Tag: شرابی شوہر

  • بیوی نے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا

    بیوی نے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا

    شرابی شوہر کی مار پیٹ سے تنگ آکر بیوی نے انتہائی قدم اٹھالیا، چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا۔ 32 سالہ پریتی کوشواہا نے یہ عمل اس وقت انجام دیا جب اس کا شوہر خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا۔

    35 سالہ نیرج جب سورہا تھا تو اس دوران اس کی بیوی پریتی نے شوہر کے انگوٹھے سے بجلی کی ننگی تار باندھ دی اور پلک کو ساکٹ میں داخل کرکے بٹن آن کردیا۔

    اس دوران وہ اپنے شوہر کو تڑپتا دیکھتا اور مرتا ہوا دیکھتا رہی۔ اپنے شہور کو مارنے کے بعد پریتی ساری رات اس کی لاش کے ساتھ موجود رہی جبکہ صبح اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شراب پی کر گھر آتا اور اکثر بچوں کے سامنے ہی اس کے ساتھ بہت زیادہ مار پیٹ کرتا تھا جس کی وجہ سے تنگ آکر اس نے یہ اقدام کیا۔

    خاتون کی دو بیٹیاں ہیں جبکہ وہ اپنے شوہر نیرج کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی جبکہ جوڑے کی بچیوں کی عمر چار اور نو سال ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ انھیں واقعے کا اس وقت پتا چلا جب صبح 10 بجے وہ تھانے آئی اور اس نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کی لاش گھر میں پڑی ہے اسے وہاں سے اٹھا لیا جائے۔

    نیرج کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے بعد پولیس نے سیکشن 302 کے تحت مقدمی درج کرلیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے تصدیق ہوگئی ہے کہ نیرج کو کرنٹ لگا کر مارا گیا ہے۔

  • بھارت: خاتون نے شوہر سے نجات اور دوسری شادی کے لیے بیٹی کو مار دیا

    بھارت: خاتون نے شوہر سے نجات اور دوسری شادی کے لیے بیٹی کو مار دیا

    ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک علاقے میں خاتون نے اپنے شرابی شوہر سے نجات اور دوسری شادی کے لیے اپنی ہی بیٹی کو جان سے مار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع کیتھل کے ایک گاؤں میں ایک خاتون راجکماری نے دوسری شادی کی خواہش اور پہلے شوہر سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دو بیٹیوں میں سے ایک کو قتل کر دیا۔

    20 جون کو واقع ہونے والے اس حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تھی کہ راجکماری نے شوہر سے جھگڑے کے بعد غصے میں آ کر 2 سالہ بیٹی کا خون کر دیا ہے، تاہم مقامی پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ خاتون نے بیٹی کو سوچ سمجھ کر قتل کیا۔

    معلوم ہوا کہ 25 سالہ راجکماری کے بھائی نے اسے یقین دلایا تھا کہ اگر وہ اپنے 2 میں سے ایک بچی کو مار دے تو وہ اسے شرابی شوہر سے چھٹکارا دلا کر اس کی دوسری جگہ شادی بھی کرا دے گا۔

    بھارت: سالگرہ تقریب کے بعد تاجر کی کرونا سے موت، پارٹی شرکا میں خوف

    پولیس نے بیٹی کے قتل میں راجکماری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ مَنت نامی دو سالہ بچی کی ماں کو جھارکھنڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا، اس نے بتایا کہ واردات میں اس کا بھائی اشوک بھی شامل ہے، جس پر پولیس نے اشوک کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزمان کی عدالت میں پیشی بھی ہو چکی ہے، عدالت نے راجکماری کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جب کہ اس کے بھائی کو ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق کاکوت گاؤں کے رہائشی راجکماری کے شوہر سریندر سنگھ نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ 19 جون کی رات کو دو سالہ منت نے دودھ گرا دیا تھا جس پر بیوی اور اس کے درمیان جھگڑا ہوا، صبح اس نے منت کو سوئے دیکھا تاہم راجکماری 4 ماہ کی بیٹی کے ساتھ غائب تھی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ منت مر چکی تھی، جب کہ پولیس نے راجکماری کو اس کے گاؤں پالامو سے گرفتار کیا۔

    خاتون نے اعتراف کیا کہ بھائی اشوک نے اس سے کہا تھا کہ وہ بڑی بیٹی کا منہ دبا کر اسے مار دے، کیوں کہ دو بیٹیوں کی موجودگی سے شادی میں پریشانی ہو سکتی ہے، واردات کی رات 2 بجے وہ کار میں اسے لینے آیا تھا۔