Tag: شدید گرمی کا امکان

  • کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا امکان، درجہ حرارت 45 تک محسوس کیا جا سکتا ہے

    کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا امکان، درجہ حرارت 45 تک محسوس کیا جا سکتا ہے

    کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 45 تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم  گرم اور مرطوب رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ  دن کے اوقات میں پارہ 45 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغربی سمت سے13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، لاہور میں 42، کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج شام اور رات گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کا امکان

    کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نےخبردارکیا ہے کہ کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ، آئندہ دو روز شدید شدید گرمی کا امکان ہے، کل شہر کا درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میٹ  ڈاکٹر غلام رسول نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کا امکان ہے، کل شہر کا درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا یے جبکہ اتوار کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    غلام رسول کا کہنا تھا کہ اکتوبر کےماہ میں گرمی کراچی میں معمولی بات ہے،ڈ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    محمکہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کراچی میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا خلیج بنگال اور بحرہ عرب میں ہوا کا کم دباوٴ بن رہا ہے، ہوا کا کم دباؤسمندری طوفان میں تبدیل ہونے سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، ’لوہان‘ نامی طوفان آنے کا خدشہ

    ڈائریکٹر میٹ کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال،بحرہ عرب میں بننےوالاہوا کا کم دباوٴابتدائی مراحل میں ہے، شدید سمندری طوفان کا خدشہ ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کا رخ کہاں ہوگا،نہیں کہا جاسکتا۔

    انھوں نے کہا اگر سمندری طوفان بنتا ہے تو اسے ”لوبان “کا نام دیا جائے گا، طوفان کراچی کی طرف بڑھےتومطلع کردیا جائے گا، محکمہ موسمیات تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران کوئٹہ، کراچی،ملتان اورڈیرہ اسمٰعیل خان کاموسم گرم اورخشک رہےگا۔

    مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

  • کراچی میں  پیر سے پھر شدید گرمی کا امکان

    کراچی میں پیر سے پھر شدید گرمی کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلتے ہی گرمی میں کچھ کمی ہوئی تو شہریوں نے سکھ سانس لیا لیکن محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ پیر سے پھر شدید گرمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مئی سال کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ، موسم کاحال بتانے والوں نے اکتیس مئی تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرمی گذشتہ دو روز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے، آج سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ مغرب کی جانب سے پندرہ سے تیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب پچیس سے چالیس فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے جبکہ آج درجہ حرارت 38 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ پیر یا منگل سے ایک اور ہیٹ ویو کراچی کا رْخ کرسکتی ہے۔

    پیر سے شروع ہونے والی ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظرشہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں بنا مجبوری کے جانے سے گریز کرنے اور سر کو گیلا رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    گزشتہ روز بھی شہر کا درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    کراچی کے بعد لاہور والے بھی شدید گرمی سے نڈھال ہے، لاہور میں پارہ تینتالیس ڈگری کو چھونے کا امکان ہے ، چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ لاہور میں گرمی کا زور چار دن تک رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے لیکن اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔