Tag: شبلی فراز

  • شیر افضل مروت کا شبلی فراز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    شیر افضل مروت کا شبلی فراز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف دونوں عہدوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ان کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

     بیان میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں عمرایوب کی طرف سے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز چند دیگر افراد کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پارٹی ایک بھی کام پورا کرنے میں ناکام رہی، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور مینڈیٹ کی بازیابی کا امکان نظر نہیں آتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین اور رہنما جیلوں میں بند ہیں اور ہم عوام کو ایک عظیم تحریک کے لیے متحرک کرنے میں ناکام رہے۔

    شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ میں شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف دونوں عہدوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہوں۔

  • قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا؟ پٹرول کم استعمال کریں، شبلی فراز کا عوام کو مشورہ

    قیمت بڑھ گئی تو کیا ہوا؟ پٹرول کم استعمال کریں، شبلی فراز کا عوام کو مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مشورہ دیا ہے کہ قیمت بڑھ گئی ہےتوعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا
    قیمت بڑھ گئی ہےتوعوام کو چاہیئے پٹرول کم استعمال کریں، جب مشکل وقت آتا ہے تو زندگی پہلے جیسی نہیں گزار سکتے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کس کس چیزکوسبسڈائزکرے، حکومت کی ترجیح کھانےپینےکی چیزوں پرسبسڈی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکس نہیں ڈال رہی.

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہےبجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی توآئل کی امپورٹ کم ہوگی، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے، حکومت نےٹیکس نہیں لگایا، مشکل وقت میں آدمی اپنےآپ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

    گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول بارہ روپے تین پیسے مہنگا ہوگیا اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک سو انسٹھ روپے چھیاسی پیسے ہو گئی۔

    ڈیزل کی قیمت میں نو روپے تریپن پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ، نئی قیمت ایک سو چون روپے پندرہ پیسے ہو گئی۔

  • ’مریم نواز کی زبان کاٹنے کی دھمکی زرداری کے لیے تھی‘

    ’مریم نواز کی زبان کاٹنے کی دھمکی زرداری کے لیے تھی‘

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مریم نواز کی زبان کاٹنے والی دھمکی شاید آصف علی زرداری کے لیے تھی، تاہم انھوں نے ساتھ ہی ن لیگی خاتون رہنما کی دھمکیوں کی مذمت بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا میرا خیال ہے زبان کاٹنے والی کل کی دھمکی شاید آصف زرداری کے لیے تھی۔

    انھوں نے کہا مریم نواز کا بنیادی مقصد 26 مارچ کی نیب طلبی پر کارکنان کو اشتعال دلانا ہے، ان کا لب و لہجہ مایوس کن تھا، ایسی دھمکیاں مریم نواز کے ذہن کی عکاسی کر رہی ہیں، ایک خاتون کرپشن کا جواب دینے کی بجائے لشکر کشی کر رہی ہے، وہ چاہتی ہیں ڈرا دھمکا کر قانون سے فرار حاصل کریں، ہم ان دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ آ چکی ہے، قانونی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی ہے، جلد براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں گے۔

    انھوں نے کہا پہلے جو بل قومی اسمبلی میں پاس ہوتا تھا وہ سینیٹ میں رک جاتا تھا، اب تحریک انصاف کی سینیٹ میں اکثریت ہے، اب ہماری کوشش ہوگی کچھ چیزوں میں ترامیم لائیں۔

    سینیٹر نے کہا سیاسی پلیٹ فارم کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا خطرناک ہے، انھوں نے ایک سیاسی جماعت کو جرائم پیشہ لوگوں کی آماج گاہ بنا دیا ہے، یہ چاہتے ہیں کوئی بری صورت حال پیدا ہو مگر انھیں اچھے طریقے سے ڈیل کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن میں خطاب میں کہا تھا کہ کسی نے بھی اگر ہمارے قائد میاں نواز شریف کے خلاف غلط زبان استعمال کی تو ہم اب ان کی زبان کھینچ لیں گے۔

  • شبلی فراز کا پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کے واقعے کی تہہ تک جانے کا اعلان

    شبلی فراز کا پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کے واقعے کی تہہ تک جانے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزیشن پر سینیٹرز کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے واقعےکی تہہ تک جانے اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کی ، شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگوں نے گھناؤنی سازش کی ہے ، جائے وقوع پر یہ خود پہنچ گئے اور ڈرامہ رچایا ، اس قسم کی حرکتوں کے یہ ماسٹر مائنڈ ہیں ، اس واقعے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی نے اپنے دور میں کتنے لوگوں کو بھرتی کیا، دیکھائیں گے ان کے کتنے ایجنٹس پارلیمنٹ بلڈنگ میں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی میں اپنا الیکشن انھی حربوں سے جیتے ، سب کو پتہ ہے اسلام آباد میں کون پیسے لیکر گھوم رہا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو آج بےنقاب ہوئیں وہ کہاں تھی اورپی ٹی آئی کہاں تھی، اس قسم کے سازشی لوگ چوری بھی کرتے ہیں جاکر ایف آئی آربھی کراتےہیں، نھوں نے سیاست کی اخلاقیات تباہ ، پیسے کو کاروباربنایا، عوام جانتی ہیں ان کامؤقف عوام ،پارلیمنٹ میں کیا تھا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بیلک میل،پیسے کا استعمال ،دھونس دھاندلی ان کی سیاست کے ستون ہیں، ہم نے کہا ان چیزوں کی تحقیقات ہونی چاہیے، بالکل نیا پولنگ بوتھ لگنا چاہیے اور اس ڈرامےکی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا آزاداراکین نکال دیں تو ان کی سینیٹ میں برتری ہے ہی نہیں، ہم حق پر کھڑے ہیں، ہماری جدوجہد کرپٹ ٹولےسے نجات ہے، انھوں نے ملک کی معیشت،اخلاقیات ،جمہوریت کو زمیں بوس کردیا ، آج یہ جتنی جدوجہد کررہےہیں وہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے، میدان میں جو بھی جاتا ہے جیت کیلئے جاتا ہے مگران کی اورہماری جیت میں فرق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ کونسی پارٹی ہےجوچوری چھپےووٹ دینےکی بات کرتی ہے، انہوں نےچوری بھی کی اورجائےوقوع پربھی پہنچ گئے، یہ تجربہ کارلوگ ہیں یہ وہاں ہی پہنچتےہیں جوانکی جائےواردات تھی، ہم توکیمرہ لگانےکےواقعےکی تہہ تک جائیں گے اور کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔

  • تحریک انصاف صادق سنجرانی کی جیت کیلیے ہر سیاسی ، جمہوری اورقانونی حربہ استعمال کرے گی’

    تحریک انصاف صادق سنجرانی کی جیت کیلیے ہر سیاسی ، جمہوری اورقانونی حربہ استعمال کرے گی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کےلیے ہر سیاسی ، جمہوری اورقانونی حربہ استعمال کریں گے، اپوزیشن غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کونقصان پہنچا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف ہر سیاسی، جمہوری ،قانونی حربہ استعمال کریں گے، اپوزیشن غیراخلاقی ہتھکنڈوں سےجمہوریت کونقصان پہنچا رہی ہے اور عمران خان نے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اور فیصل جاوید کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، زیادہ ارکان سینیٹ کے پی سے ہونے کے باعث ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔

  • حکومت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی: شبلی فراز

    حکومت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی: شبلی فراز

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے پیغامات سے بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کر رہی ہیں لیکن حکومت ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی، نواز شریف کو پاسپورٹ کی جگہ ٹریول ڈاکومنٹ جاری کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کے بعد شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے، سمجھ نہیں آتی ان کو ایسی بیماریاں کیوں ہیں جن کا ملک میں علاج نہیں، وہ بیرون ملک جانے کی راہ ہموار کر رہی ہیں اور حکومت ان کو جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

    شبلی فراز نے مزید کہا نواز شریف علاج کرانے گئے اور باہر جا کر سیاست شروع کر دی، نواز شریف کو پاسپورٹ کی بجائے ٹریول ڈاکومنٹ جاری کریں گے، ہم کیسے ایک مطلوب شخص کو پاسپورٹ دے کر مدد کر سکتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم سہولت کار بنیں، اور نواز شریف کہیں اور چلے جائیں۔

    وزیر اطلاعات سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کہا آج اجلاس میں سینیٹ الیکشن سے متعلق میڈیا حکمت عملی پر بات چیت کی گئی، عمران خان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیئں۔

    ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی روایت توڑ دی، وزیراعظم

    انھوں نے کہا ماضی کی حکومتوں نے سیاست میں پیسے کے کلچر کو عام کیا، پیسے کی سیاست ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا جائے گا، سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست آج مکمل ہو جائے گی۔

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے مریم نواز کے بیان کے تناظر میں انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے خود اقرار کر لیا ہے کہ پی ڈی ایم کا مستقبل اندھیرے میں ہے۔

    قبل ازیں، حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بہ آسانی کامیابی حاصل کریں گے، ایم این اے، ایم پی ایز کے گلے شکوے دور کریں گے، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، اور ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی۔

  • ‘آپ کیا چاہیں گے کہ آپ کا بیٹا نوازشریف، آصف زرداری یا پھر "عمران خان” بنے’

    ‘آپ کیا چاہیں گے کہ آپ کا بیٹا نوازشریف، آصف زرداری یا پھر "عمران خان” بنے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایسانظام تشکیل دیناچاہتےہیں کہ کوئی سینیٹ الیکشن پر انگلی نہ اٹھا سکے، آپ کیاچاہیں گے کہ آپ کابیٹانوازشریف،آصف زرداری یاعمران خان بنے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے2006میں معاہدہ کیا تھا، معاہدے میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانےکاذکرتھا، ان کو10سال ملےانہوں نےاوپن بیلٹ پرعمل کےلیےکچھ نہ کیا، اب اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں کہ اس پرمشاورت ہونی چاہیے تھی۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کون اس کی مخالف کرےگاکہ چیزیں شفاف طریقےسےہونی چاہییں، ایسانظام تشکیل دیناچاہتےہیں کہ کوئی سینیٹ الیکشن پر انگلی نہ اٹھا سکے، شفافیت سےپارلیمنٹ کاایک اخلاقی قوت ملتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن والےنہیں چاہتےکہ سیاست میں پیسےکاعمل دخل ختم ہو، میراکوئی چانس نہیں تھاکہ میں الیکشن جیت سکوں، ہماری پارٹی میں نوجوانوں سمیت بہت لوگوں کوٹکٹ دیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوبتاناچاہتےہیں کہ ان کوعوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، اس موقع کےبعد اپوزیشن کورونانہیں ہے، انہوں نے خود کو ماضی سے الگ نہیں کیا اورنہ ایساکرناچاہتےہیں، وہ پارلیمنٹ میں لوگوں کی خریدوفروخت ختم نہیں کرناچاہتے۔

    شبلی فراز نے مزید کہا کہ ایک جماعت جس کےپاس ایک سیٹ کی طاقت نہیں اس کارکن سینیٹ میں آجاتاہے، وزیراعظم نے کہا ہے سیٹ کے لیے پارٹی کے لیے جدوجہد کرنےوالوں کوترجیح دی جائے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہروہ شخص جوایمانداراورخدمت کاجذبہ رکھتاہےوہ پی ٹی آئی کارکن ہے، ہم چاہتے ہیں بے داغ ماضی کےافرادکومنتخب کرائیں، ایک ہی شخص کومحبوب بنائےرکھنااوروہ ہےعمران خان۔

    سینیٹ ٹکٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیادپروزیراعظم نےٹکٹ کاجائزہ لیا، اپوزیشن والے بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی طرح ہیں اس لیےالزام بھی لگاتےہیں، آپ کیاچاہیں گے کہ آپ کابیٹانوازشریف،آصف زرداری یاعمران خان بنے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آنکھ نےجومنظرنامہ دیکھااس پرہماری توجہ ہے، میرے الیکشن میں 25ہزار626شامل ہےجس میں پیٹرول کاخرچ بھی ہوا ، وزیراعظم ہر ایک کی رائےاورتجاویزسنتے ہیں ،فیصلہ لیکن وہ کرتےہیں جس پراتفاق ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےتاریخ میں توسیع کردی ہے،ایک دونام شام تک حتمی ہوجائیں گے۔

  • امید ہے قیمتوں کو کنٹرول  میں لے آئیں گے: شبلی فراز

    امید ہے قیمتوں کو کنٹرول میں لے آئیں گے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، امید ہے قیمتوں کو کنٹرول میں لے آئیں گے۔

    شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پرائس کنٹرول کمیٹی کو ختم کر دیا گیا ہے، نرخ فہرستوں کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کی ہے۔

    انھوں نے کہا پرائس لسٹ میں دیکھا گیا کہ ایک مارکیٹ میں الگ اور دوسرے میں الگ قیمتیں ہیں،مختلف قیمتوں میں یکسانیت لانے کے لیے مؤثر اقدام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور دن بہ دن اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اشیائے ضروریہ سے لے کر پیٹرول اور گیس بجلی تک ہر شے مسلسل مہنگی ہو رہی ہے، جس سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔

    آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس بھی ہو رہا ہے، جس میں مہنگائی میں کمی لانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے وسائل کا صحیح استعمال کر کے متبادل پر غور کیا جائے گا۔

    انھوں نے ایک بار سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو 6 سالہ پرانی گندم دے رہی ہے، گندم بر وقت ریلیز نہ کر کے سپلائی میں تعطل پیدا کیا گیا، سندھ حکومت نے صوبے اور کراچی کے عوام کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیا، اور بلواسطہ طریقے سے عوام کو نقصان پہنچایا۔

  • بلوچستان حکومت کی معطلی کا مطالبہ نہیں کیا: مجلس وحدت مسلمین

    بلوچستان حکومت کی معطلی کا مطالبہ نہیں کیا: مجلس وحدت مسلمین

    کوئٹہ: مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنما سید آغا رضا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی گئیں کہ بلوچستان حکومت کی معطلی کا مطالبہ کیاگیا ہے، ہماری جانب سے بلوچستان حکومت کی معطلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رہنما ایم ڈبلیو ایم سید آغا رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے مچھ واقعے کے خلاف دھرنا دیا تھا، اور اس وقت جنازے بھی موجود نہیں تھے، اگلے دن لواحقین خود جنازے لے آئے اور دھرنے میں شریک ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا جو مطالبات پیش کیے گئے ہیں وہ لواحقین نے پیش کیے، ہم نے نہیں، بلوچستان حکومت کی معطلی کی بات نہیں ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی گئیں، بلوچستان حکومت کی معطلی کی کوئی بات نہیں ہوئی نہ مطالبہ تھا۔

    ادھر آے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لواحقین کی داد رسی کے لیے ضرور کوئٹہ جائیں گے، صبح تک وزیر اعظم عمران خان کے کوئٹہ جانے کا بتا دیا جائے گا۔

    سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، کراچی میں 18 مقامات پر دھرنے جاری

    شبلی فراز نے کہا کہ ہزارہ برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان حکومت مستعفی ہو جائے، دراصل ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی مظاہرین کے پاس اظہار یک جہتی کے لیےگئے تھے، بلوچستان حکومت ہزارہ برادری کی بھرپور مدد کرے گی۔

    انھوں نے کہا ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، کوئٹہ واقعہ دل خراش ہے، پوری قوم کو واقعے پر افسوس ہے۔

  • فضل الرحمان اب 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، شبلی فراز

    فضل الرحمان اب 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، گنڈا پور سے شکست کھانے والے اسلام آباد آنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسے میں کئی گئی تقاریر میں صرف جھوٹ بولا گیا، ان کے جھوٹ کی وجہ سے ساتھ والی عمارت میں آگ لگ گئی۔

    انہوں ںے کہا کہ کورونا کی وبا صرف پاکستان نہیں عالمی سطح پر پھیلی ہے، آج یہ لوگ کورونا وبا کے باوجود ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں، یہ بھول جائیں کہ جلسوں سے موجودہ حکومت چلی جائے گی، یہ چاہیں جتنی تاریخیں دے دیں موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بے روزگار دباؤ ڈال کر کسی صورت این آر او چاہتے ہیں، یہ ملک کی بات نہیں کررہے اپنے کاروبار کی بات کرتے ہیں، اقتدار سے باہر ہیں اس لیے یہ تڑپ رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز بینظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں، بینظیر بھٹو کو ان کا اپنا بیٹا فالو نہیں کرسکا تو مریم نواز کیا کریں گی۔

    انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں کسی نے بھی غریب کا ذکر نہیں کیا، ان لوگوں نے مل ککا یہ حال کیا ورنہ پاکستان ترقی کررہا تھا۔

    شبلی فراز ںے کہا کہ عوام عمراں خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، عمران خان کسی سیاسی عہدے پر نہیں تھے پھر بھی 40 سال کا ریکارڈ دیا، عدالت نے 40 سال کا ریکارڈ دینے کے بعد صادق اور امین قرار دیا۔