Tag: شدید سردی

  • امریکا اور یورپ کی کئی ریاستیں آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں

    امریکا اور یورپ کی کئی ریاستیں آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں

    امریکا کی کئی ریاستیں اور یورپ کے کئی ملک آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، امریکی ریاست انڈیانا ،مشرقی اوروسطی یورپ میں شدیدبرفباری کے باعث زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔

        امریکا کی کئی ریاستوں اور یورپ میں شدید سردی اور برفباری نے نظام زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا، واشنگٹن میں برفباری کے باعث وائٹ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں بھی سفید ہوگئی ہیں، امریکی ریاست انڈیانا میں حد نظر کم ہونے اور برفباری کے بعد مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، برفباری کی شدت کے پیش نظر انڈیانا کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔

    ادھر پولینڈ میں بارش کے بعد برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، بعض ٹرینیں تاخیر کاشکار ہیں اور کئی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، برفباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں برف کی نیچے دب گئی ہیں، جرمنی کے شہر برلن میں بھی شدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے جرمنی میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
        

       

  • کوئٹہ:دو ہفتوں سے بند سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھول دیئے گئے

    کوئٹہ:دو ہفتوں سے بند سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھول دیئے گئے

    کوئٹہ میں دو ہفتوں سے بند سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں جس کے بعد گھریلو صارفین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر گیس پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔

    شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں آنے والی کمی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت کے سی این جی اسٹیشنز اکتیس دسمبر کو بند کئے گئے تھے۔

    جو سردی کی شدت کم ہونے کے بعد دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں تاہم شہریوں کو سی این جی اسٹیشنز پر گھنٹوں گھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔

    کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی اور شمالی علاقوں میں سردی کی شدت قدرے کم ہوگئی ہے تاہم سی این جی اسٹیشنز کھولے جانے کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر گیس پریشر کم ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

    سردی ہو یا نہ ہو،گیس بحران کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند کردیئے جائیں گے،اور یہ سلسلہ موسم سرما کے دوران برقرار رہنے کا امکان ہے۔

  • کوئٹہ:شدید سردی،لکڑی اور کوئلہ کی مانگ میں اضافہ

    کوئٹہ:شدید سردی،لکڑی اور کوئلہ کی مانگ میں اضافہ

    کوئٹہ میں شدید سردی کے پیش نظر جلانے والی لکڑی اور کوئلہ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، گیس پریشر کے ستائے شہریوں کو لکڑی کی قیمتیں بھی ڈسنے لگی ہیں۔

    کوئٹہ میں موسم سرما کے دوران گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ گزشتہ چند سال سے چلتا آرہا ہے مگر اس سال یہ مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے، شہر کے نواحی علاقوں کے ساتھ ساتھ وسطی علاقوں میں بھی گیس غائب ہوجاتی ہے، اس اذیت ناک صورتحال میں ایندھن کے متبادل ذرائع لکڑی اور کوئلہ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، لوگ گھروں میں انگیٹھیاں جلا کر خون جما دینے والی سردی کا مقابلہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

    سوئی گیس کی عدم دستیابی کی صورت میں لکڑی اور کوئلہ بہترین متبادل ذریعہ ایندھن ہے، اس وجہ سے لوگ سوختنی لکڑیاں خریدنے ٹالوں کا رخ تو کرگئے ہیں مگر آسمان چھوتی قیمتیں غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں، ٹال مالکان کا کہنا ہے کہ لکڑی مارکیٹ سے مہنگے داموں آرہی ہے۔

    صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے سرد علاقوں کے لوگ موسم سرما لطف اندوز ہونے کی بجائے ایندھن کی فکر میں گزار رہے ہیں، گیس پریشر میں کمی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت لکڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے اقدامات کرے تاکہ غریب عوام کی پریشانیوں میں کچھ حد تک کمی آسکے۔
           

  • شکاگو:تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں

    شکاگو:تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں

    امریکی شہر شکاگو میں شدید سردی اور دھند کے باعث بند اسکولزو کالجز میں تدریسی سرگرمیاں آج سے شروع ہوگئیں۔

    شکاگو میں خون منجمد کر دینے والی سردی کے پیش نظر دو روز قبل بند اسکولز وکالجز میں تدریسی سرگرمیاں آج سے شروع ہوجائینگی، شکاگو پبلک اسکولز مینجمنٹ چیف باربرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ موسم میں قدرے بہتری کے بعد کیا گیا تاہم انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو یونیفارم سمیت گرم ملبوسات میں اسکولز بھیجا جائے۔

    یاد رہے کہ ان دنوں امریکہ کی متعدد ریاستیں شدید برفباری اور سردی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی شہروں میں شدید سردی کئی سال پرانے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
       

  • کوئٹہ:گیس پریشر میں کمی،سی این جی اسٹیشنز کی بندش کو 6روز ہوگئے

    کوئٹہ:گیس پریشر میں کمی،سی این جی اسٹیشنز کی بندش کو 6روز ہوگئے

    شدید سردی میں گھریلو صارفین کے لئے گیس پریشر میں کمی کو دور کرنے کے لئے کوئٹہ میں سی این جی اسٹیشنز آج چھٹے روز بھی بند ہیں، گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ تاحال جوں کا توں ہے۔

    کوئٹہ میں گزشتہ ہفتے چلنے والی شدید سردی کی لہر کے ساتھ ہی شہر میں گھریلو صارفین کے لئے گیس پریشر میں کمی کو دور کرنے کے لئے حکومت نے شہر کے بارہ سی این جی اسیٹشنز کو گیس کی سپلائی غیر معینہ کے لئے بند کردی تھی۔

    گزشتہ چھ روز سے سی این جی اسٹیشنز بند رہنے کے باعث سی این جی پر چلنے والی سینکڑوں گاڑیوں کا پہیہ رک گیا ہے لیکن سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کرنے کے باوجود نواں کلی ‘ بروری روڈ اور سریاب روڈ کے مختلف علاقوں سمیت شہر کے نواحی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ دور نہیں ہوسکا ہے۔
       

  • واشنگٹن:امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان،13افراد ہلاک

    واشنگٹن:امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان،13افراد ہلاک

    امریکہ میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے، شدید سردی کے باعث تیرہ افراد ہلاک جبکہ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

    امریکہ میں نئے سال کے آغاز پر برفانی طوفان کا سلسلہ تھم نہ سکا، فلاڈیلفیا، مشرقی نیویارک اور بوسٹن سمیت کئی ریاستیں شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔

    حکام کی جانب سے تعلیمی اورمتعدد سرکاری ادارے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، دشوار موسم کے باعث بائیس سو پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نیویارک میں ہائی وے کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے سرد ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

  • واشگٹن:شدید سردی اور برفباری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

    واشگٹن:شدید سردی اور برفباری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

    امریکہ اور کینیڈا کی کئی میں ریاستوں شدید سردی اور برفباری باعث نظام زندگی مفلوج اور ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہوگئی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

    امریکا اورکینیڈا میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد کرسمس گھروں میں منانے پر مجبور رہے، امریکہ میں طوفانی برفباری کے نتیجے میں پندرہ جبکہ میں کینیڈا میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔

    برفباری میں اضافے کے باعث امدادی ٹیموں کو کاروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، کینیڈا میں بھی ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، متاثرہ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی پندرہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے میں مزید برفباری کا امکان ہے۔