Tag: شب برات

  • شب برات ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    شب برات ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    ملک بھر میں شب برات عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، مساجد میں شب برآت کی مناسبت سے بابرکت محافل کا اہتمام کیا گیا۔

    شہریوں نے رات بھر خصوصی عبادات و نوافل ادا کیے، مساجد میں علماء کرام اور مقررین نے شب برأت کی فضلیت بیان کی۔

    رحمتوں اور مغفرت کی رات میں مساجد، گھروں، امام بارگاہوں میں مغرب سے صبح فجر تک خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور اگلے دن کا روزہ رکھنے کیلیے گھروں میں سحری کا اہتمام بھی کیا گیا۔

    لوگوں نے مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کیا اور ان کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی۔

     روایت ہے کہ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات،عروج وزوال ، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت وحیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

  • 26 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

    26 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا، شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر صوبے بھر میں 26 مارچ بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا کردیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق (15 شعبان) بروز پیر کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

    خیال رہے شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

  • یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں

    یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں

    برسلز: یورپی ممالک میں موجود مسلمان شب برأت عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں، شب بیداری کے دوران مسلمان کرونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ بھر میں مسلمان شب برأت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں، علما کا کہنا تھا کہ یورپ میں کرونا وائرس کے سبب مساجد بند ہونے کی وجہ سے مسلمان گھروں میں شب بیداری کر کے کرونا کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔

    علما نے شب برات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لائیو خطاب کیے، علما نے ہدایت کی کہ اللہ سے سچے دل سے توبہ کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، تاکہ کرونا وائرس کی وبا ختم ہو۔

    شب برأت، ’گھروں پر رہ کر کرونا سے نجات کی دعا مانگیں‘

    خیال رہے کہ پاکستان میں بھی آج شب برأت ہوگی، لوگ گھروں پر رہتے ہوئے شب بیداری کریں گے اور خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ رات وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وبا سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ شب برأت کے موقع پر لوگ گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور کرونا سے نجات کی بھی دعا مانگیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی تھی کہ وہ احتیاط کریں اور انفرادی عبادت کریں۔ انھوں نے کہا کہ زندگی میں کبھی ایسے حالات نہیں دیکھے، لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

  • گناہوں سے توبہ کی آج رات ہے

    گناہوں سے توبہ کی آج رات ہے

     رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، اس موقع پرمساجد پر چراغاں اور خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتا ہے، اسی لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں ۔

    اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

    اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کے لئے اللہ کے حضور سربسجود ہوں گے، اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

    علماء کرام خصوصی مجالس میں اس رات کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں، دینی اسکالرز کا کہنا ہے کہ شبِ برات کے موقع پر شہری جہاں اپنی بخشش کی دعائیں کرتے ہیں، وہیں اپنے فوت شدہ عزیزواقارب کی مغفرت کے لئے قبرستان جا کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں ۔

    مساجد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے۔

    آج شب برأت کی افضل رات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

    شب برات کے موقع پر قبرستانوں اورمساجد کے اطراف میں خصوصی طور پر صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ روشنی کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

  • چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 18 اپریل اور شب برات یکم مئی کو ہوگی

    چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 18 اپریل اور شب برات یکم مئی کو ہوگی

    کراچی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم شعبان18اپریل جبکہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، اجلاس میں ماہ شعبان المعظم کے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کے اختتام پر مفتی منیب الرحمان نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی اب تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا یکم شعبان المعظم 1439ھ18اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔

    اسلامی، ہجری یا قمری کلینڈرز میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بخشش و مغفرت کی رات ’شبِ برات‘ کی اہمیت و فضیلت

    بعض احادیث کے مطابق حضور نبی کریم پورے شعبان روزے رکھا کرتے تھے اور انہیں رمضان المبارک کے روزوں سے ملادیا کرتے تھے، اس ماہ کی پندرہویں رات کو شب برات آتی ہے جو بہت بابرکت رات ہے، جس میں فرزندان توحید رات بھر جاگ کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلئے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • چاند نظر آگیا، یکم شعبان کل اور شب برات 11 مئی کو ہوگی

    چاند نظر آگیا، یکم شعبان کل اور شب برات 11 مئی کو ہوگی

    کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، شب برات 11 مئی کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شعبان المعظم 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا، کل یکم شعبان المعظم ہوگی ۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نےاجلاس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم شعبان کل جمعہ 28 اپریل کو جب کہ 15 شعبان کی بابرکت رات یعنی شب برات 11 مئی کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ہوگی۔

    اسلامی، ہججری یا قمری کلینڈر میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھے جاتے ہیں۔

    بعض احادیث کے مطابق حضور نبی کریم ﷺ پورے شعبان روزے رکھا کرتے تھے اور انہیں رمضان المبارک کے روزوں سے ملادیا کرتے تھے۔

    اس ماہ کی پندرہویں رات کو شب برات آتی ہے جو بہت بابرکت رات ہے جس میں نئے سال کے لیے رزق، موت، پیدائش اور دیگر اہم معاملات سے متعلق حکم خداوندی سے فیصلے لکھے اور تبدیل کیے جاتے ہیں۔

  • شبِ برات کے موقع پروزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام

    شبِ برات کے موقع پروزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام

    لاہور: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شبِ برات کی مقدس رات کے موقع پرپاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف نبردآزما جوانوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آج کی رات پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور دہشت گردی سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آج کی رات عظیم اور فضیلت والی رات ہے، اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت اوربخشش کے دروازےکھولتا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آج کی رات خاص طور پر اُن جوانوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں جنہوں نے ملک میں دہشت گردی اور قیامِ امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اللہ کے حضور دعا کی ہے کہ آئندہ سال جب ملک کے لیے فیصلے کیے جائیں تو ملک رحمت کا مستحق قرار پائے اور پاکستان کی حفاظت فرمائے اور آنے والے سال ملک کو مصیبتوں و مسائل سے محفوظ رکھے۔

     

  • شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری

    شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری

    کراچی: وزیر بلدیات کے حکم پر شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    وزیر بلدیات کے حکم پر بلدیات ایڈمنسٹریٹرکراچی نے شب برات کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے۔

     سخی حسن قبرستان کے روڈ کی پیوند کاری اور استر کاری کا عمل مکمل کرلیا گیاہے جبکہ قبرستان اور اطراف کے علاقوں میں صفائی کا عمل جاری ہے اور سخی حسن قبرستان میں روشنی کو بہتر بنانے کیلئے بجلی کے تاروں کی درستگی کی جارہی ہے۔

     بلدیہ ایڈمنسٹریٹرکراچی کے مطابق دیگر قبرستانوں میں بھی شب برات کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پرکام کیا جارہا ہے جبکہ آئی جی سندھ اور رینجزر نے شب برات میں قبرستانوں میں آنے والے لوگوں کی حفاطت کیلئے پلان کی تیاری شروع کردی ہے۔