Tag: شجرکاری

  • وادی تیراہ کی عوام پاک فوج،  ایف سی کی شجرکاری مہم کے اقدامات کی معترف

    وادی تیراہ کی عوام پاک فوج، ایف سی کی شجرکاری مہم کے اقدامات کی معترف

    وادی تیراہ کی عوام پاک فوج اور فرئینٹرکور کی جانب سے کی جانے والی شجرکاری کے احسن اقدامات کی معترف ہوگئی۔

    صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آرمی اور ایف سی نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری مہم کے دوران 2022 میں 18  ہزار پھل دار پودے اور ایک لاکھ 72 ہزار  پودے عوام میں تقسیم کئے گئے۔

    پاک فوج اور ایف سی نے 36 پھلوں کے باغات لگائے، 2023 میں فوج اور ایف سی کی کاوشوں سے 800 گھرانوں میں ایک لاکھ 75 ہزار پودے تقسیم کئے۔

    میاوکی کی جدید تکنیک کے ذریعے نئے جنگلات لگائےگئے پاک فوج، ایف سی اور عوام نے مل کر شجرکاری کو ممکن اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا۔

  • وزیراعظم نے جاپانی اندازِ شجرکاری کو بہترین قرار دے دیا

    وزیراعظم نے جاپانی اندازِ شجرکاری کو بہترین قرار دے دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے شجرکاری کیلئے جاپانی میا وا کی تکنیک کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا اس تکنیک سے درخت 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے جاپانی میا وا کی تکنیک کے تحت شہری شجرکاری کا آغازکردیا، جاپانی تکنیک سےدرخت 10 گنا تیز اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جاپانی تکنیک سے شجر کاری آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریقہ ہے، لاہور میں درخت لگانے کے لیے 50مقامات کاکا انتخاب کیا گیا ہے، پہلا تجربہ 2020 میں لبرٹی چوک میں کیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے جیلانی پارک میں اربن فارسٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو بہت محنت کرنا پڑے گی، اس کے لئے پچاس مقامات پر اربن فاریسٹ لگانے کی سوچ اہم اور پہلا قدم ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور کے لوگ چاہتے ہیں کہ شہر میں درخت لگیں ہر طرف سبزہ ہو، ہم نے پاکستان بھر میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، لاہور کے شہریوں سے کہتا ہوں کہ اربن فاریسٹ کیلئے درخواست دے اور ہدف مقرر کریں۔

    ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومتیں پانچ سال کا سوچتی رہی، انہیں کہتا ہوں کہ ملک کے مستقبل پانچ سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، ہم نے جنگلات ختم کئے مگر کسی نے اثرات کے بارے میں نہیں سوچا،بغیرسوچے سیمنٹ کےجنگل بنانےسےلوگوں پر منفی اثرات آتےہیں۔

  • ٹائیگر فورس ڈے، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شجرکاری کا آغاز، گرین سیلفی ایپ کیسے کام کرے گا؟

    ٹائیگر فورس ڈے، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ شجرکاری کا آغاز، گرین سیلفی ایپ کیسے کام کرے گا؟

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر آج ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منایا جا رہا ہے، وزیر اعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا بھی آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں پودا لگا کر بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے، ٹائیگر فورس ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم میں شامل ہونے کو تیار ہے۔

    ٹائیگر فورس ڈے کی مرکزی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی، وزیر اعظم تقریب میں شرکت اور ٹائیگر فورس رضا کاروں سے خطاب کریں گے، معاونین خصوصی ملک امین اسلم اور عثمان ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، یہ تقریب بنی گالہ کے قریب کورنگ نالے کے اطراف میں ہوگی۔

    ملک میں پہلی بار شجر کاری مہم کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، وزیر اعظم ٹائیگر فورس ایپ میں گرین سیلفی فیچر کی منظوری دے چکے ہیں، ایپ میں جیو ٹیگنگ کی خصوصی سہولت بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

    اس ایپ سے پودوں کی لائیو لوکیشن اور تعداد معلوم کی جا سکتی ہے، پودا لگانے والا رضا کار ایپ کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کر سکے گا، ایپ کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹے میں 16 ہزار پودے لگائے گئے، یہ خصوصی ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل شجر کاری مہم کا آغاز ہوا ہے، اب کراچی سے خیبر تک لگائے گئے ایک ایک پودے کا ریکارڈ دستیاب ہوگا، اکثر اپوزیشن ارکان کو بھی پودے گننے کا شوق رہتا ہے، اب اپوزیشن ارکان ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے پودے گن سکیں گے۔

    انھوں نے کہا چاہیں تو تجربے کے طور پر گھر میں پودا لگا کر لائیو اپ ڈیٹ دیکھ لیں، شجر کاری مہم کا ڈیٹا 3 مختلف طریقوں سے حاصل کیا جا سکے گا، شہری 8070 پر GS لکھ کر میسج بھی بھیج سکیں گے، محکمہ جنگلات کے افسران بھی موبائل میں شجر کاری مہم کا ریکارڈ رکھیں گے۔

    ادھر معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اسلام آباد میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کریں گے، آج انشاء اللہ 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، وزیر اعظم کے ماحول دوست اقدامات پاکستان کی عزت کا باعث بن رہے ہیں، ہم آئندہ نسلوں کو سر سبز پاکستان دیں گے۔

  • کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

    کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی بینک اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے 35 کروڑ ڈالرکے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام اور نئے ماسٹر پلانز میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے 15 نومبرسے بند کر رہے ہیں، ٹائر جلانے والی فیکٹریاں سیل، فصلیں جلانے اورآلودگی پھیلانے پرجرمانے کر رہے ہیں۔

  • ضلع ہنگو میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

    ضلع ہنگو میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

    پشاور: ملک کے دوسرے شہروں کی طرح خیبرپختوانخوا کے ضلع ہنگو میں بھی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک شاہ فیصل خان ایم پی اے نے وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی پروفیسر جمیل احمد، پروفیسر فرہاد اللہ، افسران و معززین علاقہ اوربلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ علاقہ بگٹو ہنگو میں زرعی یونیورسٹی کے لئے مختص اراضی پر پودے لگائے۔

    وائس چانسلر پروفیسر جمیل احمد نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم ماحولیاتی تبدیلی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں ہر شہری پر قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ جنگلات اگا کران کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت سمیت جنگلات کے شعبے معیشت کے استحکام میں نہایت اہم اور نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

    شاہ فیصل خان ایم پی اے نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ہنگو کے قیام کے لئے مختص شدہ 1360 کنال اراضی پر یونیورسٹی کا فوری قیام ترجیحات میں شامل ہے۔

    اقوام متحدہ نے پاکستان کی شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوشش کو سراہا

    انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میگاپراجیکٹ کے لئے صوبائی حکومت سے فنڈز کی فوری فراہمی کے لئے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد اس اہم منصوبے پر عملی کام شروع کردیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے مل جل کر گرین پاکستان کی منزل حاصل کریں گے۔

  • سمندرکوصاف رکھنا ہے، ملک بھرکو سرسبزوشاداب رکھنا ہے‘ گورنرسندھ

    سمندرکوصاف رکھنا ہے، ملک بھرکو سرسبزوشاداب رکھنا ہے‘ گورنرسندھ

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ آب وہوا تبدیل کرنے کے لیے کچرے کا خاتمہ اور شجرکاری ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں سی ویو پرصفائی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کوگندا کرنے میں ہم سب بھی برابرکے ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھرکوصاف کرنے کا بیڑا اٹھایا گیا ہے ہمیں سپورٹ کرنی چاہیے، ملک بھر کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ سمندرکوصاف رکھنا ہے، ملک بھرکوسرسبزوشاداب رکھنا ہے، سمندر قدرت کا انمول تحفہ ہے جسے ہمیشہ نظراندازکیا گیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں جہاں نظردوڑائیں کچرا ہی کچرا نظرآتا ہے، آلودگی کے سبب نایاب خوبصورت پرندےغائب ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی صفائی مہم قابل تعریف ہے، سمندرنہایت آلودہ ہوچکا ہے، نومبرمیں بھی سخت گرمی کی وجہ آب وہوا ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آب وہوا تبدیل کرنے کے لیے کچرے کا خاتمہ اور شجرکاری ضروری ہے۔

    کراچی میں صفائی کا بہترنظام اورپانی کا منصوبہ اولین ترجیح ہے‘ عمران خان

    یاد رہے کہ 16 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی کا بہترنظام اورپانی کا منصوبہ اولین ترجیح ہے۔

  • کراچی کے نوجوان شجرکاری کے لیے مشینری استعمال کرنے لگے

    کراچی کے نوجوان شجرکاری کے لیے مشینری استعمال کرنے لگے

    کراچی: شہر قائد کے نوجوانوں نے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیےاپنی مدد آپ کے تحت جدید مشینری کا استعمال شروع کردیا ہے، مشینری کے استعمال سے پودے لگانے پر صرف ہونے والے وقت اور لاگت دونوں کی بچت ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت کراچی کے نوجوانوں کی ایک تنظیم ’امیدبہار‘ شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی درخت لگارہی اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال بھی کررہی ہے اور اب اس مقصد کے لیے وہ مشینری بھی استعمال کررہے ہیں۔

    شہر قائد کے ان نوجوانوں کا طریقہ کار یہ ہے کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے ہم خیال لوگوں کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو کہ ہر اتوار کو شجر کاری کرتی ہیں۔ تاہم یہ نوجوان پودے لگا کر انہیں یونہی نہیں چھوڑدیتے بلکہ جہاں بھی یہ شجر کاری کرتے ہیں ، اس سے پہلے وہاں باقاعدہ کسی شخص یا ادارے کو اس پودے کی دیکھ بھال اور پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری تفویض کرتے ہیں۔

    شجر کاری میں سب سے مشکل کام زمین میں گڑھا کرنا ہوتا ہے جس کے لیے عموماً کسی مزدور کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں اور اس میں وقت بھی صرف ہوتا ہے، تاہم ان نوجوانوں کی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مخیر شخص نے انہیں لاہور سے ایک مشین منگوا کر دی ہے جس سے گڑھا کرنا منٹوں کی بات ہوگئی ہے۔

    کراچی کے یہ نوجوان اب تک عائشہ منزل، کنیز فاطمہ سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں 400 سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگا چکے ہیں جن میں نیم، پیپل، مورنگا، کنیر ،فارس بیلیا وغیرہ شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان سب پودوں کا کوئی نہ کوئی شخص ذمہ دار ہے ، لہذا یہ پودے بخوبی پروان چڑھ رہے ہیں۔

    یہ نوجوان پر امید ہیں کہ ایک دن ان کے لگائے یہ درخت نہ صرف انسانوں کو سایہ اور آکسیجن فراہم کریں گے بلکہ ماضی میں ہیٹ اسٹروک کا شکار بننے والے کراچی شہر کو درپیش موسمیاتی چیلنجز پرقابو پانے میں بھی مدد دیں گے، ان کا ارادہ ہے کہ مستقبل میں یہ اور جدید مشینری حاصل کرکے اپنے کام کی رفتار کو بڑھائیں۔