Tag: شرجیل میمن

  • پیرول پررہا کیے گئے ملزمان کو دوبارہ گرفتارکیا جائیگا، شرجیل میمن

    پیرول پررہا کیے گئے ملزمان کو دوبارہ گرفتارکیا جائیگا، شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے برآمدہونےو الا اسلحہ شیعہ اورسنی عالموں کے قتل میں استعمال ہواہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تاخیر کے شکار مقدمات نمٹانے کے لئے ایکشن لیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شرجیل میمن نےکہا کہ ایک ہی طرح کے گینگ نے شیعہ اورسنی علماکاقتل کیا،انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی سمزکی تصدیق ہوئی تو انکے اپنےنام پرسات سمیں نکلیں، شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پولیس کو بلٹ پروف جیکٹس اورہیلمٹ دے رہی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل مقدمات نمٹانے کے لئے پرائیوٹ وکیل کی خدمات بھی لی جاسکتی ہیں، وزیراطلاعات نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے سرکی قیمت جلدمقررکی جائیگی،مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے اشتہاردیاجائیگا۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے دورمیں چھوڑے گئے قیدیوں کودوبارہ گرفتارکیاجائیگا، انتہائی خطرناک قیدیوں کودوسرے صوبوں کی جیلوں میں منتقل کیاجائیگا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیرول پررہاکیے گئے ملزمان کودوبارہ گرفتار کیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سیاسی  جماعت کانام نہیں لیں گا تاہم 45ملزمان میں سے کئی کاتعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔

  • قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن

    قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے، سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی طے کریں گے، بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو کرانا ناممکن ہوگئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، قائم علی شاہ سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلی سینئر وکلا پینل سے مشورہ کریں گے۔ سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی تو نہیں ہوں گے، تاہم تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے۔

  • بلاول قوم کیلئے امید کی کرن ہیں ، شرجیل میمن

    بلاول قوم کیلئے امید کی کرن ہیں ، شرجیل میمن

     

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہناہے بی بی شہید کی برسی پر بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا خطاب تاریخی تھا، خطاب حقائق پرمبنی تھا، تنقید کرنے والے حقیقت کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

    شرجیل میمن نےاپنے بیان میں کہاہے کہ جن جماعتوں میں دہشت گردوں کو دہشت گرد کہنے کی جرات نہیں وہ عوام کیلئے کیا کریں گے ، منافقت اور سیاست میں بڑا فرق ہے،رہنماؤں کا کام عوام کی ترجمانی ہوتا ہے دہشت گردوں کی نمائندگی نہیں۔

    شرجیل میمن کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوریت، عوام اور ملک کیلئے جان کے نذرانے دیئےجس کی مثال کی نہیں ملتی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ہیں۔

  • Untitled post 5323

    سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے کہاہےکہ شرجیل میمن کے تازہ بیان نے ثابت کردیاہے کہ پیپلز پارٹی ریاستی طاقت کے بل پر سندھ کی شہری بلدیات پر قبضہ کرناچاہتی ہے۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ کراچی میں صوبائی حکومت پہلے ہی ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کررہی ہے، شرجیل میمن ملکی سلامتی کے اداروں کواپنے سیاسی مخالفین کوکچلنے کے بجائے کراچی اوراندرون سندھ اصل مجرموں اوردہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیں ۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ خیرپور جرائم میں سرفہرست ہے جبکہ بدین ، دادو اوردیگر علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افرادکی سرگرمیاں عروج پرہیں، کچے کے علاقے میں ڈاکو راکٹ لانچرز،بموں اوردیگرجدیدترین ہتھیاروں سے مسلح ہیں لیکن ان کے خلاف ایکشن لینے کو کوئی تیار نہیں۔
       

  • پروپیگنڈہ کر کے من پسند باتیں کر نا مسائل کا حل نہیں، شرجیل انعام میمن

    پروپیگنڈہ کر کے من پسند باتیں کر نا مسائل کا حل نہیں، شرجیل انعام میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہو یا فنکشنل لیگ بلدیاتی آرڈیننس پر وہ لوگ اعتراض کر رہے ہیں جو آمروں کے دور میں سیاہ قانون کے حامی تھے۔

    حید ر آباد میں میڈیا سے بات چیت مین صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ ایم کیو ایم جب کہہ رہی ہے کے اُنہیں عدالتوں کے فیصلے منظور ہیں تو پھر سڑ کوں پر آنے کی ضرور ت کیوں پیش آئی، انہوں نے الزام لگایا کہ عدالت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    لیکن ساتھ ہی کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، بات چیت کر نی ہے تو بات چیت کے لئے دروازے کھلے ہیں، سیاسی ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہوتے ہے، انہوں نے کہا کہ امتیاز شیخ جس جماعت میں بھی جائیں گے اس کا حال ایسا ہی ہو گا، چہلم کے بعد حیدر آباد میں رینجرز اور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپر یشن ہو گا ۔
       

  • کراچی میں نئی بلدیاتی حدبندیوں کا معاملہ عدالت میں ہے، شرجیل میمن

    کراچی میں نئی بلدیاتی حدبندیوں کا معاملہ عدالت میں ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں نئی بلدیاتی حدبندیوں کا معاملہ عدالت میں ہے۔ احتجاج کر کے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حدبندیوں کے معاملے میں ایم کیو ایم کے ساتھ مثبت مذاکرات ہو رہے تھے کہ اچانک وہ عدالت میں چلے گئے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں حدبندیاں کر کے پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے حدبندیاں کی گئیں ، اس بناید پر الزام لگانا درست نہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت کیلئے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔
       

  • پولنگ اسٹیشن پرقبضے نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

    پولنگ اسٹیشن پرقبضے نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس بار کسی کو پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائےگا، ترمیمی آرڈیننس پر اعتراض کرنے والوں نے شکست تسلیم کر لی۔
      

    سندھ کے وزیر اطلاعات نے اطلاع دی ہے کہ حکومت سندھ اپوزیشن کی درخواست پر سندھ اسمبلی کا اجلاس جلد بلوائے گی، اور اس میں سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس دو ہزرا تیرہ پر بحث بھی کرائے ،گی ، انہوں نے کہا کہ آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں نے مشرف کے اقدامات پر لبیک کہا تھا ۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار صوبے میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوں گے اور ان کے نتائج بھی عام انتخابات کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں دھاندلی اور پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کیے جاتے رہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کیا جاتا رہا تاہم اس بارکسی کو بھی پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ نہیں کرنے دیاجائے گا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم جو اس آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے رہی ہے ان کے اپنے ہی گورنر نے 2 آرڈیننس پر دستخط کئے ہیں اور اب ایم کیو ایم کے ساتھی تیسرے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔اور اپنی شکست کو چھپانے کے لئے واویلا کرہے ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نئی ضلعی حکومتیں بھی خودمختار ہوں گی۔