Tag: شدت پسند ہلاک

  • قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک

    قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک

    کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ قلات اور پنجگور میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں میں آٹھ شدت پسند مارے گئے اور پندرہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ایف سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف مضبوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے، دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ان کا کہنا تھا قلات اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا اور پندرہ کو گرفتار کرلیا ہے اور شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی مسمار کردئیے ہیں۔

    صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے اغوا کیئے جانے والے مسافروں کی بازیابی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔وزیرداخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کابینہ کی منظوری سے کارروائی کی جائے گی ،دہشتگردی میں ملوث کسی بھی دہشتگردکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

  • بغداد : رمادی میں کیمپ پر بمباری، 30 شدت پسند ہلاک

    بغداد : رمادی میں کیمپ پر بمباری، 30 شدت پسند ہلاک

    بغداد :عراق کے شہر رمادی کے مغربی علاقے میں انتہا پسندوں کے ایک کیمپ پر امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں30افراد ہلاک ہو گئے، دوسری جانب شامی جیش الحر نے ترکی کی سرحد پر واقع کرد اکثریتی شہر کوبانی کی انڈسٹریل اسٹیٹ کے وسیع علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں شدت  پسندوں کے زیرِ استعمال طیارہ شکن توپیں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ تباہ ہوگئی ہے۔

    بغداد کونسل کے سربراہ الشیخ مال اللہ العبیدی کا کہنا ہے کہ العبید قبیلہ، فوج اور پولیس نے اتحادی طیاروں کے کور بمباری کی مدد سے انتہا پسندوں پر 3 اطراف سے حملہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق قبائلیوں نے شہر کی شاہراہوں پر شدت پسندوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ان کارروائیوں میں متعدد شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے زیرِ استعمال تنصیبات، ساز و سامان اور اسلحہ کی بھاری مقدار تباہ ہوئی۔

  • خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں بمباری، 20شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں بمباری، 20شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فورسزکی تازہ کارروائی میں بیس دہشت گرد ہلاک اور اُن کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

    ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاک فوج کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، شمالی وزیرِستان کے ساتھ خیبر ایجنسی میں بھی شدت پسندوں کی کمین گاہیں نشانے پر ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی دور افتادہ وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے اور کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔۔

    بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے گولہ بارود کا ذخیرہ بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز فوج نے شمالی وزیرستان میں حالیہ کارروائی میں پندرہ دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا ہے، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی بارود سے بھری دس گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ ہیلی کاپٹر زسے کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔

      آئی ایس پی آر کے میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کامیابی سے جاری آپریشن میں دہشت گردوں کے نقل و حمل کے ذرائع تباہ کئے جا چکے ہیں ۔

  • آپریشن ضربِ عضب، فورسز کی کارروائی ، 6شدت پسند ہلاک

    آپریشن ضربِ عضب، فورسز کی کارروائی ، 6شدت پسند ہلاک

    دتہ خیل : آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضربِ عضب کے دوران دتہ خیل میں فورسز نے کارروائی کے دوران چھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج نے دہشتگردوں سے کئی علاقوں کو کلیئر کرالیا ہے، پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے بعد اب بچ جانے والے دہشتگرد فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے تازہ کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں سے مقابلے میں ایک جوان شہید ہوا جبکہ جھڑپ کے دوران ایک سویلین بھی شہید ہوا۔

    گزشتہ روز بھی پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دس دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کر کے دہشتگردوں کا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا تھا۔

  • بلوچستان : کیچ میں10 سے زائد شدت پسند مارے گئے

    بلوچستان : کیچ میں10 سے زائد شدت پسند مارے گئے

    بلوچستان : ضلع کیچ میں فرنٹیئر کور نے ایک کاروائی میں دس سے زائد شدت پسندوں کو ہلا ک کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع کیچ میں فرنٹیئر کور نے دس سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، کاروائی میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور چار زخمی بھی ہوئے ۔

    آپریشن میں فرنٹیئرکور بلوچستان کے چھ سو اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آپریشن کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹرز کی مدد لی گئی۔

    شدت پسندوں کی پناہ گاہوں سے بھاری مقدار میں باردوی سرنگیں، آئی ای ڈیز اورگولہ بارود برآمد کیا گیا، کارروائی کے دوران شدت پسندوں کی چھ گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔

  • آپریشن ضرب عضب جاری، 350 سے زائد شدت پسند ہلاک

    آپریشن ضرب عضب جاری، 350 سے زائد شدت پسند ہلاک

    zarb