Tag: شجر کاری مہم

  • وادی تیراہ کی عوام پاک فوج،  ایف سی کی شجرکاری مہم کے اقدامات کی معترف

    وادی تیراہ کی عوام پاک فوج، ایف سی کی شجرکاری مہم کے اقدامات کی معترف

    وادی تیراہ کی عوام پاک فوج اور فرئینٹرکور کی جانب سے کی جانے والی شجرکاری کے احسن اقدامات کی معترف ہوگئی۔

    صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آرمی اور ایف سی نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری مہم کے دوران 2022 میں 18  ہزار پھل دار پودے اور ایک لاکھ 72 ہزار  پودے عوام میں تقسیم کئے گئے۔

    پاک فوج اور ایف سی نے 36 پھلوں کے باغات لگائے، 2023 میں فوج اور ایف سی کی کاوشوں سے 800 گھرانوں میں ایک لاکھ 75 ہزار پودے تقسیم کئے۔

    میاوکی کی جدید تکنیک کے ذریعے نئے جنگلات لگائےگئے پاک فوج، ایف سی اور عوام نے مل کر شجرکاری کو ممکن اور ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا۔

  • شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے میں راولپنڈی سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

    شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے میں راولپنڈی سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ڈویژنز کو وزیر اعظم عمران خان کے  بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ بننے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں ریلوےاسٹیشن ڈگری کالج برائےخواتین کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈگری کالج پر10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے،رواں سال پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کا آغاز ہوگا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔وفاقی وزیر ریلوے کا پاکستان ریلوے نیٹ ورک پر رواں سیزن 2 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے۔

    شیخ رشید احمد نے ریلوے ڈویژنز کو وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ بننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوکلین،گرین بنائیں گے،وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے پہلے بھی شجر کاری مہم میں پھر پور حصہ لیا تھا۔

  • غیر ملکی سفیر بھی وزیراعظم کی شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

    غیر ملکی سفیر بھی وزیراعظم کی شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

    اسلام آباد: غیر ملکی سفیروں نے وزیراعظم عمران خان کی گرین پاکستان مہم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سفیر بھی وزیراعظم کی شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے۔چین،کویت،یمن،آذربائیجان کے سفیروں نے پودے لگا کر مہم شروع کی۔

    غیر ملکی سفیروں نے وزیراعظم عمران خان کی گرین پاکستان مہم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کلین گرین پاکستان کی مہم کامیاب ہوگی۔

    غیر ملکی سفیروں نے ٹائیگرزفورس کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرز فورس ڈے پر نواجوان رضا کاروں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں، ٹائیگرز فورس نے کرونا کے دوران مشکل وقت میں بہترین کام کیا۔

    غیر ملکی سفرا کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹرز،نرسز،میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو بھی یاد رکھاجائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر ملک بھر میں شجرکاری مہم کے تحت پودی لگائے جا رہے ہیں۔

  • شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت  کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

    شجر کاری مہم ، خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت کل شجر کاری مہم میں 20 لاکھ پودے لگائے گی، پودے لگانے کے سلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم میں خیبر پختونخواہ حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی، وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے ہدف 9 لاکھ کی بجائے 20لاکھ پودے لگیں گے۔

    تمام ڈویژن میں پودے لگانے کےسلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائےگا اور کمشنرزمتعلقہ ڈویژن میں پودےلگانےکےعمل میں شریک اور نگرانی کریں گے۔

    خیال رہے ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نے ٹائیگر زفورس ڈے کے موقع پر 5 لاکھ درخت لگانےکی ذمہ داری لی تھی اور کہا تھا کہ پختونخواہ حکومت ایک ارب درخت لگانےکاسنگ میل عبورکر چکی ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

  • وزیر اعظم کی عوام سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل

    وزیر اعظم کی عوام سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، کوشش کریں گے کہ ہدف مکمل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کل شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے ملک بھر میں شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کل ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی، وزرا، وزرائے اعلیٰ اور ٹائیگر فورس رضا کار مہم میں شریک ہوں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، کوشش کریں گے کہ ہدف مکمل کرلیں۔

    خیال رہے کہ کل ٹائیگرز فورس ڈے کے موقع پر کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کی جائے گی، حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم کے مطابق 10 کے بجائے 20 لاکھ پودے لگانے کے انتظامات کر لیے ہیں، مہم بیک وقت چاروں صوبوں کے شہروں سے شروع ہو گی۔

  • ٹائیگرزفورس ڈے،  کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

    ٹائیگرزفورس ڈے، کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد : ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی مہم کے تحت کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں، معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 10کی بجائے20 لاکھ پودے لگانے کےانتظامات کر لئے ہیں، مہم بیک وقت چاروں صوبوں کےشہروں سےشروع ہو گی، وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ اور گورنر صاحبان مہم کا حصہ ہوں گے۔

    امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مہم کا آغاز کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے ہمراہ مہم شروع کریں گے۔

    معاون خصوصی برائے ماحولیات نے کہا ٹائیگرزفورس کے 10 لاکھ رجسٹرڈ نوجوان مہم کا حصہ بنیں گے، چاہتےہیں سندھ حکومت بھی قومی مقصد کیلئے ساتھ دے، گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ میں مہم کی نگرانی کریں گے، عوام ساتھ دیں تو 10 ارب درخت لگانےکاٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔

    یاد رہے  وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

  • شجر کاری مہم: وزیر اعظم عمران خان کے اہم فیصلے

    شجر کاری مہم: وزیر اعظم عمران خان کے اہم فیصلے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں شجر کاری مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مہم کے لیے ٹائیگر فورس رضا کاروں کی خدمات لی جائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم سے خصوصی ملاقات کی، جس میں شجر کاری مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

    ملاقات میں ٹائیگر فورس رضا کاروں کو نئی ذمہ داریاں دیے جانے پر مشاورت کی گئی، رضا کاروں کی رجسٹرڈ تعداد بڑھانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے عید کے فوری بعد ’ٹائیگر فورس ڈے‘ منانے کا فیصلہ کیا۔

    فیصلے کے مطابق ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے، نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران ایک کروڑ درخت لگائیں گے۔

    دریں اثنا، عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نوجوان رضا کاروں کے تازہ اعداد و شمار اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی، ملک امین اسلم نے شجر کاری منصوبوں کے لیے صوبوں سے مشاورت پر اعتماد میں لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم بدھ کو نوجوانوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے، جس میں وہ نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔

    آج ہونے والی ملاقات میں رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپ کے ذریعے کھول دی جائے گی۔

    ملاقات کے بعد عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان تیاری کریں، وزیر اعظم نئی ذمے داریوں کا اعلان کرنے والے ہیں، ٹائیگر فورس نے کرونا وبا میں ذمے داریاں زبردست انداز میں نبھائیں، میں شان دار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا نوجوانوں کو تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، اس لیے وہ سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں۔

  • پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے: وزیر اعظم

    پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے: وزیر اعظم

    میانوالی: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے، پاکستان میں لوگوں کو روزگار دینا ریاست کی ذمے داری ہونی چاہیئے تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان میانوالی پہنچے جہاں انہوں نے جنگلات کی بحالی کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز کیا، وزیر اعظم نے کندیاں میں پودا لگا کر موسم بہار 2020 کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

    شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے شجر کاری بہت اہمیت رکھتی ہے، افسوس ہے جو جنگل انگریز چھوڑ کر گئے وہ ہم نے تباہ کردیے۔ انگریز کندیاں میں 20 ہزار ایکڑ پر جنگل چھوڑ کر گئے، آج جنگل تباہ ہوچکا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ایسے ہی جنگل تباہ کرتے رہے تو موسمی تبدیلی ہمارا مستقبل تباہ کردے گی۔ اللہ نے پاکستان میں 12 موسم دیے ہیں، اتنے وسائل کے ساتھ ہماری زرعی پیداوار مہنگی اور کمی ہونی ہی نہیں چاہیئے۔ درخت کاٹنے والوں کو جیل میں ڈالنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میانوالی میں تعلیم پر توجہ دینی ہے، اسکول ٹھیک کرنے ہیں۔ میانوالی میں اسپتال ٹھیک کر رہے ہیں اور بنا بھی رہے ہیں۔ نمل اب عالمی یونیورسٹی بننے جارہی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک ایک چھوٹے سے علاقے میں پیسہ خرچ کرنے سے آگے نہیں بڑھتا، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے۔ پاکستان میں لوگوں کو روزگار دینا ریاست کی ذمے داری ہونی چاہیئے تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کفالت پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کی امداد کی جائے گی، 80 ہزار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرض دیں گے۔

  • وزیراعظم کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم ملتان روڈ پرپودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان سے دورے کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    اس سے قبل 30 جون کو تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے سیاسی امور پر وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔

    اس موقع پر جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ اور اکرم چوہدری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال اور جنوبی پنجاب کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی تھی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

  • پاک بحریہ کی منوڑہ کے ساحل پر صفائی و شجر کاری مہم

    پاک بحریہ کی منوڑہ کے ساحل پر صفائی و شجر کاری مہم

    کراچی: پاک بحریہ کی جانب سے تفریحی مقام منوڑہ کے ساحل پر صفائی اور شجر کاری مہم چلائی گئی، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے منوڑہ کے ساحل پر صفائی اور شجر کاری مہم چلائی، مہم کے دوران ساحل سے کچرا اٹھایا گیا اور شجر کاری کی گئی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ صفائی مہم میں ڈاؤ میڈیکل یونی ورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی شرکت، مہم کا مقصد شجر کاری اور صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہم کے دوران ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار محمد تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی شجر کاری مہم کا آغاز

    کموڈور وقار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے پوری ساحلی پٹی پر جنگلات کے احیا کا بیڑا اٹھایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں جنگلات کا انتہائی اہم کردار ہے، آبی ماحول کے تحفظ میں بھی جنگلات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساحلی علاقوں میں شجر کاری مہم 2019 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اب تک 4 ملین مینگرووز کے پودے اگا چکی ہے۔