Tag: شخص جاں بحق

  • ملک میں کرونا سے 1 شخص جاں بحق

    ملک میں کرونا سے 1 شخص جاں بحق

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 20 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 657 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 651 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 48 ہزار 286 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 541 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 8 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کراچی :کانگو وائرس سے متاثرہ شخص چل بسا

    کراچی :کانگو وائرس سے متاثرہ شخص چل بسا

    کراچی : کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا،جس کے بعد اب تک رواں سال کراچی میں کانگووائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےنجی اسپتال میں کانگو وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا،جس کے بعد رواں سال کراچی میں کانگو وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

    ڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ کانگو میں مبتلا دیگر افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے تاہم انہیں علیحدہ کمروں میں رکھ کر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    مزیدپڑھیں: مختلف شہروں میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

    یاد رہے کہ ملک کےمختلف شہروں میں کانگو وائرس شدت اختیار کرگیا،کراچی میں کانگووائرس سے 10افراد جاں بحق ہوگئے،مختلف شہروں میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد30سےزائد ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان کے مختلف اسپتالوں میں اب تک ایک سو سولہ مریض کانگو کے شبہ میں لائے گئے،جن میں سےاٹھائیس افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 13مریض کانگو وائرس سے متاثر ہوکر دم توڑ گئے۔