Tag: شبلی فراز

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟ شبلی فراز نے وجہ بتادی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟ شبلی فراز نے وجہ بتادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسااضافہ نہیں دیکھا، اسی وجہ سے قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کوروناوبانے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا، عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں دیکھا، اسی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کرنا پڑی۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ خطےکی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا، عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے،ریلیف دینے کی کوشش
    کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچیس روپے سے زائد کا ریکارڈ اضافہ کردیا اور قیمتوں کا اطلاق بھی فوری ہوگیا تھا، فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پیٹرول 25 روپے58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 100 روپے10 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے اضافے سے101 روپے 46 پیسے اور مٹی کا تیل ساڑھے 23 روپے بڑھ کر انسٹھ روپے چھ پیسے پر پہنچ گیا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ ریکارڈ اضافہ

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے84 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیا،اس سے قبل پٹرول 74 روپے 52 پیسے فی لیٹراورہائی اسپیڈ ڈیزل 80 روپے15 پیسے کا مل رہاتھا۔

    بعد ازاں ملک جاری موجود صورتحال میں قیمتوں میں اضافے پر عوم کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، سخت ردعمل آنے کے بعد وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی عمر ایوب نے اپنے ٹویٹ میں قیمت میں اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ‘عالمی منڈی میں گذشتہ ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی دو سے تین روپے گراوٹ آئی ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 31.58 روپے کا اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے اس میں 25.58 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ جبکہ ڈیزل لی قیمت میں 24.31 روپے فی لیٹر اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے اس میں 21.31 روپے اضافہ کیا۔

    خیال رہے قیمتوں میں معمول کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل لا اطلاق ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ نئی قیمتوں کا اطلاق ستائیس جون رات بارہ بجے سے ہی ہو گیا

  • بچوں کےعالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر ظلم کا نوٹس لے،شبلی فراز

    بچوں کےعالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر ظلم کا نوٹس لے،شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر ظلم کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی جرائم میں کم سن بچوں کی قید،شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ ہے، پیلٹ گنز کے بے رحم استعمال نے بچوں کی بصارت چھین لی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وادی جنت نظیر میں غیرانسانی،تاریخ کا طویل لاک ڈاؤن جاری ہے،مقبوضہ وادی میں بچے بھی قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں خوراک،ادویات،بچوں کے لیے دودھ تک نہیں پہنچ پا رہا،قابض افواج کے جرائم پر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر ظلم کا نوٹس لے۔

  • حکومت کرونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خلاف بھی کام کررہی ہے، شبلی فراز

    حکومت کرونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خلاف بھی کام کررہی ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خلاف بھی کام کررہی ہے، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے بھی کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، کرونا وائرس سے ارکان اسمبلی کی اموات پر افسوس ہے، کرونا سے کمزور طبقہ بہت متاثر ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس پرلمحہ بہ لمحہ جائزہ لیتی ہے، ہمیں معیشت تباہ حال ملی تھی، کرونا سے مزید خراب ہوگئی۔

    شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے اکثریتی عوام نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا، احتیاط نہیں کی جائے گی تو کرونا وائرس متاثر کرے گا، دنیا کے بڑے بڑے ممالک بھی کرونا کے سامنے بے بس ہوگئے، کرونا کسی میں فرق نہیں کرتا، کسی کو بھی لگ سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے غریب طبقے کے لیے لاک ڈاؤن نرم کیا اور مرحلہ وار کھولا، عوام سے اپیل ہے ابھی بھی وقت ہے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں، ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا گیا تو حکومت سخت لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اسمبلی اس لیے نہیں آتے کیونکہ انہیں کرونا سے ڈر لگتا ہے، نیب کا وارنٹ جائے تو وہ چھپ جاتے ہیں، اگلے دن عدالت میں نمودار ہوتے ہیں، ہر اس مافیا کا خاتمہ کریں گے جس نے ملک کو تباہ کیا ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کرونا کے پیچھے چھپ کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ان لوگوں کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، یہ چاہتے ہیں کسی طرح احتساب کا عمل روک دیا جائے۔

  • بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،شبلی فراز

    بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے خلاف جھوٹے الزامات کی مہم چلا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے خلاف جھوٹے الزامات کی مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن عالمی قوانین کے تحت ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سفارتی ذمہ داریوں سے روکنا، عملے کی گرفتاری وتشدد قابل مذمت ہے،اس مہم کا مقصد اپنے جرائم کو چھپانا ہے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ بھارت اقلیتوں پر بدنامی اور کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،عالمی برادری عالمی قانون کے منافی رویے پر بھارت کا محاسبہ کرے،بھارت خطے میں تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سوچ امن پسند چین کو بھی سرحد پر فوج لانے پر مجبور کرچکی ہے،نیپال کے حوالے سے بھی اسی نوعیت کی خبریں آرہی ہیں۔

    بھارت کے پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 افسران پر بے بنیاد الزامات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 افسران پر الزامات عائد کرتے ہوئے ناپسندیدہ قرار دیا تھا، دونوں پاکستانی افسران کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنےکا حکم دیا گیا تھا۔

    بھارتی الزام پر پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے واضح کیا تھا کہ جن 2 افراد کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا وہ سفارت کار نہیں ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ صورتحال کا مزید جائزہ لے رہے ہیں تاہم بھارت نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جن کی کوئی حقیقیت نہیں۔

  • عوام نے احتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا،شبلی فراز

    عوام نے احتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا،شبلی فراز

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، عوام نےاحتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام نےاحتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہےمتحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔


    انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت،معاشی روانی کوساتھ لےکرچلناہے، لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کمزور طبقات کیلئےجذبہ احساس کا مظہرہے، مرحلہ وارنرمی سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا۔

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ رش کم رکھنےکیلئےصبح سےشام5بجے تک کاروبارکھولنےکافیصلہ کیا، لاک ڈاؤن میں نرمی ابتدائی اسٹیج کےفیصلےکےتحت کی گئی ہیں، ایک پلیٹ فارم کےذریعےاتفاق رائےکےتحت فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شبلی فراز نے کہا تھا کہ ہم نےکوروناوائرس کی صورتحال اور اپنےوسائل دیکھتےہوئے فیصلےکرنےہیں، کوروناسےوہ ممالک نہیں لڑسکےجومعیشت اورصحت سےمتعلق بہترتھے، جس شخص کےگھرمیں کھانانہ ہوتووہ دھوپ اورچھاؤں نہیں دیکھتا، یہ کہہ دیناکہ لاک ڈاؤن ہےسب گھرپربیٹھیں بہت آسان ہے، عمران خان اس طبقےکاسوچ رہےہیںجوایک دن بھی گھرپرنہیں رہ سکتا۔

  • اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، شبلی فراز

    اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا، حفاظتی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو نقصان ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کرونا پر سیاست کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی ایک صوبے تک محدود ہوگئی ایسا نہ ہو صرف لاڑکانہ تک محدود ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کی بات کرنے والوں نے یہ ہی چیزیں عوام سے چھین لیں، پیپلزپارٹی کے ارکان نیوز کانفرنس کرکے ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں۔

    شبلی فراز نے کہا کہ شریف برادران کا مائنڈ سیٹ بادشاہت والا تھا، شہباز شریف کو قانونی ادارے نے بلایا تھا اور سوال پوچھے تھے، مریم اورنگزیب نے تاثر دیا جیسے وہ قانون سے بالاتر ہیں، ن لیگ تاثر دیتی ہے کہ قانون ان کے سامنے بے بس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مزدور طبقے کا خیال رکھنے کی بات کی ہے، وہ سب کو آن بورڈ لے کر فیصلے کرتے ہیں، کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دی ہے۔

    مزید پڑھیں: بلاول صاحب سیاست نہیں کام کریں، یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے، شبلی فراز

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے بارے میں بھی غور کیا گیا، وزیراعظم چاہتے ہیں تمام فیصلے متفقہ ہوں، سپریم کورٹ کی ہدایت پر کابینہ میں تعیناتی سے متعلق بات چیت ہوئی، کرمنل جسٹس سسٹم سے متعلق بھی کابینہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ ایک محکمے سے رپورٹ آئی جہاں گزشتہ حکومت میں 76 افراد کی غیرقانونی بھرتی کی گئی، کرمنل جسٹس سسٹم سے متعلق اصلاحات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا سے متعلق کل اجلاس ہوگا جس میں تمام وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق رائے لی جائے گی۔

  • حکومت اظہار رائے کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،شبلی فراز

    حکومت اظہار رائے کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی،قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس،انسان کا بنیادی حق ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یوم صحافت پر قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے لہو سے حریت فکر کی شمع روشن رکھنے والے شہدائےصحافت کو سلام پیش کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی ،قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،آزاد،ذمہ دارصحافت کے لیے ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجوہ صورت حال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورت حال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

  • مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے، شبلی فراز

    مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کے گردگھیرا ہر روز مزید تنگ ہو رہا ہے،جموں وکشمیر میں کرفیو،متنازع بل سے زندگی اجیرن کی جا رہی ہے۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرونا کو مسلم وائرس قرار دینا بیمار بھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے،عالمی تنظیمیں اور میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہے ہیں۔


    وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج ہے،بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جا رہے ہیں،بھارت میں ہندوتواسوچ،نازی تنظیم ابھر کر سامنےآ رہی ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کو بےنقاب کر دیا،بھارت کےجمہوری، سیکولر چہرے کو دنیا میں بےنقاب کیاگیا،یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ نریندرمودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے۔

  • ہرمشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، شبلی فراز

    ہرمشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، شبلی فراز

    اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہرمشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، بحیثیت ریاست ہمیں اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ کہنا زیادتی ہےکہ ہم چین سے امریکا کی جانب جا رہے ہیں، ہم نے ہر ایک ساتھ اچھے تعلقات رکھنے ہیں، کسی بھی ملک سے تعلقات کی بنیاد قومی سلامتی اور قومی مفاد ہے۔

    قائد ایوان کا کہنا تھا کہ ہرمشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، بحیثیت ریاست ہمیں اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین ہمارا وہ دوست ہے جو سخت وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوا، ہم کسی کو اپنے تعلقات پر کمنٹ کرنے سے روک نہیں سکتے، ہمارا جواب اس کمنٹ کو واضح کرے گا کہ ہمارا قومی مفاد کس میں ہے۔

    سینیٹر شبلی فراز وزیراعظم عمران خان کو بھی کہوں گا کہ وہ اس معاملے پر بات کریں، وزیر اعظم نے کافی عرصے سے سینیٹ میں بات نہیں کی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

  • شبلی فراز نے الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانا غیر ضروری قرار دے دیا

    شبلی فراز نے الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانا غیر ضروری قرار دے دیا

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے سپریم کورٹ لے جانا غیر ضروری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہر معاملے کو عدالت لے جانا پارلیمنٹ کو کم زور کرنے کے مترادف ہے، ای سی پی چیف کے معاملے کو عدالت لے جانا غیر ضروری ہوگا۔

    قائد ایوان سینیٹ کا کہنا تھا کہ آئینی معاملات عدالتوں میں لے جانے سے سیاسی نظام کم زور ہوگا، ہم پارلیمانی مسائل کو عدالت کی بہ جائے پارلیمان میں زیر بحث لانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ 4 ممبرز میں سینئر ترین ممبر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئی

    خیال رہے کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئی ہے، عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ ممکنہ آئینی بحران حل کرنے کے لیے مناسب فیصلہ کرے، ارکان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ناموں پر غور و فکر کے بعد ختم ہو گیا، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد آرٹیکل 213 خاموش ہے، جس کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے درخواست کی سماعت آج ہوگی۔