Tag: شبقدر

  • چارسدہ : طالب علم نے پرنسپل کو گولی مارکر قتل کردیا

    چارسدہ : طالب علم نے پرنسپل کو گولی مارکر قتل کردیا

    چارسدہ : شبقدر میں سیکنڈ ائیر کے طالب علم نے توہین رسالت کے مبینہ الزام میں پرنسپل کو قتل کردیا، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں مٹہ روڈ پر واقع نیو اسلامیہ کالج کے سیکنڈ ایئر کے طالب علم فہیم اشرف نے پیر کی صبح پرنسپل سریراحمد پر توہین کا الزام عائد کرکے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    گولیاں لگنے سے سریر احمد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگئے، مقتول کو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں۔

     پرنسپل کے قتل کے خلاف مشتعل طلبہ اور عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کے دوران اہم شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فہیم اشرف تحریک لبیک یارسول اللہ کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے کلاس سے غیرحاضر رہا تھا، جس پر پرنسپل نے اس کی سرزنش کی جس پر وہ مشتعل ہوگیا، شبقدر تھانے کی پولیس نے ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

  • شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں سیکورٹی فورسز نے ایف سینٹر پر دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرتے ہوئے 2خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ میں فائرنگ، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاں بحق

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےخیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

    مزید پڑھیں:مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام،4دہشتگردہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 4 خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔حملہ آوروں کو روکتے ہوئے ايف سی کے 2 اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

  • سیکورٹی فورسز کی شبقدر میں کارروائی، کھیتوں میں دبایا گیا گولہ بارود برآمد

    سیکورٹی فورسز کی شبقدر میں کارروائی، کھیتوں میں دبایا گیا گولہ بارود برآمد

    شبقدر : سیکورٹی فورسز نے شبقدر کے کھیتوں میں بھاری مقدار میں دبایا گیا گولہ بارود اور تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے شبقدر کے علاقہ منسوکہ میں کارروائی کرتے ہوئے کھیتو ں سے پچاس کلو گرام بارودی مواد ، نو دستی بم ، چار آئی ای ڈی ، ایک اسٹیکر بم ، ساٹھ ڈیٹونیٹر ، چھ سو گز پرائما کارڈ ، بیس بیٹری سیل ، سولہ ریموٹ اور پانچ ریسیور برآمد کرکے تخریب کاری کا خطر ناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    سیکورٹی اداروں کے مطابق تخریب کاروں نے بارودی مواد تیس مئی کو خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر تخریبی کاروائی کیلئے جمع کیا تھا مگر ان کو موقع نہیں ملا اور اب بارودی مواد کو کہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔