Tag: شدید بارشوں

  • 5 تا 8  جولائی تک  شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    5 تا 8 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : 5 تا 8 جولائی تک کے لیے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 تا 8 جولائی 2025 کیلئے مون سون بارشوں اور سیلاب پر الرٹ جاری کردیا۔

    کے پی، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں  5 تا 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجےکی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، جی بی، خیبرپختونخوا میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

    مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

    این ڈی ایم اے نے ہدایت شہری بارشوں میں کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران کم حدنگاہ حادثات کا باعث بنتی ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کابہاؤ اچانک بڑھتا ہے احتیاط ضروری ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

  • شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

    شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کاالرٹ جاری کردیا، جس میں متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ چار روز تک ملک بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

    جس میں کہا ہے کہ آج سے پانچ جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبرپختونخوامیں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

    الرٹ میں کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں بھی شدید بارشوں کاامکان ہے جبکہ لاہور، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور نارووال میں بارش متوقع ہے تاہم فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ اور آزاد کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ دریائے کابل، دریائے سوات، چترال اور ہنزہ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد ، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے عوام کمزور تعمیرات، کچی دیواروں ، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریزکریں۔

  • آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں  کا الرٹ جاری کردیا گیا

    آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا

    اسلام آباد : آندھی، جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک الرٹ جاری کردیا، جس میں آندھی، گردآلودہوائیں اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    سوات، دیر،ایبٹ آباد،کرم و دیگر شمالی اضلاع سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلودی،چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر ، کوئٹہ، تربت، گوادر سمیت دیگرعلاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اور کہا ممکنہ بارشوں سے عید پر گرمی میں کمی آئے گی۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں بادلوں کی انٹری ہوگئی اور سرائےعالمگیراور گردونواح میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات میں میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے سندھ اور بلوچستان میں گرمی کا زور بدستور برقرارہے، سبی میں پارہ اڑتالیس،جیکب آباد سینتالیس اوردادو میں چھیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، شدت چالیس ڈگری سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔۔

  • طوفانی ہواؤں اور  شدید بارشوں کی پیش گوئی

    طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے آئندہ دنوں میں طوفانی ہوائیں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں غیرمعمولی موسمی صورتحال برقرارہے تاہم سوات سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا زور توڑ دیا، جس سے فصلیں اور باغات شدید ہوئے۔

    این ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کی نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک بھرمیں طوفانی ہوائیں،گرج چمک کےساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، شمالی و جنوبی پنجاب میں آندھی اور ژالہ باری کا خدشہ ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آسکتے ہیں۔

    موسم کی خبریں

    ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار مون سون کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے بیس فیصد زائد بارش ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تو بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم سندھ اور بلوچستان میں گرمی مسلسل قہر برسا رہی ہیں۔

  • شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    پشاور : شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور فلڈ ایڈوائزری کے پیش نظرہفتہ ،اتوار کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، ملاکنڈ ،ہزارہ، بنوں ڈویژن متاثر ہوسکتےہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نےفلیش فلڈایڈوائزری کے پیش نظر تمام ملازمین کی ہفتہ اتوار کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور ملازمین کو19 اور 20 اپریل کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    ترجمان نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنےاورموثررابطہ کاری کیلئےچھٹیاں منسوخ کی گئیں، ایمرجنسی سینٹرہفتہ اوراتوار کومکمل فعال رہے گا۔

    اسلام آباد اور راول پنڈی کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ہے، پنجاب کے کئی شہروں میں تیزہواؤں اوربارش سے فصلیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں، کسان نقصان سے بچنے کے انتظامات کرلیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزورعمارتوں اوردرختوں سےدور رہیں، عوام کوہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سےرابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائےکابل اورمنسلک دریاؤں میں18 سے20 اپریل شدیدسیلابی صورتحال کاخدشہ ہے، مغربی ہواؤں کاطاقتورسلسلہ آج رات کےپی کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق بالائی کے پی میں شدیدبارش سےدریائےکابل اورمنسلک دریاؤں میں سیلابی ریلوں کاخطرہ ہے، ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنےاورپیشگی اقدامات کی ہدایات کردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں کےرہائشیوں اورکسانوں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔

  • محکمہ موسمیات  کی ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا یہ مغربی ہوائیں11مارچ تک بالائی علاقوں کو لپیٹ میں لیں گی.

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کاایک اورسلسلہ12مارچ کوملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث بلوچستان میں 9 سے 13 مارچ کے دوران بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

    پنجاب،اسلام آباد میں 11سے14مارچ تک جبکہ سندھ میں10اور12مارچ کےدوران گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گلگت بلتستان اور کشمیر میں 11 سے 15مارچ تک اور خیبرپختونخوامیں 10 سے 14 مارچ کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    بارشوں کے باعث گوادر، تربت، پنجگور کی ندی نالوں میں طغیانی، خیبرپختونخوا،مری،گلیات،کشمیراورگلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سوات،ہنزہ،اسکردو،باغ میں برفباری سےسڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    بارشوں کے باعث 11 سے 14 مارچ تک پنجاب بھرمیں طوفانی بارشوں کاامکان ہے ، بارشوں سےسردی کی شدت میں اضافہ ہو گا اور پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثرہو سکتی ہے۔

  • شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری

    شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری

    اسلام آباد : شدید بارشوں کے ایک اوراسپیل کی وارننگ جاری کردی گئی، جس کے مطابق رواں ہفتے پانچ سے سات مارچ تک بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں

    تفصیلات کے مطابق ملک میں طوفانی بارشوں کی وجہ سےپہلے ہی مختلف علاقوں میں تباہی جاری ہے ، اب این ڈی ایم اے نےشدید بارشوں کے ایک اوراسپیل کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    جس کےمطابق رواں ہفتے پانچ سے سات مارچ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کےبالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

    خیال رہے ملک کے بیشتر شہر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، بارش اور برفباری کے بعد بلوچستان میں سردی کی شدت ایک بار پھربڑھ گئی ہے، قلات میں پارہ منفی آٹھ کوئٹہ میں منفی پانچ تک گرگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آج پارہ منفی چارسے چھ ڈگری کےدرمیان رہنے کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں چھ ڈگری لاہور میں آٹھ اورکراچی میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    لاہور میں صبح سویرے موسم سرد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز موسم سرد رہے گا، تاہم سات سے نو مارچ کے دوران بارش برسانے والا سسٹم پھر سے داخل ہوگا۔

    دوسری جانب سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرف باری کا سلسلہ جاری ہے، کالام، مالم جبہ اورگبین جبہ میں شدید برف باری سے کئی سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

    چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

    چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب نے نظامِ زندگی کو درھم برھم کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں ظغیانی آگئی ہے جس نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا ہے اور کئی بستیاں اُجڑ گئی ہیں۔

    لینڈ سلائیڈنگ کے سبب راستے بھی بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوط مقامات تک منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب سیلابی صورتحال کے سبب سڑکیں اور پُل بہہ چکے ہیں۔

  • آزادکشمیر: شدید بارشوں سے تیس افراد جاں بحق، چالیس زخمی

    آزادکشمیر: شدید بارشوں سے تیس افراد جاں بحق، چالیس زخمی

    آزاد کشمیر: ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، جس میں تیس افراد افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    جنت نظیر وادی آزاد کشمیر بھی طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں آگئی ہے، آزاد کشمیر میں بارش کے باعث حادثات میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہیں، تیز بارشوں سےدریائے جہلم اور دریائے پونچھ میں طغیانی کے بعد اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے، سیلابی ریلے سے پچیس مکانات تباہ ہوگئے۔

    دریاؤں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر آزاد کشمیر کے تمام ریسکیو اداروں میں ہائی الرٹ جاری ہے۔

    لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی نیلم اور لیپا کا زمینی راستہ منقطع ہوچکا ہے، سیلابی ریلے سےپچیس مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔