Tag: شرجیل میمن

  • کرپٹ لیڈروں کوسزا  دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی

    کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی

    لاہور: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والےسرعام پھر رہے ہیں، کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پاور پلانٹ کے دورہ پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والےسرعام پھر رہے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ بڑے ڈاکو نہیں پکڑنے تو چھوٹے چوروں کو بھی جیل سے نکال دیں، کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے.

    شرجیل میمن پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنا بند کرے،اب یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، مستقبل کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کےخلاف ہم کے پی کے میں دھرنا دیں گے،مسلم لیگ نون اب خیبرپختونخوا میں بھی کلین سوئپ کرے گی.

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پانامہ لیکس کی سماعتوں کے حوالے سے کہا کہ پاناما پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ہم پاناما فیصلے کے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے۔

    پانامہ لیکس

    یاد رہے کہ گذشتہ سال 3 اپریل پانامہ پیپرز کی پہلی قسط سامنے آئی، جس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں سمیت پاکستان کے سو کے قریب سرمایہ داروں، صنعت کاروں اور تاجروں کے علاوہ سیاست دانوں اور ججوں کے نام بھی آف شور کمپنیوں کے مالکان کی فہرست میں سامنے آئے.

    اس حوالے سے گذشتہ سال ہی وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں میرے بیٹوں کا ذکرآیا ہے میرا نہیں ،مجھے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن پھر بھی میں نے اپوزیشن کے مطالبے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔

    پانامہ لیکس کے انکشافات پر چئیرمین تحریک انصاف نے سخت موقف لیا، دھرنا اور قاحتجاج کیے بعدازاں سپریم کورٹ نے حقائق جانے کے لئے سماعتوں‌کا آغاز کیا، فی الحال ان سماعتوں‌ کا فیصلہ محفوظ ہے.

  • عدالت نے اکبرانعام کوملک سے باہرجانے کی اجازت دے دی

    عدالت نے اکبرانعام کوملک سے باہرجانے کی اجازت دے دی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے شریک ملزم اکبرانعام کوملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی.

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کے شریک ملزم اکبرانعام کی ملک سے باہرجانے کی درخواست سے متعلق سماعت ہوئی ، ہائی کورٹ نےسماعت کے دوران اکبرانعام کوملک سے باہر جانےکی اجازت دیتے ہوئے  ملزم کا پاسپورٹ بھی واپس کرنے کا حکم صادرکیا۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اکبرانعام محکمہ اطلاعات میں کرپشن کا شریک ملزم ہے. ملک سے جانے کے بعد واپس نہ آنے کا خدشہ ہے، نیب کے مطابق ملزم 5ارب 76 کروڑروپے کے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم ہے۔ ملزم کا وکیل ملزم دوبارملک سے باہر جا چکا ہے جبکہ ٹرائل کا بھی سامنا کررہا ہے۔

    خیال رہے گذشتہ سال محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی کرپشن میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی تھی، جس کے بعد شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں‌ ڈالے گئے تھے.

    شرجیل میمن کی حراست اوررہائی


    یاد رہے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لیا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہاکردیا گیا تھا.

     نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے 5ارب 76 کروڑ کی خوردبرد کی ہے، نیب کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو کسی صورت حفاظتی ضمانتی نہیں دینی چاہیے، انہوں نے پونے 2 سال تک نیب کے کسی سوال کا جواب دیا نہ پاکستان آئے۔

  • شرجیل میمن جتنا چاہیں شور مچالیں، احتساب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

    شرجیل میمن جتنا چاہیں شور مچالیں، احتساب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اپنی چوری اورکرپشن چھپانے کیلئے شورمچا رہے ہیں اورجتنا چاہیں شور مچا لیں انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا ہوگا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پرپاکستانی قوم کا اعتماد ہے اسی لیے وہ وزیرداخلہ ہیں اور ان کے کرپشن کے خلاف اقدامات سے خائف افراد کو ان سے مسئلہ ہے وہ چوہدری نثارکے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے سندھ کے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی چوہدری نثار پر تنقید پر ردعنل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی دیانت اورکردار پرسوال اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

    وفاقی وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں وہ جتنا شورمچالیں لیکن احتساب سے نہیں بچ سکتے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب تو دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چودھری نثاروزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کودہشت گردی سے پاک کررہے ہیں اور اس حوالے سے معاشی دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی دولت کو لوٹنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی بلکہ ایسا کرنے والوں کو عبرتناک انجام سے گذرنا ہوگا۔

  • شرجیل میمن کو کسی صورت حفاظتی ضمانتی نہیں دینی چاہیے‘نیب

    شرجیل میمن کو کسی صورت حفاظتی ضمانتی نہیں دینی چاہیے‘نیب

    اسلام آباد:نیب کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو کسی صورت حفاظتی ضمانتی نہیں دینی چاہیے ، انہیں نے 5ارب 76 کروڑ کی خوردبرد کی ہے.

    نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے 5ارب 76 کروڑ کی خوردبرد کی ہے، نیب کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو کسی صورت حفاظتی ضمانتی نہیں دینی چاہیے، انہوں نے پونے 2 سال تک نیب کے کسی سوال کا جواب دیا نہ پاکستان آئے۔

    یاد رہے کہ رواں سال احتساب عدالت نےسابق وزیرشرجیل میمن اوردیگرسات افراد کواشتہاری قرار دیتے ہوئےملزمان کوگرفتار کرکے7مارچ کو پیش کرنے کاحکم دے دیا تھا.

    شرجیل میمن کی وطن واپسی


    واضح رہے کہ گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہاکردیا تھا.

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے رہنماء اور سابق وزیر نے کہا تھا کہ بیرون ملک روانگی کے دو ماہ بعد ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کیا گیا، شاید نیب اورایف آئی اےکومعلوم ہی نہیں تھامیں ملک میں نہیں ہوں کیونکہ ای سی ایل میں نام اُس شخص کا ڈالا جاتا ہے جو ملک میں ہو۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے بارے میں عدالت جو بھی فیصلہ کرےگی‘ وہ اس کی پاسداری کریں گے۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

    سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پرسماعت کےدوران شرجیل میمن کےوکیل کی عدم حاضری پرسماعت ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کے وکیل نے ضمانت کے لیے درخواست دائرکی تھی جس کی سماعت آج ہوئی،تاہم وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نےسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    یاد رہےکہ دوروز قبل احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی عدم پیشی پراظہار برہمی کرتےہوئےانہیں اشتہاری قراردینےکاحکم برقرار رکھاتھا۔

    مزید پڑھیں:احتساب عدالت کا شرجیل میمن کوگرفتار کرکےپیش کرنےکاحکم

    دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھاکہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے کے بعد نہیں روکی جاسکتی ہے،ثابت کریں گے شرجیل میمن کی درخواست عدالت کوگمراہ کررہی ہے۔

    واضح رہےکہ احتساب عدالت نےسابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اور دیگرمفرور ملزموں کو7مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنےکاحکم دیاتھا۔

  • سندھ ہائیکورٹ : شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ : شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی، عدالت کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نے عدالتی نظام کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیخلاف کرپشن اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر شرجیل میمن کے وکیل نے 26 فروری تک ضمانت میں توسیع کی درخواست کی اورکہا کہ میرے مؤکل دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے، شرجیل میمن کا 27 فروری کا وطن واپسی کا ٹکٹ پیش کیا گیا جسے سختی سے مسترد کر دیا گیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کے جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ شرجیل میمن کی ضمانت میں مزید توسیع دینا عدالت سے مذاق کے مترادف ہے، شرجیل میمن نے بار بار ضمانت میں توسیع لی۔

    مزید پڑھیں: شرجیل میمن پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے‘ وکیل فیض شاہ

    عددالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہانہوں نے عدالتی نظام کا ناجائز فائد ہ اٹھایا، ایسی صورتحال میں شرجیل میمن کی ضمانت میں دوبارہ توسیع نہیں دے سکتے۔

    واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات سندھ شرجیل میمن پر کرپشن، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزامات ہیں۔

  • شرجیل میمن نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

    شرجیل میمن نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

    کراچی : سندھ کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے اپنے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے وطن واپسی کا فیصلہ اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ہے، وہ لندن سے براستہ دبئی اور پھر کراچی پہنچیں گے،  اس حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    دوسری طرف نیب کی جانب سے شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 5 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے، نیب کی درخواست پر عدالت نے ملزم کا نام ایگزیٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرلیا تھا مگر عدالتی احکامات سے قبل ملزم نے ملک چھوڑ دیا تھا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماء نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ ان کی واپسی پر انہیں نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا جائے گا، نیب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

    گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق وزیر نے فروری میں  سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے سابق وزیر اطلاعات و نشریات سندھ طویل عرصے سے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

     

     

  • سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے، نثار کھوڑو

    سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے، نثار کھوڑو

    کراچی :صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ کسی بھی آبپاشی عملداروں کو جرات نہیں ہے کہ وہ بند کوتوڑ سکیں۔ سندھ کے سارے بند مضبوط ہیں خوف کی صورتحال نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار کھوڑو نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور اولڈ توری بند کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کر دئیے، بند کا کام دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی صلاح کار نے ٹوری بند کے حوالے سے جوڈیشل رپورٹ نہیں پڑھی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹوری بند ٹوٹنے کے انکشاف کررہا ہے ۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پچاس ارب روپے کی کرپشن کی بات کی ہے جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کے سارے دروازے کھلے ہوئے ہیں جس سے آسانی سے پانی گزر رہا ہے۔

    صوبائی وزیر آبپاشی و اطلاعات نے کہا کہ شینک بندمضبوط ہے جس پر پاک آرمی کے جوان کام کر رہے ہیں ۔

  • سندھ میں وزراء کی اکھاڑپچھاڑ، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس

    سندھ میں وزراء کی اکھاڑپچھاڑ، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس

    کراچی : حکومت سندھ نے وزراء کی اکھاڑپچھاڑ کردی۔ نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سے وزارتیں واپس لے لی گئیں۔ بیورو کریسی میں بھی ردو بدل سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھے میں بیوروکریسی کےساتھ ساتھ وزراء کی اکھاڑ پچھاڑ بھی ہو گئی، سینیئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو سے تعلیم کا عہدہ واپس لے لیا گیا اب یہ عہدہ سندھ کے تجربہ کار وزیر میر ہزار خان بجارانی سنبھالیں گے۔

    شرجیل میمن کے ہاتھ سے اطلاعات کا قلمدان لے لیا گیا اور اب یہ  قلمدان نثار کھوڑو کو دیا گیا ہے جس کے ساتھ ان کو آبپاشی کا محکمہ بھی سنبھالنا ہوگا ۔

    شرجیل میمن محکمہ آثار قدیمہ کی دیکھ بھال اور تعمیرات کا شعبہ سنبھالیں گے، مکیش کمار چاؤلہ کو عوامی صحت اور دیہی ترقی کا قلمدان ملا ہے۔

    سندھ کابینہ کو ایک نیا چہرہ ملا ہے، ناصرشاہ کو محکمہ بلدیات عطا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بیوروکریسی میں بھی رد و بدل کی گئی ہے۔

    شیعب احمد صدیقی سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی کااضافی چارج لے کرمحمدوسیم کو ملے گا  اور جبکہ اعجازمیمن کوورکس اینڈسروسزکاسیکریٹری مقررکیاجارہاہے۔

    سیدممتازشاہ کوچیئرمین اینٹی کرپشن لگایا دیا گیا ہے ،۔نئے عہدیداروں کی حلف برداری گورنرہاؤس میں ہونےکاامکان ہے۔

  • بی بی سی کی رپورٹ درست ہے تو سخت کارروائی کی جائے، شرجیل میمن

    بی بی سی کی رپورٹ درست ہے تو سخت کارروائی کی جائے، شرجیل میمن

    کراچی : صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا کہ بی بی سی کی جانب سے جو رپورٹ منظرعام پر آئی ہے اس میں اگر حقیقت ہے اور الزامات درست ہیں تو ایم کیو ایم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں دئیے گئے احتجاجی دھرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بجلی کے بحران کے مکمل طور پر ذمہ دار وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک ہیں اور وفاقی وزارت پانی و بجلی اور کے الیکٹرک نااہل ہیں، ان کے خلاف عدالتوں میں جلد مقدمات درج کرائیں جائیں گے ہم معصوم جانیں لینے والوں کے ساتھ کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اسپتالوں میں تمام تر انتظامات ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور اب بھی کیا جارہا ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی کی جانب سے کے ای کو ڈس اوون کرنا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کے الیکٹرک میں 26 فیصد شئیرز وفاقی حکومت کے ہیں اور تین ڈائیریکٹرز بھی وفاق کے ہیں جبکہ صوبہ سندھ کا کوئی شئیر بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ڈائریکٹر کے الیکٹرک میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سے مل کر اس ملک اور شہر کراچی میں معصوم جانیں لے رہا ہے تو پھر ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کاموقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    کراچی کی اسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کے فقدان کے سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ تاثر باکل غلط ہے کہ سندھ حکومت یا محکمہ صحت کی جانب سے کراچی میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کے لئے کوئی ہنگامی اقدامات نہیں کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی روز سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور اسپتال میں ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی مکمل فراہمی کردی گئی تھی۔