Tag: شجر کاری

  • ممبئی میں فلائی اوور کے نیچے خوبصورت گارڈن

    ممبئی میں فلائی اوور کے نیچے خوبصورت گارڈن

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں ایک فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ پر باغ بنا لیا گیا۔ اب اس فلائی اوور کے اوپر گاڑیاں دوڑتی ہیں اور نیچے شہری اپنا فارغ وقت پھولوں اور پودوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔

    ممبئی کے علاقے مٹنگا میں ڈاکٹر بابا صاحب روڈ پر واقع فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ پر باغ بنالیا گیا۔ اس باغ کا نام نانا لعل ڈی مہتا گارڈن رکھا گیا ہے۔

    m11

    m8

    یہ فیصلہ اس خالی جگہ کو غلط استعمال، خاص طور پر نشئی افراد کی پناہ گاہ بننے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے 4 سال قبل جب یہ فلائی اوور کھولا گیا تو اس کے نیچے نشئی افراد، جواریوں اور گداگروں نے اپنا ٹھکانہ بنالیا۔ کچھ رہائشیوں نے اس بارے میں ممبئی کی میونسپل کارپوریشن کو آگاہ کیا اور ان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی اپیل کی۔

    m10

    m9

    شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہاں سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات کیے تاکہ وہ اس جگہ کو ان لوگوں سے محفوظ رکھیں اور یہاں کچرا کنڈی نہ بننے دیں۔ جواریوں اور نشئی افراد کی وہاں موجودگی مقامی افراد کے لیے بے حد تکلیف اور پریشانی کا باعث بن رہی تھی۔

    سال 2011 میں یہاں کے لوگوں نے مقامی و شہری حکومتوں کو درخواست دی جس میں تجویز پیش کی گئی کہ اس جگہ کو گارڈن میں تبدیل کردیا جائے۔ کئی درخواستوں کے بعد 2015 میں میونسپل کارپوریشن نے اس جگہ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا۔

    m7

    m6

    اس گارڈن کے فرش کو دریا نرمادا کے بہاؤ کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انجینیئرز اور آرکیٹیکٹس نے دریا کے بہاؤ کا مشاہدہ کیا اور اس کا نقش گارڈن کے فرش پر ڈیزائن کیا۔ 600 میٹر لمبے راستے کو نیلے رنگ سے رنگا گیا ہے جبکہ اطراف میں دریائے نرمادا کے کنارے واقع پہاڑوں کی نقل بنائی گئی ہے۔

    m2

    گارڈن میں ایک گرینائٹ کا بلاک بھی نصب کیا گیا ہے جس میں دریائے نرمادا کی تاریخ اور اس کے بارے میں معلومات درج ہیں۔

    m5

    m4

    گارڈن میں 300 لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

    قریبی آبادی کے رہائشی کریدیتا پٹیل اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں، ’ممبئی جیسے پرہجوم شہر میں ایسی پرسکون جگہ کا ہونا ایک نعمت ہے۔ یہاں ہم اپنے دوستوں اور پڑوسیوں سے ملتے ہیں اور یہاں واک کر کے ہمیں بہت مزہ آتا ہے‘۔

    m3

    m1

    اس گارڈن کو صبح 8 سے دوپہر 1 اور شام 4 سے رات ساڑھے 9 بجے تک کھولا جاتا ہے۔

  • ایم کیو ایم سے ڈیڈ لاک نہیں بات چیت بڑھ رہی ہے، شرجیل میمن

    ایم کیو ایم سے ڈیڈ لاک نہیں بات چیت بڑھ رہی ہے، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے ڈیڈ لاک نہیں بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت نارتھ ناظم آباد فتح باغ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں سندھ میں چھ لاکھ اور کراچی میں ایک لاکھ دس ہزار پودے لگائے جائیں گے،سندھ میں ٹی ایم اے اور کراچی میں کے ایم سی ،ڈی ایم سی سمیت اخراجات فنڈ اور رسیدوں سمیت تمام تر ڈاکو مینٹیشن ہیں وہ ویب سائٹ میں ڈالی جائے گی۔

    ایک ہفتے میں ویب سائٹ تیار ہوجائے گی گھوسٹ ملازمین کا چیپٹر بند ہوگیا ہے،بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔

    سندھ حکومت میں شمولیت کی ایم کیو ایم کو دعوت دی ہوئی ہے،سینیٹ انتخابات کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ صدر سمیت کئی سرکاری دفاتر بھی نالے پر بنے ہوئے ہیں،فٹ پاتھ پر لگے تمام بل بورڈز ہٹا رہے ہیں۔

    کراچی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر ایک کو کراچی کو اون کرنا ہوگا،اس موقع پر صوبائی وزیر ٹیکنالوجی مکیش کمار چاولہ اور کے ایم سی کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔