکن چیئرمین کے تمام اختیارات ان کے پاس ہیں۔

  • چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر پابندی لگادی

    چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر پابندی لگادی

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بغیراطلاع کےٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر پابندی لگادی اور کہا ممبران کی اجازت کےبغیرٹیکس دہندگان کےگھرپرچھاپہ نہیں ماراجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ایف بی آرکےتمام افسران کوہدایت جاری کردی گئیں اوراعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا  بغیراطلاع کے کسی کو بھی ایکٹوٹیکس لسٹ سےمعطل نہیں کیاجائے گا

    چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معطل کرنے سے پہلے کمپنی مالک یا سی ای او کو 24 گھنٹے پہلےآگاہ کیاجائے اور ایکٹو ٹیکس لسٹ سے معطلی پر تفصیلات چیئرمین ایف بی آرکودی جائیں گی۔

    شبر زیدی نے ممبران کوٹیکس لسٹ سے معطلی کی وجہ اور رابطےکاثبوت دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ممبران کی اجازت کےبغیرٹیکس دہندگان کےگھرپرچھاپہ نہیں ماراجائے گا۔

    کیس کی تفصیلات پر افسرممبران لینڈ ریونیواور چیئرمین کو رپورٹ کرے گا اور چیئرمین ایف بی آر اور ممبر آپریشن ہی اس پر ایکشن کا فیصلہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین ایف بی آر کا پہلا حکم جاری، بغیر اطلاع اکاؤنٹس منجمد کرنے پر پابندی عائد

    یاد رہے چند روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین تعینات ہونے والے شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم نامہ جاری کیا تھا ، جس کے تحت اب ایف بی آر کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹ کو بغیر اطلاع کے منجمد نہیں کرے گا۔

    شبر زیدی کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی تھی کسی بھی اکاؤنٹ کو بند کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ شخص کو ایف بی آر آگاہ کرے گا۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ’کمیٹی یا کسی ادارے کا اکاؤنٹ بند کرنے سے قبل انہیں آگاہ نہیں کیا جائے گا، نئے حکم نامے کا اطلاق عام ٹیکس فائلر پر ہوگا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور دیگر فریقین کے درمیان تنازع کی صورت میں ادارے کے پاس بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا قانونی اختیار ہوتا ہے۔

  • شبر زیدی کو ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین بنانا بہترین فیصلہ ہے، تاجر برادری

    شبر زیدی کو ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین بنانا بہترین فیصلہ ہے، تاجر برادری

    کراچی / اسلام آباد : شبر زیدی کے ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین بننے پرتاجربرادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے، تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شبر زیدی بہترین نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شبرزیدی کو ایف بی آر کا اعزازی چیئرمین بنانے کے فیصلے پر ملک بھر کی تاجر برادری نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایڈوائزر کا ٹیکس کلکٹر بنناخوش آئند ہے۔ تاجر برادری شبر زیدی پر بطور ایف بی آر چیئرمین بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

    معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے کہا کہ شبرزیدی کو چیئرمین بنانا وزیراعظم کا بہترین فیصلہ ہے، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ شبر زیدی کا عہدے پر ہونا ایف بی آر اور تاجر برادری دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو خان نے کہا کہ ٹیکس ایڈوائزر کا ٹیکس کلیکٹر بننا خوش آئند فیصلہ ہے، اشفاق تولہ نے کہا امید کرتے ہیں کہ شبر زیدی بہترین نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر اندر سے ہی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    مزید پڑھیں: شبر زیدی کواعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ وزارت قانون کی جانب سے شبر زیدی کو 2 سال کے لیے اعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سمری تیار کی گئی ، سمری کے متن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے شبر زیدی کو باقاعدہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے پر اعتراض اٹھائے تھے اس لیے انہیں اعزازی طور پر چیئرمین تعینات کرنے میں کوئی قانونی یا آئینی رکاوٹ نہیں۔

    یاد رہے کہ 6 مئی کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔

  • ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کاکلچر ختم ہوگا، چیئرمین ایف بی آر

    ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کاکلچر ختم ہوگا، چیئرمین ایف بی آر

    اسلام آباد: نئے تعینات شدہ چیئرمین ایف بی آر کا کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم کیا جائےگا، اختیارات کو نچلے افسران تک منتقل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد، کمپنی یا ادارے کا اکاؤنٹ منجمد کرنے سے پہلے چیئرمین کے نوٹس میں لانا لازمی قراردیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا کلچر ختم ہو، کسی بھی قسم کا بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے کم از کم 24 گھنٹے قبل معاملہ ان کے نوٹس میں لایا جائے گا۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ریونیوشارٹ فال سےمتعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، اور ٹارگٹ سےمتعلق ابھی کچھ بات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرمیں اختیارات نچلی سطح کےافسران کوبھی منتقل کریں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی بات چھوڑیں پہلےپاکستان کی بات کررہےہیں اورآئی ایم ایف سےمتعلق حفیظ شیخ سےپوچھیں۔

    شبر زیدی نے یہ بھی بتایا کہ ہرفیصلےکی منظوری چیئرمین سےلیناضروری نہیں ہے اوربجٹ کےلیےابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے شبر زیدی کو اعزازی چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، شبرزیدی بطور چیئرمین تنخواہ نہیں لیں گے لیکن چیئرمین کےتمام اختیارات انہیں حاصل ہوں گے۔

  • شبر زیدی کواعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ

    شبر زیدی کواعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : شبرزیدی کو اعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کافیصلہ کرلیا گیا، نئے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم نے ایف بی آر کے سینئر افسران کو شبر زیدی کے نام پر اعتماد میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے شبر زیدی کو اعزازی چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا شبرزیدی بطور چیئرمین تنخواہ نہیں لیں گے لیکن چیئرمین کےتمام اختیارات ہوں گے۔

    نئے چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے ، وزیراعظم نے ایف بی آر کے سینئر افسران کو شبر زیدی کے نام پر اعتماد میں لے لیا ہے۔

    شبر زیدی نے اسلام آباد میں سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں، کل ایف بی آر کےسینئرحکام نے وزیراعظم کے مشیرشہزاد ارباب سےملاقات کی تھی، جس میں ایف بی آر حکام نے چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، مشیر نے ایف بی آر حکام کو یقین دلایا تھا وہ وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم، شبر زیدی ملاقات: ملکی مالیاتی نظام سےمتعلق تبادلہ خیال

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں ملک کے مالیاتی نظام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹیکس کا نظام بہتر بنانے کی تجاویز پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو نئی ذمہ داریوں اور حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا تھا۔

    یاد رہے وزارت قانون نے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اعتراض کے بعد ٹیکس امور کے ماہر شبر رضا زیدی کو اعزازی طور پر چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

    وزارت قانون کی جانب سے شبر زیدی کو 2 سال کے لیے اعزازی چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سمری تیار کی گئی ، سمری کے متن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے شبر زیدی کو باقاعدہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے پر اعتراض اٹھائے تھے اس لیے انہیں اعزازی طور پر چیئرمین تعینات کرنے میں کوئی قانونی یا آئینی رکاوٹ نہیں۔

    یاد رہے کہ 6 مئی کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔

  • وزیر اعظم، شبر زیدی ملاقات: ملکی مالیاتی نظام سےمتعلق تبادلہ خیال

    وزیر اعظم، شبر زیدی ملاقات: ملکی مالیاتی نظام سےمتعلق تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین ایف بی آر  شبر  زیدی نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر مشیرخزانہ بھی موجود تھے.

    تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم اور نامزد چیئرمین ایف بی آر کی یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔

    اس ملاقات میں ملک کے مالیاتی نظام سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹیکس کا نظام بہتر بنانے کی تجاویز پر مشاورت کی گئی. وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو نئی ذمہ داریوں اور حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا.

    خیال رہے کہ شبر زیدی کو چیئرمیں ایف بی آر تعینات کیا جا چکا ہے، لیکن نوٹیفکیشن تا حال جاری نہیں ہو سکا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر بیوروکریسی شبر زیدی کی تقرری کی مخالف کر رہی ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان شبر زیدی کی تعیناتی کے لیے ڈٹ گئے ہیں، انھوں نے ایف بی آر حکام کو طلب کر رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں: شبر زیدی کی بہ طور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے لیے وزیر اعظم ڈٹ گئے

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے کوئی ہڑتال کیوں نہ کرے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ہی ہوں گے.

    اب وزیر اعظم اور شبر زیدی کی ملاقات کے بعد اس خیال کو تقویت ملی ہے کہ اس ضمن میں دیگر رکاوٹیں بھی جلد دور ہوجائیں گی.

  • شبر زیدی کی بہ طور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے لیے وزیر اعظم ڈٹ گئے

    شبر زیدی کی بہ طور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے لیے وزیر اعظم ڈٹ گئے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان شبر زیدی کی بہ طور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے لیے ڈٹ گئے، شبر زیدی کو چیئرمیں ایف بی آر تعینات کیا جا چکا ہے لیکن نوٹیفکیشن تا حال جاری نہیں ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تو تعینات کر دیا گیا ہے مگر نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا، ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر بیوروکریسی شبر زیدی کی تقرری کی مخالف کر رہی ہے۔

    دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان شبر زیدی کی تعیناتی کے لیے ڈٹ گئے ہیں، انھوں نے ایف بی آر حکام کو طلب کر لیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چاہے کوئی ہڑتال کیوں نہ کرے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ہی ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کیا جائے: وزیر اعظم کی ہدایت

    یاد رہے کہ حکومت نے 6 مئی کو معروف ماہر معیشت شبر زیدی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کیا تھا۔

    شبر زیدی ممتاز ماہر معیشت کی حیثیت سے شناخت رکھتے ہیں، پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، کئی اہم فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو عہدے سے بر طرف کیا گیا تھا، نئے چیئرمین کے لیے کئی نام زیر گردش تھے، مگر قرعہ فال شبر زیدی کے نام نکلا۔

  • شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر تعینات

    شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر تعینات

    اسلام آباد: حکومت نے معروف ماہر معیشت شبر زیدی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے اپنی پریس بریفنگ میں شبر زیدی کوچیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا اعلان کیا.

    شبر زیدی ممتاز ماہر معیشت کی حیثیت سے شناخت رکھتے ہیں، پیشے کے لحاظ سے  وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، کئی اہم فورمز پر  پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    شبر زیدی ماضی میں نگراں سیٹ اپ میں سندھ کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں.

    تجزیہ کاروں نے شبر  زیدی کو  یہ عہدہ سوپنے جانے کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے انھیں چیئرمین ایف بی آر کے لیے بہترین چوائس قرار دیا ہے.

    خیال رہے کہ چند روز قبل چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھا. نئے چیئرمین کے لیے کئی نام زیر گردش تھے، مگر قرعہ فال شبر زیدی کے نام نکلا.

    پیٹرولیم ڈویژن  کسے سونپا گیا؟


    علاوہ ازیں پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی چارج وزیر توانائی عمرایوب کو سونپ دیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کااضافی چارج وزیرتوانائی دیا گیا۔

    اس ضمن میں کابینہ ڈویژن کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کی کاپی ایوان صدرسمیت متعلقہ اداروں کوبھیج دی گئی.

    خیال رہے کہ  وزیر  توانائی نے 3 مئی 2019کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ   گزشتہ 10 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے دریافت ہونے والے ذخائر کی تعداد 160 ہے، سب سے زیادہ ذخائر سندھ سے دریافت کئے گئے۔