Tag: شبیرقائم خانی

  • ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال سے عوام اور کارکنان مایوس ہیں، شبیرقائم خانی

    ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال سے عوام اور کارکنان مایوس ہیں، شبیرقائم خانی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے منحرف رہنما شبیرقائم خانی نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ صورتحال سے صرف ہم ہی نہیں کارکنان اور قوم بھی مایوس ہیں، لاکھ کوشش کے باوجود معاملات حل نہیں ہورہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں شبیرقائمخانی کا کہنا تھا کہ ایسی نوبت آگئی تھی کہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوا۔

    مجھ سے کئی لوگ رابطے میں ہیں کہ ہم بھی پی ایس پی میں جانا چاہتے ہیں، دونوں گروپوں کی جانب سے ہونے والی محاذ آرائی سے صرف ہم ہی نہیں ہزاروں کارکنان اور قوم بھی مایوس ہیں، مسائل کو حل کرنے کیلئے جوڑنے کی کوشش کی گئی لیکن معاملات حل نہیں ہورہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے معاملات حل نہیں کر پارہے تھے لوگوں کے مسائل کیا حل کرتے، ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیئے کہ ان کا قریبی ساتھی اور دیگر لوگ کیوں چھوڑ کر جارہے ہیں؟

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری بھی ایک وجہ ہوں گے لیکن اور بھی کئی وجوہات ہیں، اس جھگڑے کو دو ماہ گزر گئے لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا، بڑے سے بڑےمسئلے بھی حل ہوسکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں؟

    شبیرقائمخانی کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار سے میں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کریں تو ان کا کہنا تھا کہ   میں نے پوری کوشش کی،  مل بیٹھ کرمسئلہ حل کرنا چاہئے, لیکن مجھے وہ بے بس نظر آئے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان کے ناراض رہنماشبیرقائم خانی آج پی ایس پی میں شامل 

    پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہروں کیلئے کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے آبائی علاقوں کو بھی کھنڈر بنا دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آفاق احمد کی نائن زیرو آمد کی اجازت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شبیرقائم خانی

    آفاق احمد کی نائن زیرو آمد کی اجازت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شبیرقائم خانی

    لاہور : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد کی نائن زیرو پر آمد کی اجازت کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاء کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پر ماضی میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ روابط کے الزامات لگتے رہے ہیں مگرآج تک کسی بھی قسم کے ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اس سے پہلے بھی گروپنگ کروانے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوسکی ، تاہم وہ آفاق احمد کی جانب سے نائن زیرو آمد اور ان کی ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت پر فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ حالیہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر خود کو کمیشن کے سامنے پیش کردینا چاہئیے۔