Tag: شدید مذمت

  • ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 90پر چھاپے کی شدید مذمت

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 90پر چھاپے کی شدید مذمت

    لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید مذمت کی۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف رینجرز کا آپریشن تحریک کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ چھاپے اور گرفتاریاں کارکنان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

    الطاف حسین نے کہا کے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر آپریشن کیے گئے لیکن حق پرستانہ جدوجہد کو ختم نہیں کیا جاسکا۔

    الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کی دوبارہ کارروائی اور رہنماؤں کی گرفتاری پر کارکنان سے پرامن اور متحد رہنے کی اپیل کی۔

  • رابطہ کمیٹی کی کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت

    رابطہ کمیٹی کی کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز، پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، رمضان شروع ہوتے ہی ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں ایم کیوایم کے اکتیس کارکنان اور ذمہ داران گرفتار کرکے غائب کردیئے گئے ہیں، گرفتار کارکنوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔

    رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

  • امریکہ کی پشاورمیں امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت

    امریکہ کی پشاورمیں امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت

    واشنگٹن: امریکہ نے پشاور میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    محکمہ خارجہ میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کیخلاف پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    جین ساکی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بات چیت میں دہشت گردی کے خطرات ایک اہم موضوع ہے۔

    ایک سوال پر محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے حالیہ رابطے کشیدگی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

    جین ساکی نے مزید کہا کہ پاک بھارت تعلقات جنوبی ایشیاء کے امن اور سیکورٹی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

  • الطاف حسین کی کارکنان کے قتل پر شدید مذمت

    الطاف حسین کی کارکنان کے قتل پر شدید مذمت

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے دو کارکنوں عبدالرحمان ولدعبد الرزاق اور محمد اشرف ولد محمد انوار کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ آج دن ہی میں ایم کیوایم کے ایک پختون ذمہ داراورصوبائی کمیٹی کے رکن اشرف اورکزئی کو شہید کیا گیا، ابھی اشرف اورکزئی شہید کی تدفین بھی نہیں ہوپائی تھی کہ رات کو گولیمار کے علاقے میں ایم کیوایم گلبہار سیکٹر یونٹ 189کے کارکنوں عبدالرحمان اور محمداشرف کو موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    الطاف حسین نے اس خونی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ایم کیوایم کے 10کارکنان شہید کئے جا چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو روزانہ چن چن کر مارا جارہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوایم کیو ایم کے کارکنوں کوچن چن کر مارنے کا باقاعدہ ٹاسک دیا گیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کو طالبانائزیشن اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے۔

  • قائد الطاف حسین کی کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

    قائد الطاف حسین کی کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

    لندن :ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ندیم احمدشہید نے بم دھماکے میں ملوث طالبان اورلشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کو شناخت کیا تھا اور ان کے خلاف گواہی دی تھی، جس کے بعد سے انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ طالبان، لشکرِجھنگوی اور دیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی میں ایم کیوایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی سید رضا حیدر، منظرامام ، ساجد قریشی سمیت کئی کارکنوں اور ذمہ داروں کو شہید کیا جاچکا ہے، ایم کیوایم کو طالبانائزیشن کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

    الطاف حسین نے آرمی چیف ،وزیرِاعظم ، وزیرِداخلہ و دیگر اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے طالبان ، لشکرِ جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو سخت سزادی جائے۔

    الطاف حسین نے ندیم احمدشہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ندیم احمد شہید کو شہادت کا درجہ عطا کرکے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

  • عالمی رہنماؤں کی پیرس میں اخباری دفتر پر حملے کی شدید مذمت

    عالمی رہنماؤں کی پیرس میں اخباری دفتر پر حملے کی شدید مذمت

    فرانس: رسالے کے دفتر پر حملے کی عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے حملے کو آزادی اظہار رائے پرحملہ قرار دیا ہے، مرنے والوں کی یاد میں پیرس میں شمعیں روشن کی گئیں۔

    پیرس میں ہفتہ روزہ رسالے پر مسلح افراد کے حملے نے مغربی ممالک میں ہلچل مچادی ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے فرانسیسی حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دہشت گردوں کو لگام دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے حملے کو جمہوریت کی بنیاد پر حملہ قرار دیا ہے، کینڈین وزیرِاعظم اسٹیفن ہارپر نے حملہ کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

    یورپی پارلمینٹ کے صدر مارٹن اسکولز نے دہشتگردوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے، جرمنی کے وائس چانسلر نے حملے کو یورپ پر حملہ قرار دیا ہے، جرمنی میں فرنچ ایمبسی میں سوگ میں فرانسیسی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے۔

    چلی کی صدر مشل بچلٹ نے اخباری دفتر پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ویٹی کن میں پاپ فرانسس نے حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

    سعودی عرب، مصر، ترکی ،اردن، یمن اور دیگراسلامی ممالک نے پیرس میں حملے کی شدید مذمت کی اور فرانسیسی عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے، حملے کے بعد فرانس میں مسلم کمیونٹی میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

  • اے آروائی توہین عدالت کیس: سی ای او سلمان اقبال، مبشر لقمان کاصحت جرم سے انکار

    اے آروائی توہین عدالت کیس: سی ای او سلمان اقبال، مبشر لقمان کاصحت جرم سے انکار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےتوہین عدالت کیس میں اے آروائی کےسی ای او سلمان اقبال اور اینکرپرسن مبشر لقمان پر فرد جرم عائدکردی۔

    اے آروائی نیوزتوہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ اسلام آبادمیں ہوئی، سی ای او اے آروائی سلمان اقبال اوراینکر مبشر لقمان نے صحت جرم سے انکارکر دیاہے۔

    وکیل اے آروائی نیوزعرفان قادر نےکہاعدالت کوتحریری طورپر موقف سےآگا ہ کریں گے، عرفان قادر نےکہاعدالت نے معافی کی درخواست خارج نہیں کی،انہوں نے کہا کہ عدالت سےکہوں گا مقدمہ میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا ،عدلیہ کااحترام کرتےہیں ،آئین اورقانون سے کوئی بالاترنہیں۔

  • یونیسیف کی پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

    یونیسیف کی پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

    نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کےحملے میں سینکڑوں معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے، جس پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان کرسٹوفی بولی ریک نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں بچوں کے اسکولوں کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی اصولوں کی سخت ترین خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان یونیسف کا کہنا تھا اس سے قبل بھی طالبان نے بچوں کی تعلیم کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ملالہ یوسفزئی کو نشانہ بنایا تھا۔

  • پیمرا کا اےآروائی نیوزکی نشریات بحال کرنیکا تحریری حکم جاری

    پیمرا کا اےآروائی نیوزکی نشریات بحال کرنیکا تحریری حکم جاری

    اسلام آباد: پیمرا نےعدالتی حکم پراےآر وائی نیوز کی نشریات بحال کرنےکا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیمراکااےآروائی نیوزکی نشریات بحال کرنیکاتحریری حکم جاری کردیااور پورے ملک کیبل آپریٹرزکونشریات فوری بحال کرنےکی ہدایت کردی، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد پیمرا نے یہ دستاویز اپنے تمام علاقائی جنرل منیجرز کو ارسال کردی ہے۔

    پیمرا کی جانب سے پورے ملک میں اپنے علاقائی دفاتر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کے حوالے سے پیمرا کے بیس اکتوبر کے فیصلے کو معطل کردیا ہے لہذا پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی نیوز کے بارے میں دیے گئے احکامات غیرموثر ہوچکے ہیں۔

    پیمرا کی ہدایت پر کیبل آپریٹرز نے ملک بھر اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کردی۔

    پیمرا نے اپنے تمام ریجنل جنرل منیجرز سے درخواست کی ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

  • اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا صحافتی تنظیموں سے اظہار تشکر

    اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا صحافتی تنظیموں سے اظہار تشکر

    کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی معطلی پر احتجاج میں ساتھ دینے والے تمام صحافیوں،جماعتوں،تنظیموں اور افرادکا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے تمام صحافتی تنظیموں،عدلیہ، سول سوسائٹی،سیاسی جماعتوں وکلا، ٹرانسپورٹرز اور ساتھ دینے والے تمام سیاستدانوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدراور سی ای او سلمان اقبال نے پیمرا کا فیصلہ معطل کرنے پرعدلیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔ اور وہ آئندہ بھی عدلیہ کا احترام کرتے رہیں گے۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا صحافی برادری، سول سوسائٹی اور کئی سیاستدانوں نے آزادی اظہار پر لگائی گئی یکطرفہ پابندی کیخلاف پرزور احتجاج ریکارڈ کرایا۔