Tag: شدید دھند

  • ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج، کئی مقامات سے موٹرویز بند

    ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج، کئی مقامات سے موٹرویز بند

    لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا ہے، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ون شدید دھند کے باعث پشاور سے برہان تک، موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک بند ہے۔

    راولپنڈی میں شدید دھند، حد نگاہ 10میٹرسے بھی کم رہ گئی ہے، اس کے علاوہ شدید دھندکے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک، موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

    کراچی کے 6 مقامات پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے جاری

    ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

  • شدید دھند کے باعث گاڑی سے لاکھوں روپے کی گھی چوری

    شدید دھند کے باعث گاڑی سے لاکھوں روپے کی گھی چوری

    قصور کے علاقے الہ آباد میں شدید دھند کی وجہ سے گاڑی سے اٹھارہ لاکھ روپے کی گھی چوری ہوگئی۔

    پاکستان کے صوبے پنجاب کے مختلف شہر گذشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے سے اسموگ کی زد میں ہیں، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کا یہ مسئلہ ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

    پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم صوبہ اب بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔

    شدید دھند کے باعث قصور کے علاقے الہ آباد میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوروں نے  گاڑی سے اٹھارہ لاکھ روپے کی گھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

    متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کراچی سے الہ آباد آنے والا کنٹینر کی شدید دھند کی وجہ سے رفتار کم ہونے پر چوروں نے دو سو کاٹن گھی کے اتار لیے، جس سے اٹھارہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    متاثرہ ڈرائیور نے کہا کہ پولیس حدود کا بہانہ کرکے کارروائی نہیں کر رہی، ڈی پی او قصور نوٹس لے کر مقدمہ درج کروائیں۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید دھند ،  فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شدید دھند ، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

    اسلام آباد : جڑواں شہروں کے اطراف شدید دھند کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، جس سے پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بالائی سندھ اورخیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے ہیں اور اسلام آباد راولپنڈی بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے۔

    جڑواں شہروں کے اطراف شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی ، جس سے زمینی اور فضائی سفر کا نظام متاثر ہوا۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حدنگاہ انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پروازپی کے 182 کی پشاور میں لینڈنگ کی، بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد آمد میں تاخیرہوئی جبکہ اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین اور لندن پروازوں کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے اور پشاور، راولپنڈی، لاہور سے کراچی جانے والی ہر ٹرین کی تین سے چار گھنٹے تاخیر معمول بن گئی ہے

    دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹواسلام آباد سے بلکسرانٹر چینج تک بند کردی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک سوات موٹروے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ٹریفک معطل ہے جبکہ موٹروےایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک ٹریفک روک دی گئی ہے۔

  • شدید دھند میں ریلوے ٹریک کو صاف شفاف دکھانے والا جدید سسٹم متعارف

    شدید دھند میں ریلوے ٹریک کو صاف شفاف دکھانے والا جدید سسٹم متعارف

    لاہور: پاکستان ریلوے نے شدید دھند میں ٹریک کو کلیئر دکھانے والا جدید ترین نظام متعارف کروادیا، جس کی مدد سے انجن میں بیٹھے ڈرائیور کافی حد تک سہولت میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے انجینئرز نے یو ای ٹی کے انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک ایسا "ڈیجیٹل ریلوے ڈرائیونگ سسٹم” تیار کرلیا ہے جو نہ صرف حادثات سے روک تھام میں ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ یہ سسٹم ٹرین ڈرائیورز کو سخت دھند اور دھوئیں(اسموگ) کی صورت میں بھی ٹریک کو 700 میٹر تک صاف دکھاتا ہے۔

    اس سسٹم کا کامیاب ٹرائل کیا جاچکا ہے اور ابتدائی طور پر اس کو چار انجنوں میں انسٹال کیا جائے گا، رواں سال ہی یہ تعداد بڑھائی جائے گی اور درجہ بہ درجہ اس کا دائرہ کار تمام ٹرینوں تک بڑھا دیا جائے گا۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز شاہد عزیز نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کے ہمراہ ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم کا افتتاح کیا۔ ’ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم‘ کا آغاز لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس سے کیا گیا۔

    یہ سسٹم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے الخوازمی انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ ڈرائیور معاون سسٹم شدید دھند میں 700 میٹر تک بغیر کسی رکاوٹ کے ڈرائیور کو کلیئر راستہ دکھائے گا۔

    ریلوے

    اس کے علاوہ ڈیجیٹل سسٹم 700 میٹر تک سگنلز، لیول کراسنگز، گیٹس، ٹریس پاسنگ کے علاوہ دیگر خطرات کی بھی نشاندہی کرے گا۔

    افتتاح کے موقع پر چیف سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر محمد احمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق عزیز، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی محمد علی چاچڑ، چیف مکینیکل انجینئر لوکو غلام قاسم سمیت ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران بھی موجود تھے۔

    سی ای او ریلویز شاہد عزید کا کہنا تھا کہ ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم سے دھند کے دنوں میں ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور سسٹم سے شدید دھند کے دنوں میں حادثات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا جبکہ یہ سسٹم پاکستان ریلویز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

    لاہور : علامہ اقبال ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

    اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہے جبکہ دھند کے باعث 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 2 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

    لاہور سےجدہ جانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پروازمیں آج دوپہر 2 بجے تک تاخیر کا شکار ہے، نجی ایئرلائن کی ریاض کیلئے پرواز تاخیر سے صبح 10 بجے روانہ ہوگی۔

    پی آئی اے کی لاہور سے دوحہ کیلئے پرواز 279 اسلام آباد سے آپریٹ ہوگی جبکہ غیرملکی ایئرلائن کی لاہور سے ابوظہبی کیلئے پرواز اور ابوظہبی سے آنے والی پرواز بھی منسوخ کردی گئیں۔

    دوسری جانب حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے گاڑی چلانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، موٹروے پولیس نے دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور تک، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

    تاندلیانوالہ اور گرد و نواح میں شدید دھند پڑرہی ہے ، جس کے باعث موٹروے تاندلیانوالہ انٹر چینج پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

  • لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے سفر کے مختلف ذرائع متاثر ہوئے ہیں، لاہور ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ کے اطراف بھی دھند ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔

    دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    کراچی سے صبح 7 اور 8 بجے لاہور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

    لاہور سے نجف جانے والی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے اور دمام پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے 4 بجے روانہ ہوگی۔

  • گڈوپاورپلانٹ کے3 یونٹ شدید دھند کے باعث ٹرپ

    گڈوپاورپلانٹ کے3 یونٹ شدید دھند کے باعث ٹرپ

    کشمور: شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں 3 یونٹ ٹرپ کرگئے جس کے باعث رحیم یارخان، مظفرگڑھ اور دیگرعلاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں 3 یونٹ ٹرپ کرگئے جس کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق یونٹ نمبر14،15،16 بند ہوگئے ہیں جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کم ہونے کے بعد یونٹ کو بحال کردیا جائے گا جس کے بعد متاثرہ علاقوں کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

    پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کے کئی سیکشنز گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر جبکہ موٹرویز بھی بند ہیں۔

    قومی شاہراہ پراوکاڑہ، ساہیوال، پتوکی، حبیب آباد اور رینالہ میں شدید دھند ہے، فیروزوالا، کالا شاہ کاکو، مریدکے اورشیخوپورہ میں حد نگاہ صفر سے 50 کلومیٹر تک ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خانیوال ملتان موٹروے شدید دھند کے باعث بند ہے، لاہور سے شیخوپورہ اورکوٹ مومن تک موٹروے ہرطرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم فورپنڈی بھٹیاں، فیصل آبادا ورگوجرہ موٹروے شدید دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    ترجمان موٹروے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹروے پرسفر سے قبل موٹروے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

  • پنجاب بھر میں شدید دُھند سے ٹریفک حادثات میں اضافہ

    پنجاب بھر میں شدید دُھند سے ٹریفک حادثات میں اضافہ

    پنجاب: شدید دھند سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے، دھند نے کئی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر کر رکھا ہے۔

    پنجاب بھر میں شدید سردی اور دھند سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، دھند کی وجہ سے صبح لوگوں کا سفر کرنا دشوار ہے۔

    پنڈ دادن خان انٹرچینج کے قریب شدید دھند کے باعث چار گاڑیاں ٹکرا گئیں، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں، عارف والہ میں شدید دھند سے لوگوں کا آفس پہنچنا محال ہوگیا ہے۔

    کوٹ مومن ، پنڈی بھٹیاں شیخورہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    جعفر آباد اور صحبت پور میں شدید دھند کے باعث لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، دھند نے پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر کر رکھا ہے، جس سےاندرون و بیرون ملک جانے والے مسافر پریشان ہیں۔

  • لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: شدید دھند ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے اور لاہور ائیر پورٹ بند کر دئیے گئے ہیں۔

    لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ائیر پورٹ حکام نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، لاہور موٹر وے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے پر جو گاڑیاں موجود ہیں، انہیں قافلوں کی شکل میں چلایا جارہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس استعمال کریں، اسپیڈ کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔