Tag: شخص

  • سیلفی کے شوقین شخص پر ہاتھی کا حملہ، خطرناک ویڈیو دیکھیں

    سیلفی کے شوقین شخص پر ہاتھی کا حملہ، خطرناک ویڈیو دیکھیں

    (11 اگست 2025): آج کل ہر دوسرا شخص سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے سیلفی کا شوقین ہے ایسے ہی ایک شخص پر ہاتھی نے حملہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے بندی پور جنگلاتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب جنگل کے درمیان سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے پر ایک شخص نے اپنی گاڑی سے اتر کر ہاتھی کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

    سیلفی کا شوقین مذکورہ شخص جو کیرالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اس کی یہ حرکت شاید جنگلی ہاتھی کو پسند نہ آئی اور وہ مذکورہ شخص پر حملہ کرنے کے لیے چڑھ دوڑا۔

    یہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگے مذکورہ شخص ہاتھی کے حملے سے بچنے کے لیے دوڑ رہا ہے جب کہ ہاتھی اس کا پیچھا کر رہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے سڑک کے کنارے گھاس والے میدان کی جانب بھاگا اور ہاتھی کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کر گھبرا کر واپس سڑک کی طرف رخ موڑا لیکن اس کوشش میں وہ لڑکھڑا کر گر گیا۔

    ہاتھی نے وہاں پہنچ کر مذکورہ شخص کو کچلنے کی کوشش کی۔ تاہم یہ اس شخص کی خوش قسمتی تھی کہ وہ اس کے پیروں کو روندتا ہوا آگے گزر گیا۔

    مذکورہ شخص کی جان تو بچ گئی مگر وہ شدید زخمی ہوگیا جس کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا۔

    واضح رہے کہ جس سڑک پر یہ واقعہ ہوا، وہاں گاڑیوں کا روکنا منع ہے۔ تاہم اس کے باوجود اس شخص نے خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی روک کر اپنی جان خطرے میں ڈالی، جب کہ ہاتھی اور نوجوان کا تماشا دیکھنے کے لیے کئی گاڑیاں بھی وہاں رک گئیں۔

  • چھوٹی سی کشتی اور تنہائی، 3 ماہ سمندر میں بھٹکنے والا شخص کیسے زندہ رہا؟ حیرت انگیز کہانی

    چھوٹی سی کشتی اور تنہائی، 3 ماہ سمندر میں بھٹکنے والا شخص کیسے زندہ رہا؟ حیرت انگیز کہانی

    طوفانی لہروں میں بہہ جانے والے ماہی گیر کو تین ماہ بعد گہرے سمندر سے تلاش کر لیا گیا جس کو ایک یاد نے زندہ رکھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں ایکواڈور کے نیوی حکام کو سمندر میں ایک چھوٹی کشتی ڈولتی دکھائی دی اور جب وہ اس کے قریب پہنچے تو کشتی میں ایک شخص کو انتہائی تشویشناک حالت میں پایا۔

    نیوی حکام نے اس کو فوری ریسکیو کیا اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا ابتدا میں اس کی حالت انتہائی خراب تھی تاہم اب طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

    خستہ حالت میں ملنے والا یہ شخص 61 برس کا میسکیمو ناپا تھا، جو تین ماہ قبل مچھلیوں کے شکار کے لیے ایک چھوٹی کشتی میں سمندر میں نکلا تھا تاہم تند وتیز لہریں کشتی کو بہا کر ساحل سے دور گہرے سمندر میں لے گئیں۔

    ریسکیو کے بعد لوکل میڈیا سے گفتگو میں مذکورہ شخص نے روتے ہوئے بتایا کہ اس نے تین ماہ بعد تکلیف میں گزارے۔

    میسکیمو نے بتایا کہ اس نے خود کو زندہ رکھنے کے لیے پرندوں کے ساتھ کیڑے مکوڑے اور کچھوے تک کھائے اور صرف بارش کے پانی پر گزارا کیا۔ اس دوران 15 روز تو کچھ بھی کھانے کو نہیں ملا اور اسے بھوکا ہی رہنا پڑا۔

    اس کا کہنا تھا کہ تاہم مجھے اتنے سخت حالات میں بھی اپنی ماں کی یاد زندہ رکھے ہوئے تھے۔ میں اپنی ماں اور پوتی کے لیے جینا چاہتا تھا۔ میں ہر وقت ان کے بارے میں سوچتا رہتا تھا اور یہی میرے زندہ رہنے کی وجہ بنی۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میکسیمو ناپا کی حالت کافی بہتر ہو گئی ہے، اب وہ چل پھر سکتا اور اپنے کام خود کر سکتا ہے۔

     

    واضح رہے کہ میکسیمو گزشتہ برس 7 دسمبر کو سین جوان کے ساحل سے مچھلیاں پکڑنے روانہ ہوا، مگر خراب موسم کے باعث وہ اپنی سمت کھو بیٹھا جب کہ سمندر کی طوفانی لہروں نے اس کی کشتی کو ساحل سے دور بیچ سمندر میں لا پھینکا۔

  • لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    لاہور: ہائی کورٹ میں ایک شخص کے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کے واقعے پر ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائیکورٹ کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے نوٹس لیتے ہوئے پوچھا ہائیکورٹ میں پیٹرول کیسے پہنچا؟۔

    آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائیکورٹ ملک خالد کو معطل کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی نے ہائیکورٹ کی سیکیورٹی میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، غیرذمہ دارانہ رویہ رکھنےپرڈی ایس پی کوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

    شہری آصف جاوید کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے، خود سوزی کرنے والا شہری میئو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    متاثرہ شخص کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا، وہ نوکری بحالی کے لیے عدالت آیا لیکن اس کے حق میں فیصلہ نہیں ہوا۔

  • 5 ویں شادی کرنیوالے شخص کے ساتھ پہلی بیوی نے کیا کیا؟

    5 ویں شادی کرنیوالے شخص کے ساتھ پہلی بیوی نے کیا کیا؟

    چار شادیاں کرنے کے بعد ایک شخص نے خود کو کنوارا بتا کر پانچویں شادی کی تو اس کی پہلی بیوی نے موقع پر پہنچ کر تقریب کو میدان جنگ بنوا دیا۔

    یہ واقعہ بھارت کے ایک گاؤں سن پور میں پیش آیا۔ یہاں چار شادیاں کرنے والے ایک شخص نے خود کو کنوارا ظاہر کر کے پانچویں شادی کی لیکن پہلی بیوی نے موقع پر پہنچ کر شادی کی تقریب کو میدان جنگ بنوا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص انجنا گاؤں کا رہائیشی بتایا جاتا ہے اور پہلے سے چار شادیاں کر چکا تھا۔ اس نے خود کو کنوارا ظاہر کر کے ایک لڑکی کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا اور پھر گاؤں کے مولوی سے نکاح بھی پڑھوا لیا لیکن اس کے بعد اس کی چار شادیوں کا راز فاش ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی پہلی بیوی کو جب اپنے شوہر کے پانچویں شادی کا علم ہوا تو وہ رنگ میں بھنگ ڈالنے وہاں جا پہنچی اور گاؤں والوں کو شوہر کی اصلیت سے آگاہ کیا جس کے بعد تو اس شخص کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

    گاؤں والے جو اب تک اسے داماد کے طور وی آئی پی برتاؤ کر رہے تھے۔ یہ سن کر آپے سے باہر ہوئے اور مذکورہ شخص کو بری طرح پیٹ ڈالا۔

    اس موقع پر خاتون نے گاؤں والوں کو اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ملزم کی پہلی بیوی ہے اور اس کی شادی 2013 میں ہوئی تھی، جس سے اس کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

    خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے مزید تین شادیاں بھی کیں۔ وہ اس پر شراب کے نشے میں دھت ہوکر تشدد بھی کرتا ہے، تاہم اس سب کے باوجود وہ اس سے نبھاہ کرتے ہوئے ساتھ رہ رہی ہے۔ اب وہ حکام سے انصاف چاہتی ہے۔

  • کاروبار میں نقصان سے پریشان شخص نے خودکشی کرلی

    کاروبار میں نقصان سے پریشان شخص نے خودکشی کرلی

    حیدرآباد : بھارت میں آم کے باغات لیز پر  لینے والے شخص نے کاروبار میں نقصان ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست  تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے ایک گاؤں میں پیر کو  پیش آیا جہاں 38 سالہ ظفر  پچھلے سال سے آم کے باغات لیز پر لے کر کام کررہا تھا۔

    گاؤں والوں کی اطلاع کے مطابق ظفر نے اس  سال بھی آم کے باغات  لیز پر لیے لیکن اسے کافی نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ کاروبار اس کی توقع کے مطابق نہیں چلا۔

    ظفر کی اہلیہ شاہین سلطانہ نے بتایا کہ کاروبار میں شدید نقصان ہونے کی وجہ  سے ان کے شوہر بہت پریشان تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ظفر نے پیر کو گاؤں کے نواحی علاقے میں ایک نیم کے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

    مقامی سب انسپکٹر راجندر ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • دنیا میں سب سے لمبی ناک والا شخص کون تھا؟

    دنیا میں سب سے لمبی ناک والا شخص کون تھا؟

    تھامس ویڈ ہاؤس برطانوی تماشہ گر تھا، اسے اپنی لمبی ناک کی وجہ سے دنیا میں جانا جاتا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھامس 1730 میں یارکشائر میں پیدا ہوا، تھامس کی ناک ساڑھے 7 انچ لمبی تھی۔

    تھامس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سرکس میں پرفارم کیا کرتے تھے، یارکشائر کا یہ رہائشی اسی حالت میں مر گیا جس میں وہ رہتا تھا۔

    تھامس کی وفات 1780 میں ہوئی تھی، اب اس کا ایک مومی مجسمہ بنایا گیا ہے، یہ مجسمہ امریکی میوزم میں موجود ہے۔

    حال ہی میں مجسمے کی تصویر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے بعد از مرگ دنیا کی سب سے لمبی ناک کا ایوارڈ دیا

  • امریکا میں وال مارٹ کے قریب بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح شخص گرفتار

    امریکا میں وال مارٹ کے قریب بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح شخص گرفتار

    واشنگٹن:امریکا کی ریاست میزوری میں پولیس نے پپر سٹور ’وال مارٹ ‘کے قریب سے ایک مشتبہ مسلح شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے بلٹ پروف جیکٹ اور پستول برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میزوری میں سپرنگ فیلڈ کے وال مارٹ کے قریب سے مشتبہ شخص کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے،پولیس نے مسلح شخص کی گرفتاری کے دوران کسی بھی قسم کی فائرنگ ہونے کی تردید کی ہے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک مسلح شخص ٹرالی چلاتے ہوئے موبائل فون سے اپنی ویڈیو بنا رہا تھا، یہ دیکھ کر سٹور کے مینیجر نے وہاں موجود دیگر افراد کو خبردار کرنے کےلئے گھنٹی بجا ئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ مشتبہ شخص کے عزائم جاننے کیلئے تفتیش کی جائے گی۔

    امریکی اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاری وال مارٹ کے قریب ویسٹ رپبلک روڈ پر مارکیٹ سے کی گئی ہے۔

    سپرنگ فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ مائیک لیکوس نے کہا کہ ہے کہ مشتبہ شخص جب سٹور سے باہر آیا تو پولیس کے پہنچنے تک فائر فائٹر عملے نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر رکھا۔

    مائیک لیکوس نے کہا کہ مشتبہ شخص کا مقصد افراتفری پھیلانا تھا، جس میں وہ کامیاب رہا۔

  • امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جج مقرر

    امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جج مقرر

    واشنگٹن : امریکی حکام نے فلسطینی نژاد قانون دان کو پیٹرسن شہر کا چیف جج مقرر کردیا، عبدالمجید امریکا میں چیف جج تعینات ہونے والے پہلے فلسطینی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد شہری کو امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہرکی عدالت کا چیف جج مقرر کردیا گیا اطلاعات کے مطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جج کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیٹرسن شہر کے میئر انڈریہ سائگ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں کسی فلسطینی مسلمان کے امریکا میں چیف جج کے عہدے پر فائز ہونے پر فخر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہمقبوضہ فلسطین کا علاقہ رام اللہ امریکا میں چیف جج تعینات ہونے والے عبدالمجید کا آبائی شہر ہے، انہوں نے برسوں امریکا میں بحیثیت پبلک پراسیکیوٹر خدمات انجام دیں اس کے بعد پانچ سال تک سٹی جج بھی تعینات رہے۔

    یاد رہے کہ امریکی ریاست مشی گن کی سابقہ قانون ساز مسلمان خاتون رشیدہ طلیب جو امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونےوالی پہلی مسلمان خاتون ہیں، فلسطینی نژاد رشیدہ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی نشت کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

  • آپ کا بیٹا انتقال کرچکا ہے، بھارت میں ایک اور زندہ شخص مردہ قرار

    آپ کا بیٹا انتقال کرچکا ہے، بھارت میں ایک اور زندہ شخص مردہ قرار

    نئی دہلی: بھارتی شہرلکھنو میں مردہ قرار دیے جانے والے مسلمان نوجوان آخری رسومات کے دوران اٹھ کر بیٹھ گیا جنہیں دیکھ کر گھر والے حیرت زدہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان شہری محمد فرقان طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اسپتال پہنچنے تک نوجوان بے ہوش ہوچکا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ نے نوجوان کا 7 لاکھ روپے کا بل بنانے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا، فرقان کے اہلخانہ نے ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد رشتے داروں کو آگاہ کرنا شروع کیا تاکہ نوجوان کی آخری رسومات ادا کی جاسکیں اور آخری رسومات کے لیے مذہبی پیشوا کی خدمات طلب کیں۔

    مردہ قرار دیے جانے والے شہری کی آخری رسومات روایتی طریقے سے جاری تھیں کہ غم سے نڈھال بڑے بھائی نے فرقان کے ہاتھ، پاؤں میں جنبش دیکھی اور اہلخانہ کوآگاہ کیا جس کی تصدیق اہل خانہ نے بھی کی۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے واقعے کے بعد فرقان کو آواز دی تو نوجوان نے آنکھیں کھولی جس کے بعد اسے دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران جی اٹھا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی بھارتی ریاست راجستھان میں مردہ قرار دیے جانے والے 95 سالہ بزرگ آخری رسومات میں اٹھ کر بیٹھ گئے تھے جنہیں دیکھ کر گھر والے خوف سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

    مردے کے زندہ ہونے کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اُن کے ساتھ تصاویر بنوائیں مذکورہ واقعہ 11 نومبر بروز اتوار پیش آیا۔

  • داعش کی مالی معاونت کرنے والے شخص کو ہسپانوی پولیس نے گرفتار کرلیا

    میڈرڈ : ہسپانوی پولیس نے داعشیوں کی یورپ واپسی کے لیے مالی امداد کرنے والے شامی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے شامی شہری کو گرفتار کیا ہے کہ جس پر داعش کے دہشت گردوں کی یورپ کےلیے مالی امداد کرنے کا الزام ہے۔

    پولیس کا خیال رہے کہ گرفتار شخص خود بھی دہشت گرد تنظیم داعش کا رکن ہے، جو ہوالہ کے لیے ذریعے داعش میں شامل ہونے والے یورپی شہریوں کو رقم منتقل کرتا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مغربی یورپ سے تعلق رکھنے والے 6ہزار شہریوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 43 سالہ شخص نے سیکیورٹی مسائل سے بچنے کےلیے اپنے شناخت چھپائی ہوئی تھی جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا بھی استعمال نہیں کرتا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 ہزار داعشی دہشت گرد اب تک اپنے گھروں کو واپس آچکے ہیں، جبکہ ریاستی ادارے اپنے ملک واپس لوٹنے والے شہریوں کے ساتھ سخت سے پیش آرہی ہے۔

    امارات میں داعش کے ’کی بورڈ جہادی‘ کو پانچ سال قید، دس لاکھ درہم جرمانہ

    یاد رہے کہ پانچ اپریل کو متحدہ عرب عمارات کی عدالت نے سوشل میڈیا پر شدت پسندی کی ترغیب دینے والے دو افراد کو سائبر کرائم کے قوانین کے تحت قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔