Tag: شجاع آباد

  • دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ،  ایک ملزم  گرفتار

    دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ، ایک ملزم گرفتار

    شجاع آباد : ڈکیتی اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ 4نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شجاع آباد کےعلاقےموچی پورہ میں ڈکیتی اوردلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 4نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ دلہامحمد لطیف کی مدعیت میں درج کیاگیا ، جس میں بتایا گیا ڈاکوزیورات،موبائل،نقدی،3لاکھ75ہزارکاسامان لوٹ کرفرارہوئے جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دلہن سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    پولیس کے مطابق چھاپےمارےجارہےہیں جلد ملزمان کوگرفتارکرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب پولیس نے 4نامعلوم ملزمان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مدعی نےملزم کی شناخت کرلی ہے ، پولیس نے کہا ہے کہ گرفتارملزم سےمزیدتفتیش کی جارہی ہے اور دیگر3ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں۔

    گذشتہ روز شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ، جس میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 5 تولےسونا اورسوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    اہل خانہ نے بیان میں بتایا تھا کہ 3ڈاکوپولیس کی وردی میں تھے اور 2گھنٹےتک اہل خانہ کو یرغمال بنا ئے رکھا۔

  • شجاع آباد: باپ کی فائرنگ سے 4 بچے قتل، 2 زخمی

    شجاع آباد: باپ کی فائرنگ سے 4 بچے قتل، 2 زخمی

    ملتان: صوبہ پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں باپ نے فائرنگ کرکے چار بچوں کو قتل اور دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں نشے کےعادی شخص نے گھریلو تنازع پرطیش میں آکر اپنے ہی بچوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میں دو بیٹے ایک بیٹی اور پوتاجاں بحق جبکہ ملزم کی بیوی اوربھتیجا شدید زخمی ہوگئے۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ہنگومیں مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہنگو کے علاقے زرگری میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، امدادی رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل تھی۔

  • ملتان: ماں کو کمرے میں قید کر کے تشدد کرنے کا انکشاف

    ملتان: ماں کو کمرے میں قید کر کے تشدد کرنے کا انکشاف

    شجاع آباد: ملتان کے ایک نواحی علاقے میں بیٹوں نے ماں کو کمرے میں قید کر دیا، بد بخت اولاد نے ماں کو بد ترین تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بیٹوں نے ماں کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، ایک بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی ماں پر تشدد کر رہے ہیں۔

    بھائی کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہیں، انھیں محلے والوں نے فون پر اطلاع دی کہ بھائی ماں کے ساتھ بد سلوکی کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا بھائیوں کے تشدد سے والدہ کے دونوں ٹانگوں پر زخم پڑ چکے ہیں، جس کے باعث ماں نذیراں بی بی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور، سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں‌ کو زخمی کردیا

    ادھر میاں چنوں کے علاقے شمس پورہ میں خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تشدد کر کے زخمی کر دیا، خاوند کے تشدد سے خاتون کے منہ اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات بن گئے۔

    متاثرہ خاتون نے تھانہ سٹی میں شوہر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دے دی، پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ کے بعد کارروائی ہوگی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر شراب پیتا ہے، جوا کھیلتا ہے اور مجھ پر تشدد کرتا ہے، 7 سال پہلے شادی ہوئی، مجبور ہو کر انصاف کے لیے تھانے پہنچی ہوں۔

    یاد رہے جولائی میں پنجاب کے دارالحکومت میں واقع علاقے شاہدرہ میں ناخلف بیٹے نے ماں کو کلہاڑیوں کے وار سے زخمی کر دیا تھا، ماں کی چیخ پکار سُن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈولفن پولیس کے اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ماں کو بیٹے کے تشدد سے بچایا۔

  • جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے، سراج الحق

    جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے، سراج الحق

    شجاع آباد : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ غربت ، جہالت ، مہنگائی ، بے روز گاری ، بدامنی اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں جب کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

    وہ شجاع آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصافہ تقسیم نے تمام مسائل کو جنم دیا ہے اور اس کی ذمہ دار حکمراں طبقہ ہے جس نے عوام کو کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ مسلح دہشت گردی نے معاشی اور سیاسی دہشت گردی کی کوکھ سے جنم لیا ہے جہاں معاشی دہشت گردی ہوگی وہاں مسلح دہشت گردی کا ہونا لازمی امر ہے اس لیے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے معیشت اور سیاست میں شرافت، رواداری اور انصاف کو عام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے کرپٹ حکمرانوں ، بے رحم اشرافیہ ، ظالم جاگیرداروں اور لینڈ و شوگر مافیاکے خلاف جہاد کررہی ہے اور عوام کی ترجمانی کا مکمل حق ادا کر رہی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام قیام پاکستان کے بعد سے الگ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن یہاں سے منتخب ہونے والی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے حالانکہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا واحد حل اسے ایک الگ صوبے کی حیثیت دینا ہے۔