Tag: شرجیل انعام میمن

  • "اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی”

    "اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی”

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی، دھلائی کا مزہ آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد تشکر کا سلسلہ جاری رہےگا، جارحیت مسلط کرنے پر پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی اختتام پاکستان نے کیا۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے، انھیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فوج کی جیسے دھلائی ہوئی، مزہ آگیا، ہماری فورسز نے جو تاریخی فتح حاصل کی قوم کو فخر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو ہماری افواج نے جس طرح دھویا بھلایا نہیں جاسکتا، جنگ کے بعد بھارتیوں کے منہ دیکھنے والے تھے، پاک فضائیہ، نیوی، آرمی، تمام سیاسی جماعتوں اور قوم نے متحد ہوکر جنگ لڑی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ دشمن ممالک بھی پاکستان پر حملہ کرنے سے ڈرتے ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں۔

    پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری افواج ہر دم تیار ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، ذوالفقار بھٹو تمام اسلامی ممالک کی ایک کرنسی بنانے جارہے تھے، یہ نہیں ہوسکا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی ملک کودی، اگر دشمن کو کھٹکتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے پاکستان ایٹمی ملک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شہید بھٹوزندہ ہوتے تو پاکستان کہیں سے کہیں پہنچ چکا ہوتا، آج دشمن پاکستان سے کانپتا ہے تو اس لیے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں، بلاول نے امریکا میں بیٹھ کو مودی کو گجرات کا قصائی کہا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئےمحفوظ ہے،تاجربرادری کے مسائل حل ہونگے، حکومت انڈسٹری کو ریلیف دے، صنعتیں لگیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، سندھ میں اسپیشل اکنامک زونزمیں 10 سال ٹیکس کی چھوٹ دستیاب ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تمام سرمایہ کارسندھ کےاسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کریں، سندھ حکومت 24 گھنٹے مکمل سپورٹ فراہم کرےگی، انڈسٹری لگانے یا کاروبار کیلئےرابطہ کریں، سندھ حکومت ساتھ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sharjeel-memon-challenges-mqm-to-contest-elections/

  • حکومت سندھ کی گزارش پر سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب

    حکومت سندھ کی گزارش پر سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب

    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا ہے، سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔

    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ  سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


    وزیراعلیٰ سندھ کی کینالز تنازعہ پر احتجاج کرنیوالوں سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل

    کینالز معاملہ: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات طے پاگئی


    دوسری جانب شرجیل میمن نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی بات چیت کے تحت آج فیصلہ ہوجائیگا، کینالوں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان اسلام آباد میں ایک میٹنگ ہوئی تھی، اس میٹنگ کے تناظر میں 2 مئی کو سی سی آئی اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا تھا، اس کے باوجود احتجاج جاری تھے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا۔

    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ حکومت کی گزارش کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ 15 فروری کو چولستان کے بڑے منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا جس کا مقصد جنوبی پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنا تھا، گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کی پیپلز پارٹی سمیت کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے سخت مخالفت کی جس کے بعد سے سندھ کے کئی شہروں میں اس مسئلے کے خلاف احتجاج جاری ہے جو کہ اب شدت اختیار کرگئی ہے۔

  • پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان المبارک میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

     تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر  1، آر  2، آر  3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یقینی بنایا جائیگا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے گھر پہنچ سکیں، حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

  • گاڑی خریدنے اور چلانے والے ہوشیار ہوجائیں !

    گاڑی خریدنے اور چلانے والے ہوشیار ہوجائیں !

    کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے گاڑی خریدنے اور چلانے والوں کو خبردار کردیا اور کہا کوئی شوروم سے گاڑی خریدے گا پہلے رجسٹرڈ کروائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں خبردار کیا کہ اب اوپن لیٹر پر کوئی گاڑی نہیں چلےگی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے متعلق میں سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے دی گئی ہے ، اب کوئی بھی رجسٹرڈ کے بغیر گاڑی نہ خریدی جاسکے کی اور نہ چلائی جاسکے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ کوئی شوروم سے گاڑی خریدے گا پہلے رجسٹرڈ کروائے گا، پہلے قانون کے مطابق گاڑی 60 دن میں رجسٹرڈ کرانا ہوتی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرائم میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں اس کی روک تھام ہوگی، تمام لوگ اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ کرالیں۔

  • عوام کے لئے خوشخبری

    عوام کے لئے خوشخبری

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام کو خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے جلد ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سندھ کے عوام کے لیے خوش خبری سنائی کہ صوبے میں جلد ہی ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلائی جائے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ہی ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلائی جائے گی۔

  • ’محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، آج  انکے امیدوار ہیں‘

    ’محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، آج  انکے امیدوار ہیں‘

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، آج  انکے امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، آج وہ انکے امیدوار ہیں، محمود اچکزئی بتائیں 2018 میں انتخابات کس طرح ہوئے؟ وہ جس جماعت کے امیدوار ہیں وہ جماعت چور دروازے سے آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہآصف زرداری نے پارلیمان کو اختیارات دیے وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، آصف زرداری نے پہلی بار اپنے اختیارات نیچے منتقل کیے، انہوں نے این ایف سی اور سی پیک کے تاریخی کام کیے، وہ صدر بننے کے بعد چاروں صوبوں کو جوڑیں گے۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تمام اداروں کو ساتھ بٹھائیں گے کیوں کہ ملک کو آگے لے کر جاناہے تو نفرت، الزام تراشی کی سیات ختم کرنا ہوگی۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آج  الیکشن کے بعد پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ ملک کے14 ویں صدر کا انتخاب آج ہوگا، الیکشن میں پیپلز پارٹی اور حمایت یافتہ جماعتوں کے امیدوار آصف زرداری ہیں جبکہ ان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی سے ہے۔

  • کراچی: پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان

    کراچی: پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان

    کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے آج سے کراچی کے لئے مزید ایک روٹ پر پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔

    صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق نیا روٹ آر 12کھوکھرا پار تا صدر 35 کلو میٹر پر محیط ہوگا، روٹ آر  12 پر بس سروس آج سہ پہر 3 بجے باضابطہ طور پر شروع ہوگی۔

    وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بس سعودآباد، کالابورڈ، قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سی سمیت مختلف علاقوں سےگزرے گی۔

    اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز کی آمدکا سلسلہ جاری رہے گا،کراچی کے عوام نئی بسز سے مستفید ہو سکیں گے۔

    صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پی پی حکومت کا مقصد شہریوں کو آسان سفری سہولتیں دینا ہے۔

  • سندھ حکومت کا ‘اسلام آباد پر حملے’ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا ساتھ دینے کا اعلان

    سندھ حکومت کا ‘اسلام آباد پر حملے’ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا ساتھ دینے کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے’اسلام آباد پر حملے’ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا اور کہا یہ حقیقی آزادی مارچ نہیں پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ 5 ماہ میں عمران خان اسلام آباد پر دوسری چڑھائی کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کا ایک نکاتی ایجنڈا صرف اقتدار کی بھوک ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کی کرسی تک پہنچنے میں لاشوں سے گزرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

    صوبائی وزیر نے سوال کیا کیا قوم اپنے دارالخلافہ پر حملہ کے لیے اس جھوٹے ، مکار شخص کا ساتھ دے گی۔ کیا محبت وطن پاکستانی اپنی بھادر افواج ، ریاستی اداروں کے خلاف گھناوٴنی سازشوں میں مصروف عمران خان نیازی کا ساتھ دیں گے۔

    انھوں نے پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے گزارش کی کیا وہ پاکستان کے شہہ رگ اسلام آباد پر چڑھائی میں عمران خان کا ہتھیار بننے جا رہے ہیں، یہ حقیقی آزادی مارچ نہیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ عمران خان اپنے بیرونی فنانسرز کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اسلام آباد پر حملہ کو ناکام بنانے کیلئے وفاق کا بھرپور ساتھ دے گی۔سندھ پولیس کے جوان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا بتایا جائے نیب شرجیل میمن کےخلاف مزید کتنی انکوائریاں کررہا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی نیب کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    نیب پراسیکیوٹر عدالت کو بتایا شرجیل میمن تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کر چکے، ان کے خلاف 2 ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں جبکہ ان کیخلاف 2 انکوائریز اور 2 انوسٹی گیشن جاری ہیں۔

    جس پر وکیل شرجیل میمن نے کہا لگتا ہے نیب شرجیل میمن کے خلاف مزید خفیہ انکوائریاں بھی کررہا ہے، نیب سے تازہ رپورٹ طلب کی جائے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ آپ نئی رپورٹ پیش کریں اور بتایا جائے نیب شرجیل میمن کے خلاف مزید کتنی انکوائریاں کررہا ہے؟

    عدالت نے نیب کو شرجیل میمن کوبغیراجازت گرفتارکرنے سے روکتے ہوئے شرجیل میمن کی درخواست پرحکم امتناع میں توسیع کردی۔

    بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن درخواست کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر 16 افراد پر محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کے فنڈز کو 5.76 ارب روپے کے غلط استعمال کا الزام ہے، نیب نے ان کے خلاف 2016 میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا ، جس میں مختلف اخبارات اور چینلز کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے اور دیگر کو ٹھیکے دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

  • نیب نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

    نیب نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے، نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی مزید پراپرٹیز کا سراغ لگا لیا گیا ہے جس کے بعد کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

    ذرایع نے بتایا کہ چند روز قبل شرجیل میمن کے فرنٹ مین کو نیب نے تحویل میں لیا تھا، تحقیقات کے دوران اظہار حسین نے انتہائی اہم انکشافات کیے۔

    نیب ذرایع نے مزید نے بتایا کہ فرنٹ مین اظہار حسین سے تفتیش میں شرجیل میمن کی مزید جائیدادوں کا پتا چلا، دوران تفتیش گرفتار ملزم سے دیگر اہم شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شرجیل میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت پھر ملتوی

    بتایا گیا ہے کہ نیب کراچی نے کیس میں مزید تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت مانگ لی ہے۔

    خیال رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف 5 ارب سے زائد کرپشن ریفرنس پر احتساب عدالت میں کیس جاری ہے، تاہم اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں جس کے باعث یہ کئی مہینوں سے تاخیر کا شکار ہے۔

    فروری میں سماعت کے دوران احتساب عدالت کے ریمارکس تھے کہ کبھی نیب پراسیکیوٹر تو کبھی درخواست گزار کے وکیل غائب ہو جاتے ہیں، اس طرح اگر کیس چلا تو کئی سال لگ جائیں گے۔