Tag: شراب کی بوتلیں

  • خنزیر کا گوشت اور شراب کی بوتلیں لانے والے دو غیرملکی گرفتار

    خنزیر کا گوشت اور شراب کی بوتلیں لانے والے دو غیرملکی گرفتار

    لاہور: ایئرپورٹ حکام نے دبئی سے آنے والے 2 غیرملکی مسافروں سے بڑی مقدار میں حرام گوشت اور شراب برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز کی نگرانی میں لاہور ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کی گئی، دبئی سے آنے والے دونوں غیرملکی افراد حرام گوشت لے کر پاکستان آئے تھے جس کی مقدار 200 کلو گرام سے بھی زائد ہے۔

     

    کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

     

    کلکٹر کسٹمز طیبہ کیانی نے بتایا کہ ممنوعہ اشیا لانے پر 2 چینی شہریوں کو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا ہے۔

    دبئی سے آنے والے دنوں چینی شہریوں سے 220 کلو خنزیر کا گوشت اور 22 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، چینی مسافروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/khi-airport-human-trafficking-fia-indian-agent/

  • کسٹم کی کارروائی، سفارتخانے کے نام پر درآمد کی جانیوالی 600 شراب کی بوتلیں ضبط

    کسٹم کی کارروائی، سفارتخانے کے نام پر درآمد کی جانیوالی 600 شراب کی بوتلیں ضبط

    کراچی : ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سفارتخانے کے نام پر درآمد کی جانیوالی 9کروڑ سے زائد کی شراب کی بوتلیں ضبط کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کاآغازکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے سفارتخانےکےنام پردرآمدکی جانیوالی9کروڑسےزائدکی شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں۔

    شراب کی کنسائنمنٹ کی جی ڈی کلیئرنگ ایجنٹ نے3ماہ قبل جمع کرائی تھی، جس کے بعد خلیجی ملک کے سفارتخانے کے کنسائمنٹ کو روک کرجانچ پڑتال کی گئی۔

    ذرائع کسٹم کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک اسلام آبادکےسفارتخانےکےنام پرشراب درآمدکی گئیں، گڈز ڈیکلریشن میں درآمد کی جانیوالی شراب کی بوتلوں کی مقدار600 اور مالیت 2350ڈالرظاہرکی گئی۔

    ذرائع کسٹم کلکٹریٹ کے مطابق سفارتخانےنےشراب کےکنسائمنٹ سےلاتعلقی کااظہارکیا،کنٹینرمیں کروڑوں مالیت کی6ہزارشراب کی بوتلیں اسمگل کی جارہی تھی،شراب ضبط کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کاآغازکردیا۔

  • شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑا آپریشن، 40 کروڑ روپے مالیت کی شراب برآمد

    شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑا آپریشن، 40 کروڑ روپے مالیت کی شراب برآمد

    مکران: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے شراب کی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑا آپریشن کرکے 40 کروڑ روپے مالیت کی شراب برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق میری ئائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے یہ کارروائی مکران کے ساحل کے قریب کی گئی، لانچ پر چھاپہ مار کر 40کروڑ روپے مالیت کی شراب برآمد کی۔

    ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ریئرل ایڈمرل محمد ذکاالرحمان کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس اے نے دس اور ۱۱ مارچ کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر گلف پورٹ سے مکران کوسٹ پہنچنے والی لانچ کو قبضے میں لیا جس میں سے 65 ہزار سے زائدغیرملکی شراب کی بوتلیں اور بئیر کے کینز برآمد ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق پاکستان سے ہی ہے، قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لی گئی شراب کو کسٹم کے حوالے کیا گیا ہے۔

    دریں اثنا کلیٹر کسٹم پریوینٹو ڈاکٹر فرید کا کہنا تھا کہ شراب کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

    پی ایم ایس اے حکام کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے اور سمندر میں ہر غیر قانونی سرگرمی کا قلع قمع کرنے کے لیے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی پر عزم ہے۔

  • ضیاء الدین اسپتال میں شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد ہونےکا واقعہ

    ضیاء الدین اسپتال میں شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد ہونےکا واقعہ

    کراچی : آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ضیاء الدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پرواقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سندھ پولیس نے اسپتال میں سابق صوبائی وزیراطلاعات ونشریات شرجیل میمن کے کیمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اختر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ، ایس پی ایسٹ شامل ہیں، کمیٹی ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

    چیف جسٹس کا ضیاء الدین اسپتال کا دورہ‘ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کراچی کے اسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپوں کے دوران ضیاءالدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی تھیں۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس کو انکوائری کی حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو یہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    شرجیل میمن اور دیگر کےخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    بعدازاں اسپتال کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے پرشرجیل میمن، ڈیوٹی پرمامور جیل اہلکاروں اور اسپتال کے تین ملازمین کے خلاف مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

  • شراب کی بوتلیں : شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    شراب کی بوتلیں : شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    کراچی : اسپتال کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے پرشرجیل میمن، ڈیوٹی پرمامور جیل اہلکاروں اور اسپتال کے تین ملازمین کے خلاف مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے ضیاءالدین اسپتال کے دورے کے دوران پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مذکورہ مقدمہ میں شرجیل میمن، ڈیوٹی پرمامور جیل اہلکاروں اور اسپتال کے تین ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں درج مقدمے میں منشیات ایکٹ بھی شامل کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے دورے کے بعد شرجیل میمن پر امتناع منشیات کے سیکشن فور کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا ضیاء الدین اسپتال کا دورہ‘ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کراچی کے اسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپوں کے دوران ضیاءالدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی تھیں۔

    مزید پڑھیں: میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، آپ کی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں، شرجیل میمن سے ملاقات کی اندرونی کہانی

    بعد ازاں جسٹس ثاقب نثار نے پولیس کو انکوائری کی حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو یہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت دی۔

  • چیف جسٹس کا ضیاء الدین اسپتال کا دورہ‘ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد

    چیف جسٹس کا ضیاء الدین اسپتال کا دورہ‘ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد

    کراچی : چیف جسٹس نے ضیاء الدین اسپتال کا مختصر دورہ کیا اور وہاں زیرعلاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، پیپلزپارٹی کے رہنما کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد سے قبل کراچی کے دو اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود سیاسی قیدیوں کے وارڈز کا معائنہ کیا۔

    چیف جسٹس پہلے کلفٹن میں واقع ضیاء الدین اسپتال میں سب جیل قرار دیے گئے پیپلزپارٹی کے رہنما کے کمرے میں گئے اور ان سے مختصرملاقات کی۔

    سابق صوبائی وزیراطلاعات ونشریات کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی اور وہاں سے شراب کی تین بوتلیں برآمد ہوئیں۔

    ضیاء الدین اسپتال کے دورے کے بعد چیف جسٹس کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ کارڈیو ویسکولرکا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

    بعدازاں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے دوران کہا کہ شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی 3بوتلیں ملیں، اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟ جائیں دیکھیں۔

    انہوں نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انورمنصور خان صاحب! ذرا اس طرف بھی توجہ دیں، آپ نے بہت اچھے کام کیے مگر یہ دیکھیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جب شرجیل میمن سے شراب کی بوتلوں سے متعلق پوچھا تو کہا کہ میری نہیں ہے۔