Tag: شدید برف باری

  • سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری، موسم سخت سرد

    سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری، موسم سخت سرد

    سعودی عرب کے علاقے تبوک کے پہاڑوں پر سفیدی چھا گئی، ہر سو برف ہی برف ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق تبوک میں سیزن کی تیسری برفباری نے موسم کو مزید سرد کر دیا، برف باری نے جبل اللوز کو ‘حسین تر’ بنا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق برف باری کے بعد ریاض، دمام اور دیگر شہروں میں بھی سردی بڑھ گئی، برف باری ہوتے ہی پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا جسے دیکھنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ کرلیا۔

     دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ابرشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا، درجہ حرارت دس ڈگری تک آگیا۔

    اس کے علاوہ ابوظہبی اور دبئی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، ریت کے طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ حصوں میں اورنج اور کچھ میں یلیو الرٹ جاری کر دیا۔

  • قدرت کا کرشمہ، موسم گرما میں میکسیکو میں شدید برف باری،  لوگوں اور ماہرین موسمیات حیران

    قدرت کا کرشمہ، موسم گرما میں میکسیکو میں شدید برف باری، لوگوں اور ماہرین موسمیات حیران

    گواڈا لہارا : میکسیکو میں قدرت کا کرشمہ دیکھنے میں اٰیا ،  جون جولائی کی گرمی میں شدید برف باری ہوئی ، اچانک درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث متعدد افراد بیمار، 200 گھروں اور 50 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے ملک میکسیکو میں موسم گرما میں شدید برف باری نے لوگوں اور ماہرین موسمیات کو حیران کردیا، میکسیکو کے شہرگواڈا لہارا میں اتنی زیادہ برف باری ہوئی کہ سڑکیں بند ہوگئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

    شدید برف باری کے بعد شہری دفاع کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانےمیں مصروف ہے تاکہ ٹریفک بحال کی جا سکے۔

    شہری دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ اچانک درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث متعدد افراد بیمار ہوگئے، گواڈا لہارا اور تلاکیباکیہ بلدیہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں پڑنے والے برف سے 200 گھروں اور 50 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق ہالیکو ریاست کے گورنر انریکہ الوارو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے اس موسم میں برف باری پہلی بار دیکھی ہے، سچ یہ ہے کہ آج برف باری دیکھ کر یقین نہیں کیا جا سکتا، ایسے مناظر اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے، دیکھنے والا ہرشخص حیران ہے آج موسم کو کیا ہوگیا ہے۔

    گرمی کےموسم میں?برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی میکسیکو کے علاقوں کو حالیہ ایام میں نسبتا زیادہ گرم قرار دیا گیا تھا، جہاں درجہ حرارت 31 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گیا، سردیوں کے موسم میں میکسیکو میں برف باری معمول کی بات ہے مگر گرمی کےموسم میں جتنی برف باری پڑی ہے وہ حیران کن ہے۔

  • برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کی پیش گوئی

    برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کی پیش گوئی

    لندن: برطانوی شہری کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید برفباری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے پورے ملک میں شدید برفباری ہوگی جس کے باعث ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی برطانیہ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرسکتا ہے۔

    اس سے قبل شدید سردی کی لہر کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 7 تک محسوس کیے گئے تھے۔

    برفباری برطانیہ کی جانب گامزن، درجہ حرارت منفی 3.4 ریکارڈ

    گذشتہ ہفتے برطانیہ میں سینی برج اور ساؤتھ ویلز میں درجہ حرارت 1.8 سینٹی گریڈ سفولک کے علاقے سائنٹن ڈاؤن ہیم میں درجہ حرارت 1.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کو جنوب مغربی حصّے میں دو روز تک 30سنیٹی میٹر برفباری ہونے کے پیش نظر وارننگ جاری کرنی پڑگئی تھی۔

    واضح رہے کہ برطانوی میٹ آفس نے مارچ کے اوائل میں ’ایما‘ نامی طوفان کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی تھی۔ اس کے باوجود سڑکوں پر متعدد حادثات دیکھنے میں آئے تھے اور لندن کے ایک پارک میں ایک ساٹھ سالہ شخص برف میں پھنس کر جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔ ہیتھرو اور سٹی ائرپورٹ سمیت برطانیہ بھر کے ائرپورٹس پر پروازیں بھی متاثر ہوئیں تھیں اور گلاسگو ائرپورٹ پر آپریشن بند ہونے کے بعد ریڈ کراس کی طرف سے مسافروں کو بستر مہیا کئے گئے۔

  • امریکہ: مشرقی علاقوں میں برف باری،معمولات زندگی متاثر

    امریکہ: مشرقی علاقوں میں برف باری،معمولات زندگی متاثر

    واشنگٹن: امریکا کے مشرقی علاقوں میں برف باری نے لوگوں کے معمولات منجمد کردئیے ہیں، امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں شدید برفانی طوفان کے باعث سخت سردی اور ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ آنے والے چوتھے برفانی طوفان نے امریکا کی کئی ریاستوں کومنجمدکردیا ہے۔ سڑکوں پربرف جمع ہے اورگھراورگاڑیاں برف سےپوری طرح ڈھک چکی ہیں،بجلی کانظام متاثرہے،جبکہ برفانی طوفان کے باعث سترہ سوسےزائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

    واشنگٹن میں برف باری کےبعدمکانات، سڑکوں اوردرختوں پرہرجانب برف دکھائی دےرہی ہے۔ شہرکےتالاب بھی انتہائی سردموسم کے باعث جم چکے ہیں۔

     ریاست آرکنساس میں طوفان کےبعد ژالہ باری اور برف باری نے شہری نظام بری طرح متاثرکیاہے، آرکنساس کے شمالی حصوں میں پندرہ سینٹی میٹر سے زائد برف پڑچکی ہے، سخت سردی کے باعث اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔