Tag: شجاع خانزادہ

  • سابق وزیرداخلہ پنجاب پرخودکش حملےکا ماسٹرمائنڈ پولیس مقابلےمیں ہلاک

    سابق وزیرداخلہ پنجاب پرخودکش حملےکا ماسٹرمائنڈ پولیس مقابلےمیں ہلاک

    کراچی: شہر قائد میں پولیس کی کارروائی میں سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرد شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد سعد سُرخان مارا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ مارے جانے والا دہشت گرد سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرد شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا۔

    ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سہیل قیصرگروپ سے تھا جو ساتھیوں کےساتھ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ہے جس میں آوان شیل وبم، ایس ایم جی، سیون ایم ایم، واکی ٹاکی اوردستی بم برآمد شامل ہیں۔

    ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد نے2015 میں وزیرداخلہ پنجاب پرحملےکا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارے جانے والا دہشت گرد ساتھیوں سمیت سیکیورٹی اداروں پرحملوں میں ملوث تھا۔


    وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ سمیت 19 افراد خودکش حملے میں شہید


    واضح رہے کہ 16 اگست 2015 کو پنجاب کے وزیرِداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں وزیرداخلہ اور ایک ڈی ایس پی سمیت 19افراد شہید ہوگئےتھے۔


    شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم الاحرارگروپ نے قبول کرلی


    کالعدم تنظیم تحریک طالبان الاحرار گروپ نے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت

    عمران خان کی شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت

    اٹک: عمران خان نے کہا ہے کہ ایساپہلی بار نظر آرہا ہے کہ کسی دہشتگرد کو بخشا نہیں جائے گا۔

    اٹک میں شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ سیکورٹی فورسز کےک پیچھے کھڑے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ نے تمام جماعتوں کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر دستخط کئے ہیں۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ مسائل کو پہلے بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے اور طاقت کا استعمال آخری حربہ ہونا چاہیئے۔

  • شہید شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی، جنرل راحیل شریف

    شہید شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت پر افسوس کا  اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں ان کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ دلیرانسان تھے، اُن کی قربانی رائیگاں نہیں جائےگی۔

    آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ نے عظیم مقصد کے لئے قربانی دی۔ دہشت گردوں کے ایسے بزدلانہ اقدام سے ہمارے عزائم ڈگمگا نہیں سکتے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں تک پہنچنےکےلئےانٹیلی جنس ایجنسیاں تمام وسائل بروئےکارلائیں، واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ آج اٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

    شجاع خانزادہ کی شہادت پر وزیر اعظم نواز شریف صدر پاکستان ممنون حسین، سابق صدر آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور دیگر نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیاہے۔

  • دہشت گردی کیخلاف پالیسی شام تک آجائےگی ،وزیرداخلہ پنجاب

    دہشت گردی کیخلاف پالیسی شام تک آجائےگی ،وزیرداخلہ پنجاب

    لاہور: صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہ کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف پالیسی شام تک آجائے گی ،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاع خانزادہ نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد عوام اور دہشت گردوں کے درمیاں خون کی لکیر کھنچ گئی ہے۔

    آج شام تک دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی سامنے آجائے گی۔ شجاع خانزادہ نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پھانسیوں کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں اعلیٰ عدلیہ نے پھانسیوں پر عملدرآمد کے لیے وقت تین سےسات دن کا کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں موجودنوے فیصد مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

    شجاع خانزادہ نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔