Tag: شدید گرمی کی لہر

  • برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر، 600 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

    برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر، 600 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

    لندن: برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر عوام کےلیے تباہ کن ہوسکتی ہے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سخت موسم کے باعث 600 افرادکی ہلاکت ہوسکتی ہے۔

    ایمپیریل کالج کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی سے سیکڑوں افراد کی جانیں جا سکتی ہیں، گزشتہ جمعرات سے اتوار تک گرمی سے 600 ہلاکتوں کا خدشہ ہے، برطانیہ میں شدید گرمی سے متعلق پہلی تحقیق ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں 34ہزار مقامات کا دہائیوں پرانا ڈیٹا شامل کیا گیا، جس سے یہ امکانات آئے ہیں کہ گرمی کی لہر سے تقریبا 600 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، گرمی کی شدت سے معمر افراد کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

    جمعرات سے اتوار کے درمیان درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے اور ملک کے کچھ حصوں میں دجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے لیکن ماہرین نے ہیٹ ویو سے قبل ہی فوری انتباہ جاری کیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/severe-heat-warning-issued-in-britain/

  • پاکستان کے بیشتر شہروں میں قیامت خیز گرمی،  پارہ 49  ڈگری کو چھوگیا

    پاکستان کے بیشتر شہروں میں قیامت خیز گرمی، پارہ 49 ڈگری کو چھوگیا

    کراچی : پاکستان کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی کے باعث پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا، سورج کی تپش اورچلچلاتی دھوپ سے شہریوں کا بے حال ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، دادو، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا۔

    سبی، تھل، جیکب آباد، سکھر،گھوٹکی ، رحیم یارخان میں 48 ڈگری جبکہ نوابشاہ میں 47 ، بہاولپور46 ،خیرپور 45 ، ساہیوال اور ملتان میں 44ڈگری تک جا پہنچا۔

    لاہور میں درجہ حرارت 40 جبکہ پشاور اور اسلام آباد میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے شدت 41 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج موہنجودڑومیں پارہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے چترال، دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ، شہریوں کا برا حال

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ، شہریوں کا برا حال

    کراچی : شہر قائد میں گرمی غضب ڈھا رہی ہے، آج بھی گرمی کی شدت41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی نے  شہریوں  کو نڈھال کردیا ہے، شہر میں گرمی کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں موسم آج بھی گرم اورمرطوب رہےگا اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت38ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت41سے42ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ  موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈہے لیکن گرمی کی شدت 34ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے، شہرمیں14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور  ہوامیں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

    یاد رہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی تھی۔

  • شدید گرمی کی لہر: سمندری طوفان وایو کراچی کے جنوب سے 475 کلومیٹر دور

    شدید گرمی کی لہر: سمندری طوفان وایو کراچی کے جنوب سے 475 کلومیٹر دور

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندری طوفان وایو مغرب کی جانب بڑھنے لگا ہے اور کراچی کےجنوب سے 475 کلو میٹر دور ہے جبکہ وایو گجرات کے علاقے کچھ سے سترہ اوراٹھارہ جون کو ٹکرا سکتا ہے تاہم طوفان کی شدت کم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سےساتواں ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گی مشرقی وسطی سمندر سے 6گھنٹے کی رفتارسے سمندری طوفان مغرب کی جانب رواں دواں ہے، وایوکراچی کےجنوب میں475کلومیٹردورہے تاہم کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کےمرکزمیں ہواؤں کی رفتار120سے130کلومیٹرفی گھنٹہ ہے تاہم ہوائیں کبھی145 کلومیٹرکوبھی چھورہی ہیں۔

    میٹ آفس کا کہنا ہے 18سے24گھنٹےمیں طوفان مغرب کی جانب مڑجائے گا ، مغرب کی جانب جانےکےبعدطوفان کارخ شمال مشرق کی جانب ہوگا، شمال مشرق کی طرف طوفان کی شدت کم ہوگی اورکمزور ہوگا۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا آئندہ 2 دن کے دوران سائیکلون سمندری میں ہی موجود رہے گا، یہ طوفان سمندر میں ٹھہراو کے بعد وہیں ختم ہوجائے گا۔

    بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان وایو کے باعث کراچی میں تین روز سے جاری شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، شہرقائد میں آج بھی درجہ حرارت بھی چالیس تک جانےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق شہرقائد میں ہیٹ ویو کاسلسلہ سولہ جون تک جاری رہےگا، بیس جون سےبونداباندی ہوگی اور جولائی میں مون سون کاآغازہوگا۔

    کراچی میں شدید گرمی سےشہریوں کابرا حال ہے، شہر کےمختلف مقامات پر پولیس کے ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

    وایو طوفان سندھ کی ساحلی پٹی پر اثرات نمایاں ہیں ، سمندر میں طغیانی کے باعث سجاول کی ساحلی تحصیل جاتی اور شاہ بندر میں کئی دیہات زیرآب آگئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطہ کٹ گیا۔ علاقہ مکین کشتیوں میں پناہ لینےپرمجبورہیں۔

    سمندری طوفان وایو 17 اور18 جون کوگجرات سے ٹکرا سکتا ہے ، بھارتی محکمہ موسمیات


    دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندری طوفان وایودوبارہ رخ تبدیل کرکے گجرات کے علاقے کچھ سے سترہ اوراٹھارہ جون کو ٹکرا سکتا ہے تاہم طوفان کی شدت کم ہوجائے گی۔

    یاد رہے سمندری طوفان کوگجرات سے ٹکراناتھا تاہم طوفان کا رخ اومان کی طرف ہوگیا تھا، طوفان کے خدشے کےباعث گجرات میں تین لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا ہے۔تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

    گجرات اوردیگرساحلی علاقوں میں بدستورایمرجنسی نافذ ہے، ماہی گیروں کوسمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • بھارت میں شدید گرمی کی لہر، ہلاکتوں کی تعداد 1800 ہوگئی

    بھارت میں شدید گرمی کی لہر، ہلاکتوں کی تعداد 1800 ہوگئی

    نئی دہلی: بھارت میں سورج آگ برسا رہا ہے، مختلف ریاستوں میں شدید گرمی اور لو لگنے سے ہلاکتیں اٹھارہ سو ہوگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی سے نڈھال ہوکر اب تک اٹھارہ سو افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، بعض علاقوں میں پارہ بے قابو ہوکر پچاس سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

    گرمی کی شدت سے ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، گرمی سے مرنے والوں میں مزدور اور بوڑھے افراد شامل ہیں۔

    اندھرا پردیش کے بعد تلنگانہ کی ریاست بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں اب تک چار سو چالیس سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    حیدرآباد دکن میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک پہنچ جانے کے بعد گلیاں اور سڑکیں ویران پڑی ہیں جب کہ ریاست اڑیسہ میں گیارہ اورمغربی بنگال میں تیرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    دوسری جانب ریاستی سرکار نے اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راہ گیروں کی پیاس بجھانے کیلئے مختلف مقامات پر پانی کے کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر 2 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند دنوں میں بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔