Tag: شدید گرمی

  • یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں! درجہ حرارت 100 ڈگری سے تجاوز

    یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں! درجہ حرارت 100 ڈگری سے تجاوز

    یورپ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، درجہ حرارت 100 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے، تاہم جنگلات کی بدترین آگ کا خطرہ بھی بڑھ چکا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ ان دنوں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں جان لیوا حد تک بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور تباہ کن جنگلاتی آگ براعظم کے کئی ممالک میں تباہی مچا رہی ہے، جبکہ درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ سے اوپر جاچکا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی فرانس سے لے کر بالکان تک ریکارڈ توڑ گرمی سے شہر متاثر ہورہے ہیں، جنوبی فرانس میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ (109.4 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا ہے۔

    اسپین کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے درجہ حرارت بعض علاقوں میں 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک جا سکتا ہے۔

    بولونیا اور فلورنس سمیت بڑے شہروں کے لیے اٹلی کی وزارت صحت نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، 16 شہروں میں ہائی الرٹ نافذ کیا گیا ہے، جنوبی فرانس اور بالکان کے کچھ حصے بھی بڑھتے درجہ حرارت کے باعث ریڈ الرٹ پر ہیں۔

    جاپان میں شدید گرمی، ایک ہی دن میں 2 نئے ریکارڈ قائم

    برطانیہ کے ادارے کاربن بریف کا کہنا ہے کہ 2025ء دنیا کا دوسرا یا تیسرا سب سے زیادہ گرم سال ہو سکتا ہے، یورپ کے زمینی درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکے ہیں، جو عالمی اوسط سے تقریباً دو گنا ہے اور یہی اضافہ ہیٹ ویوز اور جنگلاتی آگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

    یورپی فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک تقریباً 24 لاکھ ایکڑ زمین جل چکی ہے۔

  • جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم، درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم، درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، اس خطے میں درجہ حرارت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابا جاپانی شہر ٹمبا میں درجہ حرارت 41.2 ڈگری تک جا پہنچا ہے جس سے گرمی کا نیا قومی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، درجہ حرارت 2018 اور 2020 میں قائم 41.1 ڈگری کے گزشتہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ ٹمبا شہر ٹوکیو سے تقریباً 560 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے، کیوٹو، اوکایاما اور ہیوگو کے کئی شہروں میں بھی پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔

    جاپان میں حالیہ دنوں میں اس قدر گرمی پڑ رہی ہے کہ گزشتہ ہفتے جاپان بھر سے 10 ہزار 800 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔

    شدید گرمی کے باعث جاپان کے 33 شہروں میں ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کیا جاچکا ہے، گرمی کی شدت کے سبب 16 افراد کی جانیں گئی ہیں، جاپانی حکام نے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/japans-126-year-old-heat-record-has-been-broken/

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ، شہریوں کا برا حال

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ، شہریوں کا برا حال

    کراچی : شہر قائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا ہے، آج پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں تو بحال ہوگئی مگر گرمی کا راج برقرار ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتس ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

    سبی میں پارہ اڑتالیس،جیکب آبادسینتالیس اوردادو میں چھیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    موسم کی خبریں

    محکمہ موسمیات نےعید کی تعطیلات میں میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے.

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام اباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ لاہور میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

    پشاور، کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے تاہم کوئٹہ اوردیگر شہروں میں موسم شدید گرم رہےگا۔

  • محکمہ موسمیات نے شدید  گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی، جس سے بے حال شہری سکھ کا سانس لیں سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ،لاہور،پشاور میں گرمی مسلسل قہر برسا رہی ہیں اور شدید گرمی سے لوگ بے حال ہے۔

    کراچی میں بھی شدید گرمی کا راج ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 40 ڈگری محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے پر درجہ حرارت زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  تاہم گرمی کی شدت چوالیس سے چھالیس ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

    موسم کی خبریں

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے تاہم ،شام تک سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے گرمی کی شدت 2 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48 اوردادہ ،ڈیرہ غازی خان، تربت میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

    پشاور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد ، جہلم، سرگودھا، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر، حیدرآباد، سکھر اور ٹھٹہ میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نےاسلام آباد میں آندھی،گرج چمک اورژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی : شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، شہری  دہری اذیت میں مبتلا

    کراچی : شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ، شہری دہری اذیت میں مبتلا

    کراچی : گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹے بجلی آتی اور3 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتی گرمی کے ساتھ کے الیکٹرک نے شیڈول کے علاوہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بڑھا دیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہنے سے سخت گرمی میں شہری پریشان ہیں۔

    شدید گرمی میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش کے باعث شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔

    بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں یومیہ 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ اتحاد ٹاؤن، سعیدآباد سیکٹر ایف 9، قائمخانی کالونی اور گلشن غازی میں بھی بجلی بند ہے۔

    مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں وقفے وقفے سے ڈیڑھ گھنٹے بجلی آتی اور3 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

    لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے، ناظم آباد،گارڈن ویسٹ،گلستان جوہرسمیت دیگرعلاقوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ : نیپرا نے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا

    یاد رہے نیپرا نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا جواب مسترد کردیا تھا۔

    کے الیکڑک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے جواب پر ممبر نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتنے سنجیدہ جواب پر کے الیکڑک کا جواب انتہائِی بچگانہ ہے ، کے ای کا لوڈشیڈنگ پر جواب مکمل مسترد کرتے ہیں۔

    سی ای او مونس علوی کا کہنا تھا کہ پیسے ریکور کرنے اور لاسز کم کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا، ایسے علاقے ہیں جہاں ہمارے لوگوں کو مارا جاتاہے، میں تو رات دو دوبجے تک اپنے لوگوں کو بچا رہاہوتا ہوں، نیپرا لوگوں سے اپیل کرے کہ کنڈے نہ لگائے اور بل ادا کرے۔

  • شدید گرمی سے بے حال کراچی والوں  کے لئے خوشخبری آگئی

    شدید گرمی سے بے حال کراچی والوں کے لئے خوشخبری آگئی

    کراچی : گرمی سے بے حال کراچی والوں کے لئے اچھی خبر آگئی ، ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہونے سے آج سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ،محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا شہر میں ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہونے سے سمندری ہوائیں جزوی بحال ہوگئی۔

    موسم کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں شام تک سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونےکا امکان ہے، جس کے باعث آج سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    ہوامیں نمی کاتناسب 74فیصدہے، جنوب مغرب سمت سے10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے تاہم 24 اپریل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواوٴں کی بحالی کے باعث نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اپریل کے مہینے میں کراچی شدید گرم رہے گا ، طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور گرج چمک کی توقع ہے۔

    ادھر جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، موسم کب بہتر ہوگا؟ محکمہ موسمیات  نے بتادیا

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، موسم کب بہتر ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے ، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو کا سلسلہ کل تک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور ملک بھر میں شدید گرمی نے نڈھال کر رکھا ہے اور ہیٹ ویو کی صورتحال کا سامنا ہے۔

    دوسرے دن بھی سورج نے آگ برسا رہا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی والوں کو کل تک اس گرمی کو برداشت کرنا پڑے گا، اس دوران ہیٹ ویوی کی صورتحال رہے گی جبکہ راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے، کیونکہ درجہ حرارت کم ہونے کے باوجود گرمی کا احساس کم نہیں ہوگا.

    ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نزیر نے کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے موسم شدید گرم اور خُشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں اس وقت 2 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    دن بھر سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں معمولی طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے تاہم 24 اپریل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواوٴں کی بحالی کے باعث نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اپریل کے مہینے میں کراچی شدید گرم رہے گا ، طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    گذشتہ روز پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، اور شدت تینتالیس ڈگری تک محسوس کی گئی۔

    دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے، جیکب آباد میں تینتالیس، مٹھی، چھور اور شہید بینظیرآباد میں بیالیس، دادو اکتالیس، ٹھٹھہ اور سکھر میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں : شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بند ہے، آج درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی سورج سوا نیزے پر ہوگا اور موسم انتہائی گرم رہےگا ، جس کے باعث شہر کا پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث حبس کی شدت بڑھ جائے گی اور شمال مشرق،مغرب سمت سےگرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ ہیٹ ویو کے دوران راتیں بھی گرم رہنےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیئس اپریل تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال کی لپیٹ میں رہے گا۔

    شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریزکریں۔

    ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے شہر کا فضائی معیارمضرصحت قرار دیا گیا ہےاور دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرےنمبر پرموجود ہے ، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار159 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

    گذشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا گیا اور شدت 43 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

    سندھ کے دیگر علاقوں میں چوبیس اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔

  • ملک کے مختلف شہر شدید گرمی کی زد میں، درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر پہنچ گیا

    ملک کے مختلف شہر شدید گرمی کی زد میں، درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر پہنچ گیا

    اسلام آباد : ملک بھرمیں گرمی کی شدت بڑھنے لگی، آج سے ملک کے میدانی و بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے6 سے7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موسمِ گرم نے شدت اختیار کرلی ہے، اپریل کے وسط میں ہی مختلف علاقے شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے سندھ ،، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کیا۔

    جس کے تحت آج سے اٹھارہ اپریل تک ملک کے میدانی و بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے چھ سے سات ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

    سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے اوپرپہنچ گیا جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے آج دادو میں پارہ چھیالیس، نواب شاہ پینتالیس، سکھراورحیدرآباد میں تینتالیس ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا میں چالیس اور لاہور میں سینتیس سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

    کراچی سمیت ساحلی پٹی میں بھی درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس ڈگری رہ سکتا ہے۔

    صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ تاہم دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    ہیٹ ویو کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف اضلاع میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

    گزشتہ روز جنوبی سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں آسمان آگ برستا رہا۔

    حیدرآباد، نواب شاہ، دادو، جیکب آباد،سکھر، ملتان اور رحیم یارخان میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر گیا، جبکہ بہاولپورمیں انتالیس سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں شدید گرمی ،  آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں شدید گرمی ، آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پارہ 40ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کا موسم دو تین روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ بھی بڑھ رہا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے شام کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں بارش اور تیز ہوائوں کا بھی امکان ہے۔

    کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور دیگربالائی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آنےوالےدنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر قائد سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکانِ ہے۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں