Tag: شجاعت عظیم

  • وزیراعظم کےخصوصی معاون شجاعت عظیم کااستعفیٰ منظور

    وزیراعظم کےخصوصی معاون شجاعت عظیم کااستعفیٰ منظور

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی معاون شجاعت عظیم کااستعفیٰ منظور کرلیا۔

    شجاعت عظیم نے وزیر اعظم کے خصوصی معاون کے عہدے سے گزشتہ سال دسمبر میں استعفیٰ دیا تھا، لیکن وزیر اعظم کی جانب سے استعفی کی منظوری کا معاملہ التوا کا شکار تھا۔

    شجاعت عظیم وزیر اعظم کےخصوصی معاون برائے ایوی ایشن کےطورپر کام کررہےتھے۔

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

    لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ شجاعت عظیم کی تعیناتی میں سپریم کورٹ کے احکامات نظر اندازکئے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ  شجاعت عظیم کی کمپنی دیگرایئرلائنزکولینڈنگ رائٹس دیتی ہے عدالت شجاعت عظیم کی تعینانی کالعدم قراردے۔

    درخواست میں انکشاف کیاگیاہے شجاعت عظیم کی پی آئی اےامورمیں مداخلت کرتے ہیں جوقانون کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست اےآروائی کے سینئر سینئراینکرمبشرلقمان نے دائر کی۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےچھبیس مارچ کوجواب مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی معاونت کیلئے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

  • شجاعت عظیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    شجاعت عظیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔ روال پنڈی سے تعلق رکھنے والے درخواست گذار منصور احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شجاعت عظیم نے انڈر آرٹیکل 204 آئین پاکستان 1973 ء کی خلاف ورزی کی ہے۔،

    درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری جاوید اسلم ملک، ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن سراج احمد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے شجاعت عظیم کے خلاف ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں دو عہدے رکھنے پر برطرف کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر شجاعت عظیم مستعفیٰ ہوگئے تھے۔

    سابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم نے چوہدری شجاعت کو ہوا بازی کا معاون خصوصی مقرر کیا،پاک فضائیہ سے سزایافتہ شجاعت عظیم کو اہم محکموں کا سربراہ بھی بنایا گیا۔

    سول ایوی ایشن، پی آئی اے ، اے ایس ایف ، محکمہ موسمیات شامل ہیں، ان تمام محکموں میں حاضر سروس کے افسران ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں،درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ شجاعت عظیم پاک فضائی سے سزا یافتہ ہیں جن کا کورٹ مارشل ہوا تھا۔

    درخواست گذار کے مطابق شجاعت عظیم نے اعلیٰ عدلیہ کے صادر فیصلے کی توہین کی ہے اس لیے کریمنل ایکٹ کے تحت انہیں سزا دی جائے ۔

  • کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے ،جلد منظر عام پر بھی لایا جائے گا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل کی تزئین آرائش کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت عظیم نے کہا کہ ائیرپورٹ کولڈ اسٹوریج میں کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والے آٹھوں افراد کا تعلق نجی کمپنی جیری دناتا سے تھا جو الگ کمرے میں بند تھے اور انکی نشاندہی دہشت گردی حملے کے وقت نہیں کی جس پر تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکتوں کی ذمہ داری ائیرپورٹ مینجر اور جیری دناتا پر عائد کی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جیری دناتا کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا کہ مرنے والوں کا معاوضہ جلد ادا کیا جائے ۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ مینجر کو ہدایت کی گئی تھی کہ حملے کے بعد وہ مسلسل ائیرپورٹ پر رہیں مگر ایسا نہیں کیا گیا،ائیرپورٹ پر کیمیکل کے ڈرم بھی موجود تھے جن کی نشاندہی کرنے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی ناکام رہی تھی