Tag: شدید ترین سردی

  • برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    لندن : برطانوی محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کردی اور کہا پارہ نقطہ انجماد سے دس ڈگری نیچے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحلی وشمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے کئی علاقوں میں پارہ منفی دس سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے برفباری کی بھی پیش گوئی کی اور کہا ہے کہ فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

    برطانوی محکہ صحت کے مطابق شدید سرد موسم شہریوں کی صحت پر اثراندازہو سکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی ریاست الاسکا میں انیس سو ننانوے کے بعد ریکارڈ برف باری ہوئی ہے، کئی علاقوں میں دو فِٹ تک برف پڑی ہے، گھر، گاڑیاں سڑکیں سب چُھپ گئی ہیں۔

  • امریکا :شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی40تک گرگیا

    امریکا :شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی40تک گرگیا

    امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سرد موسم نے بیس سال کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، شدید ترین سردی کے باعث منفی چالیس سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

    امریکا میں کڑاکے کے سردی پڑ رہی ہے، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت  منفی چالیس سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، زمینی راستے بند اور فضائی سفر کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ، چھ ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث انتظامیہ نے اسکول بند کردئیے ہیں۔

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید ترین سرد موسم نے گزشتہ بیس سال کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، اوہائیو، وسکونسن، شکاگو، شمالی اور جنوبی ڈکوٹا سمیت دیگر ریاستوں میں شدید برف باری نے لوگوں کو جما دیا ہے۔

    امریکا کے پڑوس کینیڈا میں بھی صورت حال مختلف نہیں، ہر جانب برف باری کے ساتھ سردی اپنے جوبن پر ہے ، ٹورنٹو میں درجہ حرارت منفی چونتیس تک گرچکا ہے، برطانوی دارالحکومت لندن میں شہری سیلاب کے بعد کی صورت حال سے پریشان ہے۔