Tag: شربت

  • مضر صحت کھانسی کا شربت بیچنے پر شہری کو 20 سال قید کی سزا

    مضر صحت کھانسی کا شربت بیچنے پر شہری کو 20 سال قید کی سزا

    کھانسی کا آلودہ شربت بیچنے کے کیس میں ازبکستان کی عدالت نے بھارتی شہری سمیت 23 افراد کو بیس سال قید سنائی ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہری رگھوویندرا پرتاپ سنگھ ازبکستان میں دوائیں فراہم کرنے والی کمپنی کا افسر تھا، عدالت نے چھ ماہ طویل مقدمے کی سماعت میں 23 افراد کو 68 بچوں کی موت کا ذمے دار ٹھرایا۔

    عدالت نے کیس کے ملزمان کو 2 سے 20 سال کی سزائیں سنائیں، 68 بچوں نے مبینہ طور پر اتر پردیش کی ایک دوا ساز کمپنی کی طرف سے تیار کردہ آلودہ کھانسی کا شربت پیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی جبکہ 4 بچے معذور ہوگئے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان ٹیکس چوری، غیر معیاری، جعلی ادویات کی فروخت، دفتر کے غلط استعمال، غفلت، جعلسازی اور رشوت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

    عدالت نے یہ بھی کہا کہ آلودہ شربت کے استعمال سے مرنے والے 68 بچوں کے خاندانوں میں سے ہر ایک کو 80,000 امریکی ڈالر کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ رگھوویندرا پرتاپ سنگھ اور دیگر افراد کو دسمبر 2022 میں بچوں کی اموات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • افطار میں ٹھنڈا ٹھار املی اور آلو بخارے کا شربت بنائیں

    افطار میں ٹھنڈا ٹھار املی اور آلو بخارے کا شربت بنائیں

    موسم گرما کے روزوں میں ٹھنڈی اشیا اور مشروبات کی اشتہا ہوتی ہے، دن بھر کے روزے کے بعد افطار میں ٹھنڈے ٹھار مشروبات سے بہتر کوئی شے نہیں ہوتی۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو املی اور آلو بخارے کا مزیدار شربت بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    املی: 125 گرام

    آلو بخارہ (خشک): 125 گرام

    کاسٹر شوگر: آدھا کپ

    کالا نمک: آدھا چائے کا چمچ

    برف: حسب ضرورت

    تخم ملنگا (اگر ضرورت ہو): 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے املی اور آلو بخارے کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں۔

    صبح بیج نکال کر بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔

    2 کپ پانی میں کاسٹر شوگر کے ساتھ اس مکسچر کو پانچ منٹ پکا کر نکال لیں۔

    بلینڈر میں برف، مکسچر اور نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

    ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد سرو کریں۔

    اگر ضرورت ہو تو تخم ملنگا بھگو کر اس میں شامل کرلیں۔