Tag: شدید بارشیں

  • بارشوں کے باوجود کراچی، حیدرآباد میں حالات کنٹرول میں ہیں، ترجمان سندھ حکومت

    بارشوں کے باوجود کراچی، حیدرآباد میں حالات کنٹرول میں ہیں، ترجمان سندھ حکومت

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ غیرمعمولی بارشوں کے باوجود کراچی کی طرح حیدرآباد میں بھی حالات کنٹرول میں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حیدرآباد کبھی ڈوبا تھا تو وہ ایم کیو ایم کا دور تھا، حیدرآباد میں بارشوں میں کشتیاں چلیں، تو وہ 2006 کا سال تھا۔

    انھوں نے کہا کہ 2006 میں حیدرآباد کے میئر کیساتھ صوبے اور وفاق میں بھی ایم کیو ایم براجمان تھی، حالیہ بارشیں اگست میں معمول سے 300 فیصد زیادہ ہوئی ہیں۔

    سعدیہ جاوید نے کہا کہ حیدرآباد کا جیالا میئر کاشف شورو بھی بارش کے دوران عوام کے ساتھ کھڑا ہے، چند مقامات کےعلاوہ حیدرآباد کے راستے کھلے اور گلی محلے صاف ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جن اِکا دُکا نشیبی علاقوں میں پانی موجود ہے وہ بھی جلد نکال دیا جائے گا، عوام پوائنٹ اسکورنگ کی سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے گٹروں اور نالوں سے باہر نکلیں، نفرت، تعصب اور پوائنٹ سے آگے دیکھیں۔

    ایم کیو ایم رہنما کے حیدرآباد سے متعلق بیان پر سعدیہ جاوید نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی کراچی پر بارشی سیاسی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹ پڑی تو حیدرآباد جا پہنچی، ایم کیو ایم والے بھائی لوگو! عوام کا حافظہ کمزور نہیں۔

  • دبئی میں پھنسے پاکستانی کرکٹرز سے پاکستانی قونصل جنرل نے رابطہ کرلیا

    دبئی میں پھنسے پاکستانی کرکٹرز سے پاکستانی قونصل جنرل نے رابطہ کرلیا

    دبئی میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث مصباح ،عبدالرزاق، عمرگل اور کامران اکمل دبئی ایئر پورٹ پر پھنس گئے، قونصل جنرل نے رابطہ کرلیا

    تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل نے کہا کہ ہماری ٹیم نے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے سابق پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے، دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستان شہریوں اور کرکٹرز سے پاکستان قونصلیٹ کا رابطہ ہے۔

    قونصل جنرل نے بتایا کہ مصباح ،عبدالرزاق، عمرگل اور کامران اکمل ہیوسٹن جانے کیلئے دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 60 سے زائد مسافروں کو 2 مختلف پروازوں کے ذریعے روانہ کر رہے ہیں۔ دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم بھی تقسیم کی گئیں۔

    سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیزی سے کام کیا۔

    اس سے قبل سابق کرکٹر کامران اکمل کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے اور دیگر کرکٹرز کے دبئی ایئرپورٹ میں پھنسنے کے بارے میں بتارہے تھے۔

  • پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشیں، سیلاب کی صورت حال کا خطرہ

    پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشیں، سیلاب کی صورت حال کا خطرہ

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اس سال بھی شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان اس سال شدید بارشوں کے رسک کا سامنا کرنیوالے 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف ممالک کو جون میں شدید بارشوں سے سیلاب اور غذائی قلت کا خدشہ بہت زیادہ ہے اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان، ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کا خطر ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال جولائی اور اگست میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے بڑے سیلاب میں 1,700 سے زائد افراد ہلاک ہوئےجب کہ تقریباً تین کروڑ30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

    ایک رپورٹ  کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے کل نقصان اور معاشی نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔

    اکتوبر 2022 تک پاکستان میں سیلاب سے تقریباً 80 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے تھے۔

  • نیوزی لینڈ میں بدترین سیلاب، آکلینڈ میں ایمرجنسی

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں شدید ترین بارشوں اور بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے کئی علاقوں کو گھیر لیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    جمعہ سے بارش کی وجہ سے تباہ حال نیوزی لینڈ کا 1.6 ملین آبادی کا سب سے بڑا شہر آکلینڈ اتوار کو ہنگامی حالت میں رہا، ساڑھے تین سو خاندانوں کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

    آکلیند میں ہنگامی صورت حال تاحال برقرار ہے، آکلینڈ ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا ہے، اور شہر کے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    نقصانات کے تخمینے کے مطابق 151 املاک پانی کی نذر ہو گئی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب ا ور بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں تباہ شدہ ملبے کو ہٹانے کے لیے 63 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

    ملک کے موسم کی پیشن گوئی کرنے والے ادارے ’میٹ سروس‘ نے شمالی جزیرے کے لیے آج پیر کو مزید شدید موسم کی وارننگ دی ہے، ادارے کے مطابق شدید بارش اچانک سیلاب کا سبب بن سکتی ہے۔

  • بلوچستان میں شدید بارشیں : 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن سیلابی ریلے میں بہہ گئی

    بلوچستان میں شدید بارشیں : 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن سیلابی ریلے میں بہہ گئی

    کوئٹہ : بلوچستان میں شدید بارشوں سے ضلع بولان میں 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن سیلابی پانی میں بہہ گئی ، جس کے باعث دارلحکومت سمیت پانچ اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں شدید بارشوں سے گیس پائپ لائن بھی متاثر ہوگئی۔

    ضلع کچھی بولان میں بی بی نانی پل کے قریب ندی میں شدید سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن ٹوٹ گئی اور پائپ کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا۔

    جس کے بعد کوئٹہ ،پشین ،زیارت،مستونگ اور قلات کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے لپ گیس کی 24 انچ قطر کی متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ایس ایس جی سی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا جا سکا، ندی میں پانی کے بہاومیں کمی کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

    ذرائع مواصلات نہ ہونےکےباعث مرمت کے کام کی پیشرفت معلوم ہونے میں کچھ وقت لگے گا، متبادل پائپ لائن سے گیس کی فراہمی بحال کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

  • سمندری طوفان آج بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا

    سمندری طوفان آج بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا

    نئی دہلی: بھارت میں طوفان ’’وایو“ آج بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا، طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں آج اور کل شدید بارشیں بھی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں طوفان وایو (آج) جمعرات کو گجرات سے ٹکرائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کردیا، گجرات سے تقریبا 3لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ممبئی کے ساحل سے جنوب مغرب میں 490کلومیٹر دور ہے، طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں آج اور کل شدید بارشیں ہونگی اور 110کلومیٹرفی گھنٹہ کے رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

    طوفان سے گجرات کے ساحلی علاقے سوراشتڑا سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ساحلی علاقوں میں دو دن سکول اور کالجز بند رہیں گے، جبکہ طوفان کے زیر اثر گوا، مہاراشٹرا اور کرناٹکا میں بھی شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔

    وزارت داخلہ نے گجرات کے لیے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 35ٹیمیں روانہ کر دی ہیں اور مہاراشٹرا، گجرات کے ساحلی مقامات پر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    حکام نے ماہی گیروں کوپندرہ جون تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ سمندری ساحلوں پر لوگوں کو نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ طوفان وایو سے پاکستان میں بھی سندھ کے جنوب مشرقی علاقے بھی طوفان سے متاثرہوسکتے ہیں،ماہی گیروں کوگہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  • بیجنگ : شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 154 ہوگئی

    بیجنگ : شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 154 ہوگئی

    بیجنگ: مون سون بارشوں کے بعد چین میں سیلاب سے 154 افراد ہلاک اور 124 لاپتہ ہوگئے ہیں،جبکہ شمالی صوبے ہیبی میں تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے نے چین میں تباہی مچادی،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پورے ملک میں مکانات سمیت لوگوں کی زمینیں بھی تباہ ہوگئیں،چینی حکام کےمطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیبی میں ہوئیں،جہاں سیلاب کے حوالے سے عدم آگہی کے باعث زیادہ نقصان ہوا.

    صوبائی حکومت کے مطابق ہیبی سےتین لاکھ افراد کو باہر نکالا گیا جہاں بے گھر لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے خیمے،کمبل، بارشوں کے لیے حفاظتی جوتے اور جنریٹرز کی اشد ضرورت ہے جبکہ صوبے کے ایک شہر زنگٹائی میں 25 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہیں.

    زنگٹائی کے قریبی گاؤں ڈیکسن میں بدھ کے روز اس وقت سیلاب نے تباہی مچادی تھی جب لوگ رات کے وقت اپنے گھروں میں سورہے تھے جس کے باعث 3 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا تھا.

    واضح رہےصوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے ہیبی میں صرف 114 افراد ہلاک اور 111 تاحال لاپتہ ہیں،جبکہ چین میں اب تک شدید بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 154 ہوگئی ہے.

  • پیرس:کرسمس کے پہلے روز3افراد ہلاک، متعدد زخمی

    پیرس:کرسمس کے پہلے روز3افراد ہلاک، متعدد زخمی

    سرد طوفانی ہواؤں، برف باری اور بارشوں نے کرسمس کی خوشیوں کو منجمد کر دیا ہے، فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    یورپ کے دیگر ممالک کے بعد فرانس میں بھی طوفانی ہوائیں، برف باری اور شدید بارشیں کرسمس کی تیاریوں میں خلل ڈال رہی ہیں، فرانس میں نوے کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤٴں اور طوفانی بارشوں نے نظٓام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

    لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی عدم سپلائی کے باعث کرسمس کی تیاری کرنے والے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بریٹینی اور نارمنڈی میں تقریباً ڈھائی لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں، زمینی اور فضائی ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، پیرس میں اندرون اور بیرون ملک تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔