Tag: شبلی فراز

  • دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے: وزیر اطلاعات

    دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے: وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ کو کہیں گے نواز شریف کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ان کو پاکستان واپس لانا ضروری ہے۔

    آج پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن گئے تھے، دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔

    انھوں نے کہا نواز شریف کو واپس پاکستان 6 ماہ میں آنا تھا، پنجاب حکومت نے ان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی لیکن ان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی، اب حکومت قانون کے مطابق فیصلے کرے گی، ہم ہر قانونی ذرائع استعمال کر کے نواز شریف کو واپس لائیں گے، انھوں نے اب تک عدالتوں کو جواب نہیں دیا، وہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کے تناظر میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف بل کو سپورٹ نہ کیا تو ملک دشمنی ہوگی، اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بل پر ووٹ ملک کے خاطر دیں، ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

    شبلی فراز کا کہنا تھا اپوزیشن ملکی مشکلات کے باوجود حکومت کو سیاسی بلیک میل کر رہی ہے، ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے سے کسی بھی ملک کو نقصان ہوتا ہے، اپوزیشن اس کے خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، اس لیے اس نے بل کی آڑ میں این آر او لینے کی کوشش کی، لیکن عمران خان پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب سیاسی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا ایف اے ٹی ایف کے تحت ہمیں نئی قانون سازی کرنا ضروری تھی، ستمبر میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا ہٹانے کا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کی پوری کوشش ہے کہ بات کر کے این آر او حاصل کرے، اپوزیشن کی جانب سے نیب قوانین سے متعلق مسودہ بھی بھیجا گیا، اپوزیشن کہتی ہے 37 پوائنٹس میں سے 34 پوائنٹس تبدیل کر دیں، لیکن وزیر اعظم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

  • وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح، عوام کے احساسات کا ترجمان ہے: شبلی فراز

    وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح، عوام کے احساسات کا ترجمان ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح ہے اور یہ پاکستانی عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر وزیر اعظم عمران خان نے عزم کے ساتھ واضح اظہار کیا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح ہے، وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ 2 سال مایوسیاں پھیلانے والوں کے لیے انتہائی مایوس کن سال رہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دائیں اور بائیں کے بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

  • وزیر اعظم نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا: شبلی فراز

    وزیر اعظم نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے لوگوں کو دائیں اور بائیں کے بجائے صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ 2 سال مایوسیاں پھیلانے والوں کے لیے انتہائی مایوس کن سال رہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دائیں اور بائیں کے بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

  • ’سندھ حکومت آدھے پیسے بھی کراچی پر لگائے تو نقشہ بدل جائے‘

    ’سندھ حکومت آدھے پیسے بھی کراچی پر لگائے تو نقشہ بدل جائے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آدھے پیسے بھی کراچی پر لگائے تو نقشہ بدل جائے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حکمران لوٹ مار کی آدھی رقم بھی کراچی پر لگاتے تو یہ پیرس بن جاتا، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کراچی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے لیے سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، کراچی سب کا شہر ہے صوبائی مسئلہ کہہ کر نہیں چھوڑ سکتے، پیپلزپارٹی اجلاس میں بات مان لیتی ہے مگر باہر آکر بیان سے مکرجاتی ہے، کراچی کو اپنا سمجھ کر ہم نے قدم اٹھایا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے وسائل کی بات کریں تو سندھ خطرے میں آجاتا ہے، خواجہ اظہارالحسن

    انہوں نے کہا کہ کراچی کو بھی اپنے ملک کا ہی شہر سمجھتے ہیں تو پھر تنقید کیسی، میٹنگ میں حمایت کی گئی باہر آکر متنازع بیانات دئیے گئے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ ان کے دور میں اہلیت صرف درباری ہونا تھا، ان کی اہلیت یہ تھی کہ اپنے سارے خاندان کو باہر لے گئے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت پر ملک کے لیے اچھی خبر اپوزیشن کے لیے بری خبر ہے، اپوزیشن انتظار کررہی تھی کرونا سے معیشت تباہ ہوگی اور حکومت چلی جائے گی، ان کے اندازے غلط ثابت ہوئے معیشت بہتر ہورہی ہے۔

  • وزیر اعظم نے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے: شبلی فراز

    وزیر اعظم نے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی سے 2 سال میں 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے، یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔

    انہوں نے مزید اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک سے 7 ارب ڈالر یعنی 1100 ارب روپے بچائے گئے، کارکے سے 1.5 ارب ڈالر عینی 240 ارب روپے بچائے گئے۔

    وفاقی وزیر کے مطابق گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) سے 400 ارب روپے اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) سے 604 ارب بچائے گئے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایک موقع پر شبلی فراز نے کہا تھا کہ ماضی میں بغیر منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں کیے گئے معاہدوں سے بجلی مہنگی مل رہی ہے، مہنگی بجلی سے صارفین اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، توانائی سیکٹر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہمیں شدید مشکلات ہوں گی۔

  • ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں، شبلی فراز

    ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں بغیر منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائےگئے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات ہیں،ماضی میں توانائی کے مسئلے کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیےگئے معاہدوں سے بجلی مہنگی مل رہی ہے،مہنگی بجلی سے صارفین اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں،توانائی سیکٹر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہمیں شدید مشکلات ہوں گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنےکی وجہ سے بھی بجلی کی قیمت بڑھتی ہے،ماضی میں بجلی کی قیمت کو ڈالر کے ساتھ منسلک کیا گیا،کسی حکومت نے بھی نجی کمپنیوں سے سستی بجلی کے لیے مذاکرات نہیں کیے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،گزشتہ حکومت میں بغیر منصوبہ بندی کے ڈسٹری بیوشن پلانٹ لگائےگئے،معاہدوں کو یکطرفہ طور پرختم نہیں کرسکتے اس لیے مذاکرات کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد توانائی سیکٹر پر کام شروع کیا،ماضی کی غلط پالیسیوں نے ملک کوگردشی قرضوں کی لپیٹ میں لیا،وزیراعظم نے اس لیے آئی پی پیز سے مذاکرات کے لیے کمیشن تشکیل دیا۔

  • صحت کے بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنا قابل تحسین ہے: شبلی فراز

    صحت کے بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنا قابل تحسین ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ محدود وسائل اور صحت کے بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنا قابل تحسین ہے، این سی او سی اور احساس پروگرام وبا کے خلاف کامیابی کے 2 بڑے ذریعے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی وبا سے عزم اور احسن طریقے سے نمٹا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور صحت کے بوسیدہ نظام کے ہوتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنا قابل تحسین ہے، این سی او سی اور احساس پروگرام وبا کے خلاف کامیابی کے 2 بڑے ذریعے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے زندگی اور روزگار میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 579 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہوگئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 46 افراد کی موت ہوئی جس کے بعد مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 568 ہوگئی۔

    کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان 213 ممالک میں 12 واں ملک بن چکا ہے، 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 سو 92 ہوگئی ہے جبکہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح بھی 24 سے بڑھ کر 25 فیصد ہو گئی ہے۔

  • حکومت کے لیے سستی بجلی کی پیداوار چیلنج ہے: شبلی فراز

    حکومت کے لیے سستی بجلی کی پیداوار چیلنج ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نیپرا کی عوامی سماعت کے دوران کہا کہ حکومت کے لیے سستی بجلی کی پیداوار چیلنج ہے، مہنگی بجلی کے بجائے سستی بجلی پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر عوامی سماعت منعقد ہوئی۔ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی اور ارکان نے عوامی سماعت کی۔

    چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ بجلی کی بڑھتی طلب اور پیداوارمیں بہتری کے لیے کوشاں ہیں، سستے ذرائع سے سستی اور گرین انرجی پہلی ترجیح ہے۔ صارفین کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نظام میں سنجیدہ مسائل ہیں۔ پاور سیکٹر ملک کی معیشت کے لیے اہم ترین حیثیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے سستی بجلی کی پیداوار چیلنج ہے، مہنگی بجلی کے بجائے سستی بجلی پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے۔ ماضی میں سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی۔

  • اپوزیشن کو گناہوں کا پتا ہے اس لیے احتساب سے بھاگ رہی ہے، شبلی فراز

    اپوزیشن کو گناہوں کا پتا ہے اس لیے احتساب سے بھاگ رہی ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اپنے گناہوں کا پتا ہے اس لیے وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں، اپوزیشن کے پاس نہ کوئی ایجنڈہ ہے نہ متبادل پروگرام ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ماضی میں میرٹ اور شفافیت سے عاری کلچر متعارف کرایا گیا، ماضی کے حکمرانوں نے حرص اور کرپشن کی بنیاد پر حکومتیں چلائیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ہماری حکومت بھٹو کے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، اپوزیشن کی پھیلائی گئی غیریقینی صورتحال کے باوجود ہم ثابت قدم رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے مضبوط ملکوں کی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے، سرکاری اداروں میں تعیناتی کے نظام میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں، کابینہ کے اب تک 93 اجلاسوں میں سے 1759 فیصلے کیے گئے، 1579 پر عمل ہوچکا ہے، 28 فیصلے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ 46 پر عملدرآمد باقی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے نجی شعبے کی شراکت سے اسپتالوں کی تعمیر کے منصوبے زیر غور ہیں، ماضی میں پنشن فنڈز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، پنشن اور حج فنڈ کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں شمالی علاقہ جات میں درختوں کی کٹائی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، بیرون ملک 11376 قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے متعلقہ سفارتخانوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں اور کے الیکٹرک سے متعلق فیصلہ آئندہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، تمام صوبوں کو پروینشل فنانس کمیشن بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں پروینشل فنانس کمیشن کے معاملات اسد عمر دیکھیں گے، پروینشل فنانس کمیشن کے فعال ہونے سے صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

  • وزیراعظم عید قرباں گھر پر منائیں گے، عوام بھی باہر نہ نکلیں، شبلی فراز

    وزیراعظم عید قرباں گھر پر منائیں گے، عوام بھی باہر نہ نکلیں، شبلی فراز

    کراچی: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید قرباں گھر پر منائیں گے عوام بھی گھر سے باہر نہ نکلیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا تو عید قرباں پر کرونا بڑھنے کا خدشہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے عید قرباں گھر پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام بھی عید گھر پر منائیں باہر نہ جائیں اور احتیاط کریں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی نسبت کرونا سے پاکستان بہت کم متاثر ہوا، وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر حکمت عملی بنائی، کرونا وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا وبا سے نمٹنے میں این سی او سی نے بہترین کردار ادا کیا، ابتدا میں پاکستان میں کرونا ٹیسٹ کے لیے صرف دو لیب تھیں اب 129 ہیں، پاکستان نے طبی حفاظتی سامان برآمد کرنا شروع کردیا ہے، ملک میں کرونا کیسز کی تعداد کا گراف نیچے کی جانب آیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا، احساس پروگرام نے غریب اور پسماندہ طبقوں کی مدد میں کردار ادا کیا، وزیراعظم نے ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    قومی ایئرلائن کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ پی آئی اے کے جن پائلٹس کے کاغذات مشکوک تھے انہیں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا، جعلی لائسنس والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیاں پی پی اور ن لیگ دور میں ہوئیں، پی آئی اے اور سی اے اے کے ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔