Tag: شدت پسند تنظیم داعش

  • شام : شدت پسند تنظیم داعش نے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

    شام : شدت پسند تنظیم داعش نے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

    شام: شدت پسند تنظیم داعش نے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    امریکی اتحادی افواج نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف حملے تیز کردیئے ہیں، شام کے شہر ہزاکاہ میں شدت پسند گروپ داعش نے حملے تیز کرتے ہوئے فوجی چیک پوسٹ اور کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    جس کے ردِ عمل میں امریکی اتحادی افواج نے داعش کے ٹھکانوں پر ٖفضائی حملے کیے۔

    دوسری جانب عراق میں امریکی اتحاد نے داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ شہروں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی، امریکی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں اب تک دس ہزار شدت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

  • داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک کردیئے، امریکا

    داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک کردیئے، امریکا

    واشنگٹن :امریکا کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کی کارروائی میں شدت پسند تنظیم داعش کے نصف سے زائد اہم رہنماء ہلاک ہو چکے ہیں۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں داعش کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کا زور ٹوٹ رہا ہے، داعش کے ہزاروں جنگجووں کو مار بھگایا گیا ہے اور اس کے پچاس فیصد رہنماء مارے گئے ہیں۔

    امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ماہ میں ہم نے عراق اور شام میں ان کی پیش قدمی کو روکا ہے۔

    اجلاس میں شریک عراق کے وزیرِاعظم حیدر العبادی نے خبردار کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ان کے ملک کی شدت پسندی کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے بتایا کہ تمام اتحادی ممالک داعش کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔

    کانفرنس میں آسٹریلیا، بحرین، بیلجیئم، کینیڈا، ڈنمارک، مصر، فرانس، جرمنی، اٹلی، ، اردن، کویت، نیدرلینڈز، ناروے، قطر، سعودی عرب، اسپین، ترکی اور متحدہ عرب امارات نے بھی شرکت کی۔

  • شام : داعش کے ٹھکانوں پربمباری،50شدت پسند ہلاک

    شام : داعش کے ٹھکانوں پربمباری،50شدت پسند ہلاک

    شام: امریکہ اوراس کے اتحادی ملکوں کی جانب سے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ فضائی حملوں میں پچاس شدت پسند مارے گئے۔

    امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان رئیرایڈمرل جان کربی کے مطابق شدت پسندوں کوجنگی طیاروں اورٹام ہاک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    برطانوی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں حصہ نہیں لیا، امریکی صدر براک اوباما نے گیارہ ستمبر کو داعش کے خلاف کارروائی کا دائرہ عراق سے بڑھا کر شام تک پھیلانے کا اعلان کیا تھا۔

  • امریکا کی داعش کیخلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد

    امریکا کی داعش کیخلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد

    واشنگٹن: امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف معاونت کی ایرانی پیشکش مسترد کردی جبکہ امریکی فضائیہ کی داعش کے خلاف فضائی کاروائیاں جاری ہیں۔

    وائٹ ہاوس کے ترجمان جون ارنسٹ نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ امریکا نے ایران کی جانب سے پیش کردہ اس تجویز کو مسترد کردیا ہے، جس میں ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا جوہری پروگرام کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کرے تو داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

    جون ارنسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام پر کسی مفاہمت کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

    دوسری جانب امریکی طیاروں نےعراق کے شہر کرکوک میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کی گاڑیاں تباہ کردیں، امریکاعراق میں داعش کے خلاف اب تک ایک سو نوے حملے کرچکا ہے۔

  • شدت پسند تنظیم داعش کا خلافت کے نفاذ کا اعلان

    شدت پسند تنظیم داعش کا خلافت کے نفاذ کا اعلان

    iraq