Tag: شرافی گوٹھ

  • کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کے اسلحہ، چھینے گئے موبائل اورمنشیات برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتارملزمان میں ناصراور کاشف شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی اوررہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان پرلانڈھی سمیت کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

    ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ برآمد موٹرسائیکل پریڈی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا۔

    کراچی : ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گزری پولیس نے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ پکڑا تھا جبکہ رینجرز نے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو بھی گرفتارکیا تھا۔

    بہادر آباد پولیس نے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا

    واضح رہے کہ تین روز کراچی میں بہادرآباد پولیس نے مقابلے بعد ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

  • کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمود آباد سے اغوا کیے گئے بچے کو بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ تھانے کی پولیس نے اغوا کار گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرا لیا۔

    [bs-quote quote=”گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”پولیس”][/bs-quote]

    پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کو شرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 12 سال کے سفیان کو 4 فروری کو کراچی کے علاقے محمود آباد سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج کرایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 17 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ 18 بچوں کی بازیابی میں کام یابی تا حال نہیں ملی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کا لاپتہ بچوں کی بازیابی میں ناکامی کا اعتراف، سندھ ہائیکورٹ برہم

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بچوں کے خلاف مختلف جرائم جیسے اغوا، گم شدگی اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کی ہے، محکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم کردہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی جس میں بچوں سے متعلق مختلف شکایات لی جائیں گی، ہیلپ لائن کا مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا۔

  • کراچی:شرافی گوٹھ میں پولیس اوررینجرزکی مشترکہ کارروائی‘ 4 ملزمان گرفتار

    کراچی:شرافی گوٹھ میں پولیس اوررینجرزکی مشترکہ کارروائی‘ 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بمع گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں پولیس موبائل کوبھی لگیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے، ملزم سلیم، کامران، اقبال اور ناظم سے تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹرسمیت 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    ادھر کھوکراپار میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان محمد شاہد اور سید دانش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

    رینجرز نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیے

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔