Tag: شدید سردی کی لہر

  • شدید سردی کی لہر ! کراچی والے  تیار ہوجائیں

    شدید سردی کی لہر ! کراچی والے تیار ہوجائیں

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سردی بڑھتی ہی جارہی ہے، کراچی سے کشمیر اور بلوچستان سے گلگت بلتستان تک کڑاکے کی ٹھنڈ پڑرہی ہے۔

    کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث پارہ مزید کم ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کاموجودہ درجہ حرارت 12ڈگری سنٹی گریڈ ہے جبکہ کم سےکم درجہ حرارت10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرسکتا ہے۔

    دوسری جانب سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوامیں شدید دھند کی وجہ سےپروازوں کا شیڈول بھی بدستور متاثر ہے، گزشتہ روز مزید پندرہ سے زائد فلائٹ منسوخ ہوئیں۔

  • کراچی میں کل سے شدید سردی  کی لہر کی پیش گوئی

    کراچی میں کل سے شدید سردی کی لہر کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے شدید سردی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں چار سے چھ ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں آج سےشدید ترین سرد لہرکی پیشگوئی کردی ہے ، جس کے باعث کراچی میں بھی کل سے ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کا سردموسم سندھ پراثراندازہوگا، کراچی میں کل سے شدید سردی متوقع ہے اور درجہ حرارت میں چارسےچھ ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

    چمن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ توتھم گیا مگرٹھنڈ کی شدت مزید بڑھ گئی، زیارت میں پارہ منفی گیارہ تک گرگیا جبکہ کوژک ٹاپ، توبہ اچکزئی اور خواجہ عمران میں پارہ منفی سات، قلات میں منفی پانچ اورکوئٹہ میں منفی چاررہا۔

    گلگت بلتستان اورخیبرپختونخواکے علاقوں میں بھی شدید سردی کا راج ہے، استوراورکالام میں پارہ منفی نو،ہنزہ منفی سات،مالم جبہ اوراسکردو میں منفی چھ رہا۔

    محکمہ موسمیات نے شمالی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

    برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شاہراوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب اور موبائل فون سروس بھی متاثر رہی، جس کے باعث رہائشیوں اور سیاحوں کو اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور موسم کی صورتحال معلوم کرنے کے حوالے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کراچی والو تیار ہوجاؤ! جمعرات سے کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے جمعرات سے کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان ظاہر کردیا اور کہا پارہ پانچ سے سات ڈگری تک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور مختلف علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔

    کراچی میں بھی سرد ہواؤں نے شہریوں کی قلفی جمادی ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات سے مزید سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    کراچی میں آج بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ پررہا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    دوسری جانب شمالی بلوچستان میں بھی انتہائی ٹھنڈ سے شہری ٹھٹھرنے لگے ہیں ، محکمہ موسمیات نےبلوچستان میں بارش اوربرف باری کے نئےسلسلے کی پیش گوئی کردی۔

    کوئٹہ ،لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک بیشتر اضلاع موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرُ پڑنے کا امکان ہے۔