Tag: شخصیت کے راز

  • بازوؤں کو باندھنے کا طریقہ آپ کی شخصیت کو کیسے ظاہر کرتا ہے؟

    بازوؤں کو باندھنے کا طریقہ آپ کی شخصیت کو کیسے ظاہر کرتا ہے؟

    بازوؤں کو باندھنے کا طریقہ آپ کی شخصیت کی پوشیدہ خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے، کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کو اس انداز میں دیکھ کر لوگ کیا سمجھتے ہیں؟

    ہمارا جسم اور حرکات سکنات ہماری شخصیت کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں اور اسی لیے پامسٹ حضرات ہاتھوں کی لکیروں اور چہرے کا بغور معائنہ کرکے ہی کسی بھی شخص کی شخصیت کی گہرائی اور اس کی پوشیدہ زندگی کے راز افشا کرنے کے دعوے بھی کرتے ہیں۔

    انسان کی عملی زندگی میں اس کے ہاتھوں کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے وہ چاہے سیدھے ہاتھ سے کام کرے یا الٹے ہاتھ سے کام کرنے کا عادی ہو، اس کی حرکات و سکنات اس کی شخصیت پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔

    Arms

    آج ہم آپ کیلئے ایک نیا مضمون لے کر حاضر ہوئے ہیں جس میں یہ بتایا جائے گا کہ جب آپ اپنے بازوؤں کو سینے پر رکھتے ہیں تو دونوں ہاتھوں کی ترتیب کس انداز کی ہوتی ہے اور اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ یا ہاتھ باندھنے کا انداز آپ کی شخصیت سے متعلق کون سا اہم راز ظاہر کرتا ہے؟۔

    مختلف مطالعات سے حیرت انگیز طور پر پتہ چلتا ہے کہ جسمانی خصوصیات اور طرز عمل پر مبنی شخصیت کے ٹیسٹ جیسے کہ آپ کے بیٹھنے، کھڑے ہونے، چلنے، بات کرنے، کھانے پینے، یا یہاں تک کہ بازوؤں کو عبور کرنے کا طریقہ بھی آپ کی شخصیت کی خصوصیات کے بارے میں بصیرت پیش کر سکتا ہے۔

    Right

    نمبر ایک :

    اگر آپ اپنے دائیں بازو کو اپنے بائیں بازو پر رکھ کر اپنے بازوؤں کو عبور کرتے ہیں تو آپ کا شمار نہایت عقلمند لوگوں میں ہوتا ہے۔ آپ اپنے جذبات کو کنٹرول کرنے میں ماہر ہیں۔

    آپ چیزوں کو سائنسی انداز میں دیکھتے ہیں، اور ‘کیوں’ اور ‘کیسے’ قسم کے سوالات پوچھتے ہیں۔ آپ غیر مفید معلومات جیسے کہ تنقید وغیرہ کا مشاہدہ کرنے اور ترک کرنے میں بھی ماہر ہیں۔

    بازوؤں کو اوپر نیچے رکھنے کا یہ مخصوص انداز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کا دماغ منطق اور تنظیم کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

    Left

    نمبر دو :

    اگر آپ اپنے بائیں بازو کو اپنے دائیں بازو کے اوپر سے عبور کرتے ہیں تو آپ کی شخصیت کی خصوصیات اعلیٰ درجے کی جذباتی ذہانت اور اچھی طرح سے ترقی یافتہ علمی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

    آپ ماضی کے منفی احساسات یا منفی حالات کو منتقل کرنے میں بھی اچھے ہیں۔ آپ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ ریاضی یا سائنس وغیرہ جیسے مضامین میں اچھے ہیں۔

    آپ پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر اچھی طرح سے منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

  • ہینڈ رائٹنگ شخصیت کے کون سے راز کھولتی ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

    ہینڈ رائٹنگ شخصیت کے کون سے راز کھولتی ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

    جس طرح ہمارے رویّے اور اخلاق ہماری شخصیت کے پوشیدہ پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں اسی طرح کسی بھی انسان کی ہینڈ رائیٹنگ اس کے بارے میں بہت سے راز افشاں کردیتی ہے۔

    عام طور پر اگر کسی شخص کے بارے میں جاننا ہو، تو مختلف طریقوں سے اس کو جاننے کی کوشش کی جاتی ہے یعنی لوگ دوسروں کے انداز گفتگو، لباس، حلقہ احباب یا اس کے جوتے دیکھ کر اس کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان سب کے علاوہ ایک اہم چیز اور بھی جسے ہم لکھائی یعنی ہینڈ رائٹنگ کہا جاتا ہے، کہتے ہیں کہ کسی بھی شخص کی ہینڈ رائٹنگ اس کی شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے، بس اسے پہچاننے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ہینڈ رائٹنگ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق ڈار نے ناظرین کو بہت سی باتیں بتائیں جو یقیناً سننے والوں کیلیے بھی دلچسپی اور حیرت کا باعث ہوں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ہینڈ رائٹنگ کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس کی مدد سے کسی فرد کی شخصیت کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کیونکہ لکھنے والے کی رائٹنگ اس کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے۔

    ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ جس لہجے میں بات کرتے ہیں وہ لہجہ ہینڈ رائٹنگ میں ظاہر ہوجاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ہماری لکھائی تبدیل ہوتی ہے اس کا مطلب ہے کہ ہماری شخصیت بھی تبدیل ہورہی ہے۔

    ہر شخص کے لکھنے کا انداز منفرد ہوتا ہے اس لئے کہ ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے اور جب وہ لکھنے لگتا ہے تو اس کے اندر کی کیفیات‘ کردار اور احساسات بھی اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس لئے کوئی ماہر تحریر اس لکھائی کا تجزیہ کرکے اس کی شخصیت کے مخفی پہلوﺅں کو بھی سامنے لاسکتا ہے۔