بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شبھمن گل کی نصف سنچری پر سارا ٹنڈولکر کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا 257 رنز کا ہدف بھارت نے باآسانی 28.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 103 رنز کی اننگز کھیلی، شبھمن گل 53 اور کپتان روہت شرما 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
شریاس ایئر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کے ایل راہول 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مراز نے دو اور حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تاہم بھارت بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے کے لیے پونے میں سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی بھی موجود تھیں جو ہوم ٹیم کو سپورٹ کررہی تھیں۔
Sara Tendulkar appreciated Shubhman Gill half century #INDvsBAN
— BTS™️ (@Musktwt11) October 19, 2023
بھارتی اوپنر بیٹر شبھمن گل نے جیسے ہی نصف سنچری اسکور کی تو سارا بھی خوشی منانے لگی اور تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔
Sara Tendulkar cheering Shubman Gill's boundary. pic.twitter.com/kg8Ed8Gqp7
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 19, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سارا ٹنڈولکر کی اسٹینڈ میں موجود تصاویر شیئر کی جارہی ہیں اور دونوں سے متعلق کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ سارا ٹنڈولکر اور شبھمن گل کے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی گئی۔