Tag: شدت پسندوں

  • بھارت میں شدت پسندوں نے ایک اور مسلمان کی جان لے لی

    بھارت میں شدت پسندوں نے ایک اور مسلمان کی جان لے لی

    بھارت میں شدت پسندوں کے جتھے نے ایک اور مسلمان کی جان لے لی۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 27 اگست کو چرخی دادری ضلع میں پیش آیا، بھارتی ریاست ہریانہ میں شدت پسند ہندو ٹولے نے مسلمان نوجوان کو گائے ذبح کرنے کے شک میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق تشدد سے جاں بحق 22 سالہ کے لڑکے کی شناخت صابر ملک کے نام سے ہوئی، وہ بھارت کے مغربی بنگال میں کچرا چنتا تھا۔

    سوشل میڈیا پر مسلمان لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے کارروائی کی اور پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ابھیشیک، موہت، رویندر، کملجیت، اور ساحل شامل ہیں۔

    ملزمان نے گائے کا گوشت کھانے کے شک میں صابر کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے ایک دکان پر بلایا جہاں پانچوں نے مل کر متاثرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جب کچھ لوگوں نے تشدد کرنے سے روکا تو شدت پسند گروہ نے دوسری جگہ لے جاکر اسے دوبارہ مارا پیٹا، جس کے نتیجے میں صابر کی موت ہو گئی۔

    بھارتی پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کے علاوہ دو نابالغوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • کینیا: شدت پسندوں نے28 مسافروں کو قتل کردیا

    کینیا: شدت پسندوں نے28 مسافروں کو قتل کردیا

    کینیا: شدت پسندوں نے بس سے اتار کر شناخت کے بعد اٹھائیس مسافروں کو قتل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے شمالی مشرقی علاقے میں صومالیہ کے بارڈر کے قریب شدت پسندوں نے مسافر بس کو روک کر شناخت کے بعد اٹھائیس مسافروں کو اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق صومالی عسکری گروپ سے تھا اور اس کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب مسافر بس سے اتار کر مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا کہ جب ایک ہفتے قبل کینیا کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مومباسا شہر میں ایک مسجد میں آپریشن کیا، جس کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک جبکہ 350 سے زائد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • باڑہ: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی 5شدت پسند ہلاک

    باڑہ: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی 5شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر تے ہو ئے خیبر ایجنسی کے علا قے باڑہ میں پانچ شدت پسندوں کا ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر تے ہو ئے شدت پسندوں کو موثر جواب دیا اور پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ جوابی حملے میں کئی شدت پسند زخمی بھی ہو ئے ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہواہے۔ واقع کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کی ہے اور شدت پسندوں کے ہلاک اور زخمی ہو نے کی اطلاعات کو درست قرار دیا ہے۔

    پاکستان سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی مختلف تحصیلوں میں شدت پسندوں کے خلاف  نئے اور موثر آپریشنز کئے ہیں جن میں سیکٹروں شدت پسند ہلاک اور زخمی ہو ئے ہیں۔

  • نائجیریا:شدت پسندوں کا کالج پر حملہ،15ہلاک درجنوں زخمی

    نائجیریا:شدت پسندوں کا کالج پر حملہ،15ہلاک درجنوں زخمی

    نائجیریا : شدت پسندوں نے کالج پر حملہ کرکے پندرہ طالبعلموں کو قتل کر دیا ہے۔

    نائجیریا کے شہر کانو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے سرکاری کالج پر دھاوا بول دیا، حکام کے مطابق حملہ آوروں نے طالبعلموں پر فائرنگ کی اور دستی بم برسائے، جس کی زد میں آکر پندرہ طالب علم مارے گئے جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    ڈاکٹروں کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔