Tag: شبلی فراز

  • عوامی مسائل کا حل اور ملکی ترقی وزیر اعظم کی ترجیح ہے: شبلی فراز

    عوامی مسائل کا حل اور ملکی ترقی وزیر اعظم کی ترجیح ہے: شبلی فراز

    کوہاٹ: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت دلوائی، عوامی مسائل کا حل اور ملکی ترقی وزیر اعظم کی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کی ترقی پر توجہ دی، شاہراہ کے منصوبے سے متعلق ایم این ایز نے کافی کام کیا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بجلی کا مسئلہ بھی آنے والے سال میں حل ہوجائے گا، حکومت میں آئے تو خزانہ خالی تھا آئی ایم ایف کی طرف جانا پڑا، ادارے مکمل طور پر مفلوج تھے، ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ کسی سے خوف ہے، نہ کاروبار نہ کوئی ذاتی مفاد ہے، وزیر اعظم نے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت دلوائی، وزیر اعظم کا انداز معذرت خواہانہ نہیں رہا، عالمی رہنماؤں سے برابری کی سطح پر ملے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم معیشت کو پائیدار سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ ملک کو اس سطح پر لے جائیں کہ قرضے نہ مانگنا پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک علاج مفت فراہم کرنے کی سہولت دی، کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، مضبوط معیشتیں تک متاثر ہوئیں۔

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بنیادی سوچ تھی کہ جانوں اور کاروبار دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ہم اس سوچ کے ساتھ صورتحال سے کامیابی سے نکلے۔ پہلی دفعہ کئی ممالک نے کہا کہ پاکستان کی تقلید کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی ختم ہو، وقت کے ساتھ ساتھ عوام کو اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش ہے، عوامی مسائل کا حل اور ملکی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔

  • شبلی فراز نے سی پیک کیخلاف غیر ملکی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    شبلی فراز نے سی پیک کیخلاف غیر ملکی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سی پیک کیخلاف غیر ملکی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان اورچین کی ترقی کیلئے مشترکہ مستقبل کاعکاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے سی پیک سے متعلق قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری علاقائی روابط کا منصوبہ ہے، سی پیک پاکستان اور چین کی ترقی کیلئے مشترکہ مستقبل کا عکاس ہے اور بنیادی ڈھانچےکی ترقی، معاشی سرگرمیوں کیلئے اہم منصوبہ ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاک چین مشترکہ منصوبوں سےروزگار کےمواقع پیدا ہوں گے اور سی پیک پاکستان میں سماجی،اقتصادی ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کیخلاف غیرملکی پروپیگنڈا مسترد کرتےہیں، منفی پروپیگنڈے کا مقصد اس عظیم منصوبےکی اہمیت کو کم کرنا ہے سی پیک میں زراعت، سائنس وٹیکنالوجی کےشعبوں کوبھی شامل کیا گیا، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطےمیں تجارتی سرگرمیوں کامرکز بنے گا۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ، اس مقصد کے لیے بھارت نے ایک سیل بھی بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے‘۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ‘ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے ، سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے اُس نے بھی سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام جاری کیا‘۔

  • نواز شریف کو والدہ کی تدفین میں شرکت سے نہیں روکا، شبلی فراز

    نواز شریف کو والدہ کی تدفین میں شرکت سے نہیں روکا، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم نے نواز شریف، ان کے بیٹوں اور اسحاق ڈار کو بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت سے نہیں روکا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم سمیت وزرا نے تعزیتی پیغام بھیجے، ہم نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو تدفین میں شرکت سے نہیں روکا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی خبریں کچھ دیر میں آجائیں گی، کنفرم نہیں کہہ سکتا مگر خبریں ہیں کہ 5 دن کے لیے پیرول پر رہا کیا جارہا ہے۔

    کورونا کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک جلسے جلوس کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان حالات میں جلسے جلوس کرنا سنجیدہ جرم ہوگا، جس کے مرتکب نہیں ہوسکتے۔

    مزید پڑھیں: عوام کورونا کے باعث کسی بھی جلسے میں نہ جائیں، شبلی فراز

    شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن غور سے سنے، کورونا کی موجودہ لہر میں سنجیدہ ہونا پڑے گا، کورونا کی دوسری لہر کافی خطرناک ثابت ہورہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کی صورت حال کا جائزہ لوں گا، معاشی سرگرمیوں سے تعلق نہ رکھنے والی سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔

    کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، بھارت دنیا میں فاشسٹ اور انتہاپسند کی شکل میں ابھر رہا ہے، اسرائیل کے معاملے پر ہماری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

  • 2018 الیکشن: پاکستان کا برطانوی ادارے کی رپورٹنگ پر سخت اعتراض

    2018 الیکشن: پاکستان کا برطانوی ادارے کی رپورٹنگ پر سخت اعتراض

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے کی 2018 انتخابات سے متعلق رپورٹنگ پر سخت اعتراض کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ فافن نے 2018 الیکشن میں انتخابی نظام میں نمایاں بہتری تسلیم کی، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ یک طرفہ اور جانب دار ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارہ اپوزیشن جماعتوں کا آلہ کار بننے سے باز رہے، بے بنیاد رپورٹ سے نشریاتی ادارے کی اپنی ساکھ خراب ہوگی۔

    شبلی فراز نے کہا 2018 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہنے سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارہ تحقیق کرے، گپ شپ پر مبنی اسٹوری اپوزیشن اور ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے ہو سکتی ہے۔

    شبلی فراز کی پی ڈی ایم پر تنقید، شرکا کو مشورہ

    یاد رہے گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پی ڈی ایم جلسے میں کرونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم رہنما جلسے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیں۔

    انھوں نے پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے پر رد عمل میں کہا کہ کے پی کے عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی بصیرت اور شعور کا پیغام دے دیا ہے، خیبر پختون خوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنا دیا۔

  • پشاور میں جلسے کے بعد کورونا پھیلا تو… شبلی فراز کی اپوزیشن رہنماؤں کو وارننگ

    پشاور میں جلسے کے بعد کورونا پھیلا تو… شبلی فراز کی اپوزیشن رہنماؤں کو وارننگ

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزشن کو وارننگ دی ہے کہ اگر پشاور میں جلسے کے بعد کورونا پھیلا تو مقدمہ اپوزیشن رہنماؤں اور منتظمین پردرج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دوسری طرف پی ڈی ایم کے جلسے جاری ہیں، گورنرسندھ سمیت وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو پشاور میں جلسے کے اعلان پر آڑے ہاتھوں لیا۔

    وفاقی وزیرشبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اپوزیشن غیرذمہ داری کاثبوت دینےپرتلی ہوئی ہے، انکا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا انکی غیر جمہوری سوچ کاعکاس ہے، عدالتی،حکومتی احکامات کےبعدجلسےکاکوئی قانونی اوراخلاقی جوازنہیں بنتا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کیلئےعوام کی زندگیوں سےکھیلنا سب سےبڑی خود غرضی ہے، خیبر پختونخوامیں کیسزبڑھنے کی صورت اپوزیشن رہنماؤں اور جلسوں کےمنتظمین پرمقدمہ ہوگا۔

    وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو!لیکن ووٹر کوروناسےمرنےدویہ ہےدہرا معیار ہے، انھیں غریب کابچہ قربانی کیلئے درکار ہے جبکہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی صورتحال میں عوامی اجتماع خوفناک ثابت ہوسکتا ہے۔

    وفاقی علی زیدی نے پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کو غیرذمہ داری کی انتہا قرار دیا جبکہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سوال کیا اپوزیشن کا لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنامذاق نہیں ؟

    وفاقی وزیرِحماد اظہرنےکہا کہ اپوزیشن "این آراودو تحریک”کی خاطرعوام کی جان خطرے میں ڈالنے کو تیارہیں جبکہ وفاقی مشیرداخلہ شہزاداکبرنے ٹوئٹ میں کہا کہ دوغلے پن اوراقتدارسے ہوس کی اس سےبڑی نظیرکیا ہوگی،عوام کوکھلےعام کورونا بانٹ رہے ہیں۔

    معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ بختاورکی منگنی پروگرام کیلئےکوروناٹیسٹ کی رپورٹ بھیجنالازم مگرخلق خدا کو جب جلسوں میں بلاتے ہو تو کیوں ان کی جانوں کاخیال نہیں رکھتے، اپنی جانیں توبہت عزیزہیں تمہیں؟یہ ہے وہ فرعونیت۔

  • ‘ن لیگ کی اکثریت مریم کے بیانیے سے بیزار’

    ‘ن لیگ کی اکثریت مریم کے بیانیے سے بیزار’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز انتھک محنت سے ن لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، ن لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ زرداری نےپی پی کو وفاقی جماعت سے سندھ، لاڑکانہ تک محدودکر دیا، مریم نواز انتھک محنت سے ن لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، ن لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے، ن لیگ میں جمہوریت نہ ہونےسےکوئی سراٹھاکربات نہیں کر سکتا۔

    اس سے قبل شبلی فراز کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوروناوباایک عالمی حقیقت ہےیہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کےناخن لے ، اپوزیشن عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اگرقیمتی جانوں کاضیاع ہواتوذمےداراپوزیشن،جلسہ منتظمین ہوں گے۔

  • عوام کورونا کے باعث کسی بھی جلسے میں نہ جائیں، شبلی فراز

    عوام کورونا کے باعث کسی بھی جلسے میں نہ جائیں، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عوام کورونا کے باعث کسی کے بھی جلسے میں نہ جائیں، ان کے اپنے خاندان باہر ہیں اور لوگوں کو جلسوں میں لارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی زندگی اور کاروبار دونوں محفوظ رہیں، عوام کا مسئلہ سیاست نہیں کاروبار ہے، وبا سے بچاؤ صرف احتیاط میں ہے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان نے انہیں مسترد کردیا ہے، ان کی حیثیت یہ ہے کہ یہ قانون کو مطلوب ہیں، انہوں نے ملکی خزانے پر ڈاکا ڈالا ہے، ماضی میں اداروں کی تباہی میں آپ لوگوں نے کردار ادا کیا، اب پاکستانی عوام آپ لوگوں کے بیانیے کو ردی کی ٹوکری میں ڈال چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف باہر رہ کر انقلابی نہیں بن سکتے، شبلی فراز

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس الیکشن کو مانتی ہے جس میں یہ خود کامیاب ہوں، اپوزیشن نے اداروں کو مفلوج کیا ہے، ذاتی اور خاندانی مفاد کے تحفظ کے لیے ناٹک رچایا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہونے لگی ہے، عوامی مشکلات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اپوزیشن کے پیٹ کا درد سخت ہوتا جائے گا، ناکامی ان کا مقدر تھی اور رہے گی۔

  • ’’مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا‘‘

    ’’مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا‘‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم صاحبہ شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا، قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو اپنے ہی کارکن چھوڑ کر بیرون ملک گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکی ہیں، ناکامی اور شکست ان کا مقدر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک جانب یہ لوگ گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں، دوسری طرف یہ جمہوریت کے منافی باتیں کررہے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ہے ان کی جمہوریت اور آئین سے پاسداری، یہ سیاسی بدحواسی نہیں تو اور کیا ہے؟ قوم بددعائیں دے رہی ہے جنہوں نے اپنی جیبیں بھر کے عوام کو کنگال کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اب لندن میں قانون کے مفرور موجود ہیں جن کی زبان سے قومی وقار محفوظ نہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت کو اگر کوئی حق دے گا تو اس کا نام نواز شریف ہے، 15 نومبر کو دھاندلی کو روکنا ہوگا، الیکشن کمیشن کو بھی پیغام ہے دھاندلی ہوئی تو عوام نہیں چھوڑے گی۔

  • عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے: شبلی فراز

    عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان معاشی استحکام کی جانب ایک اور قدم ہے، عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کے صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کے اعلان کو سراہا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے اور غریب مزدوروں کے چولہے بھی جلیں گے۔ عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے صنعتی شعبے کے لیے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    پیکج کے تحت یکم نومبر 2020 سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی آدھی قیمت پر میسر ہوگی جبکہ اضافی بجلی کے استعمال پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے آتے ساتھ ہی ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کی، ملک میں جتنی ایکسپورٹ بڑھے گی روپیہ اتنا ہی مضبوط ہوگا۔

  • ‘پی ڈی ایم یہ نہ سمجھے ایازصادق کا بیان پس منظر میں چلا جائے گا’

    ‘پی ڈی ایم یہ نہ سمجھے ایازصادق کا بیان پس منظر میں چلا جائے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم یہ نہ سمجھے ایازصادق کا بیان پس منظر میں چلا جائے گا ، اداروں کیخلاف زہرپھیلاکردشمن کو خوش کرنےکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم یہ نہ سمجھےایازصادق کابیان پس منظرچلاجائے گا، عوام جلسوں میں ملک دشمن بیانیے،مزارقائدبےحرمتی کاحساب چاہتے ہیں ، ان کی اداروں کیخلاف زہرپھیلاکردشمن کو خوش کرنےکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    یاد رہے سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں نئے بیانیے کیساتھ بے وقوف بنانے آگئے ہیں لیکن ہمیں 5 سال کامینڈیٹ ملا ہے پورا کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجرم کو واپس لارہے ہیں کسی معصوم کو نشانہ نہیں بنارہے اور نواز شریف کو لانے کےلیے قانونی راستہ اپنا رہے ہیں، عمران خان نوازشریف کی واپسی کیلئے ذاتی تعلق بھی استعمال کریں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ کوبھی زیب نہیں دیتاکہ مجرموں کو سہولت دے، برطانیہ کو ایسے لوگوں سے ہمدردی نہیں ہونی چاہیے جو مجرم ہوں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے شبلی فراز نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، ماضی پر شرمندہ نہیں، بلاول کہتے ہیں جنوری 2021، میں کہتا ہوں جنوری 2028 کی بات کریں۔