Tag: شدید گرمی

  • دو سے3دن تک گرمی کی لہر برقرار رہیگی

    دو سے3دن تک گرمی کی لہر برقرار رہیگی

    اسلام آباد:ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سےتین دن تک چاروں صوبوں میں گرمی کی لہر برقرار رہیگی۔

    ملک کے بیشتر مقامات پر شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کےدوران سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اوربلوچستان میں چند مقامات پرگرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ سمیت چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو ، نوابشاہ اور سبی میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، شہری پریشان

    ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، شہری پریشان

    اسلام آباد:  مختلف شہروں میں سخت گرمی سے شہری پریشان ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت چند روزتک برقرار رہے گی۔

    ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، دن بدن بڑھتی گرمی نے شہریوں کاجینا محال کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    گزشتہ روز سب سے ذیادہ درجہ حرات دالبندین میں چھیالیس ، بہاول نگر میں پینتالیس، اور دادو میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر،گلگت اورراولپنڈی سمیت چندایک مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔