Tag: شرجیل میمن

  • امریکی ارکان کانگریس سے خط  لکھوانا گولڈ اسمتھ فیملی  کی ہی  کارستانی ہے،  شرجیل میمن

    امریکی ارکان کانگریس سے خط لکھوانا گولڈ اسمتھ فیملی کی ہی کارستانی ہے، شرجیل میمن

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس سے خط لکھوانا گولڈ اسمتھ فیملی کی ہی کارستانی ہے ، اسرائیلی پیسہ استعمال کرکےبانی کورہاکرانےکی کوشش ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے امریکی ارکان کانگریس کے خط پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارکان کانگریس سےبائیڈن کو خط کس نے لکھوایا اور کیا مقصد ہے سب جانتےہیں ، کیاامریکی ارکان کانگریس نےفلسطین اورکشمیرکی صورتحال پرکبھی خط لکھا؟

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا میں لابسٹ کو ہائر کیاگیاہےتاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےدباؤڈالاجائے، پاکستان میں پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے کروڑوں امریکا میں لابسٹ پرخرچ ہورہےہیں، عالمی لابسٹ کو ہائرکیا جارہا ہےتاکہ پاکستان کے اندرونی معاملےمیں مداخلت کریں.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کاایک ہی ایجنڈاہےکہ حکومت پر دباؤ ڈال کر بانی کو رہا کرائیں، عدم اعتماد کےوقت پی ٹی آئی کہتی تھی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم غلام نہیں ، پی ٹی آئی نے امریکا پرہی اپنی حکومت گرانے کی سازش کاالزام لگایا تھا اور آج پی ٹی آئی لابسٹ کےذریعے اُس ہی امریکی حکومت کوخط لکھوا رہی ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ امریکی ارکان کانگریس سے خط لکھوانا گولڈ اسمتھ فیملی کی ہی کارستانی ہے، گولڈ اسمتھ فیملی اسرائیل کی لابسٹ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اثاثہ ہے، اسرائیلی جریدوں میں آرٹیکلز ہیں کہ پاکستان میں بانی ہی اسرائیل کو سوٹ کرتا ہے، خط وہ لکھوا رہے ہیں جن کا ایجنڈا ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، ڈاکٹر اسرار نے 20، 25سال پہلے ہی بانی پی ٹی آئی سےمتعلق بتا دیاتھا۔

    وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پیسہ استعمال کرکے بانی کو رہا کرانے کی کوشش ہورہی ہے، بانی اپنے دور میں سیاسی مخالفین کےخلاف نیب کو استعمال کرتےتھے،اس وقت خط کہاں تھے؟ اگریہ پاکستانی لابسٹ ہوتے تو کیا کشمیرکیلئے کبھی خط نہیں لکھواتے؟

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی کےون پوائنٹ ایجنڈےکیلئے ہر حد تک جائے گی، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اسٹرٹیجک اثاثہ ہے، بانی کی رہائی کیلئےپی ٹی آئی کی طرف سے حیران کن چیزیں ابھی مزیدسامنےآئیں گی۔

  • معصوم بچہ گاڑی چلاتا ہے اور ایکسیڈنٹ ہوا تو قتل کہلائے گا، شرجیل میمن نے واضح کردیا

    معصوم بچہ گاڑی چلاتا ہے اور ایکسیڈنٹ ہوا تو قتل کہلائے گا، شرجیل میمن نے واضح کردیا

    کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ معصوم بچہ گاڑی چلاتاہے اورایکسیڈنٹ ہواتوقتل کہلائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے لیکر 30 اکتوبر تک 304 چالان ہوئے ہیں،چنگچی رکشہ کے 60 چالان ہوئے، جس سے 1 لاکھ 20 ہزار وصول ہوئے جبکہ کم عمربچوں کے 304 چالان ہوئےہیں۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے چنگچی پر پابندی تھی، عدالتی اسٹے آرڈر کی وجہ سے چنگچی چل رہے ہیں ، اتنے بڑے میٹروپولیٹن سٹی میں چنگچی کیوں الاؤ کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچے موٹر سائیکل، لینڈکروزر سمیت بڑی بڑی گاڑیاں چلارہےہیں، سب سے بڑی ذمہ داری والدین کی ہے، ہمارے بچے بھی غلط کام کریں گے تو ہم ذمہ دارہوں گے۔

    صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ معصوم بچہ گاڑی چلاتاہے اورایکسیڈنٹ ہواتوقتل کہلائےگا، یہ آگاہی والدین کو ہونی چاہئے کہ اپنے بچوں کو گاڑی مت دیں۔

    انھوں نے مزید کہا ایکسیڈنٹ کی صورت میں کوئی بچہ جاں بحق ہوا تو وہ قتل کے زمرےمیں آتا ہے۔

  • کراچی میں طوفانی بارش کی  پیش گوئی: تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق اہم خبر آگئی

    کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی: تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق اہم خبر آگئی

    کراچی : شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کے حوالے سے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کل غیرمتوقع بارش ہوئی ہے،شرجیل میمن کراچی میں 29اگست سےبارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی کئی بارپیشگوئی صحیح ثابت نہیں ہوتی ، حکومت نےفی الحال اسکول بندکرنےکافیصلہ نہیں کیا، معمولی بارش ہوئی تو اسکول اور کالجزکھلے رہیں گے، تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ سندھ بھرمیں27سے31اگست تک شدیدبارشوں کاامکان ہے ، حکومت سندھ کی جانب سےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عوام ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئےحکام سےتعاون کریں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کردیاہے، حکومت سندھ نےصوبےکے30اضلاع میں انچارج مقرر کئے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ نےتمام وزرا،مشیران،معاونین خاص ،ڈی سیزکو متحرک رہنےکی ہدایات کیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نکاسی آب کیلئےٹاؤنز کوضروری مشینری دی گئی ہے،کےایم سی ،واٹربورڈکونکاسی آب کےسسٹم کوبہتربنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سندھ حکومت نے کراچی والوں کی بڑی مشکل حل کردی

    سندھ حکومت نے کراچی والوں کی بڑی مشکل حل کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام اور مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی، کراچی سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کومفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ مسافروں کیلئے پرانے اڈوں سے مفت میں شٹل سروس چلائی جارہی ہے، مسافروں کوٹرمینل تک پہنچانے کیلئےمفت شٹل سروس14اگست سے شروع ہوگی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کیلئےشٹل سروس ہردس منٹ بعد چلے گی، کراچی میں شٹل سروس پہلی بار شروع کی جارہی ہے جو مفت ہوگی، کراچی میں بس اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ رہتا ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے بس اڈوں کو ترجیحی بنیادوں پرفوری شہرسےباہرمنتقل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہیوی گاڑیوں کی وجہ سےشہریوں کوتکالیف کاسامنا کرناپڑتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے مزید جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اےجناح روڈ اور الکرم اسکوائر سےشروع کی جارہی ہے۔

    سینئر وزیر نے بتایا کہ شٹل سروس سےمسافروں کو پرانےبس اڈوں سےٹرمینل تک مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ، کوشش کی جائے کراچی کے شہریوں اور مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یاپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے پروپوزل اور مسافروں کی سہولت دیکھتےہوئےفیصلہ کیاگیا، بڑی بسوں کو شہرمیں داخل نہیں ہونا پڑے گا تو ٹرانسپورٹرزکوبچت ہوگی۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کےمفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات کئےجائیں اور ایسے اقدامات کویقینی بنایا جائے ٹرانسپورٹرز کوبھی نقصان نہ ہو،مسافروں کوبھی ریلیف مل سکے۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئےکراچی بس ٹرمینل پر پولیس چیک پوسٹ بھی بنائی جارہی ہے،شرجیل میمن

  • ’پاکستان کو بحرانوں سے صرف آصف زرداری نکال سکتے ہیں‘

    ’پاکستان کو بحرانوں سے صرف آصف زرداری نکال سکتے ہیں‘

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف آصف زرداری نکال سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے بدترین حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے، وہ اپنے بدترین مخالفین کو بھی ٹیبل پر بٹھانے کی بات کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کراچی ہم سب کا ہے، پی پی کے سوا کسی نے بدترین انتقامی کارروائی کا سامنا نہیں کیا اور جانوں کا نذرانہ نہیں دیا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت چلی جائے تو کسی سے بات چیت نہیں ہو، منفی سوچ کو ختم کرکے دل بڑا کرنا ہوگا، ہم سب محب وطن ہیں ہمیں ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے، ایسا نہ ہو کہیں دیر ہوجائے، ہمیں لوگوں کو حقیقت بتانے، بھائی کو بھائی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت صحافی اور میڈیا بہتری کے لیے جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کوئی نہیں کرسکتا، جس خبر سے ملک یا کسی کا نقصان ہو تو اس سے گریز کرنا چاہیے، آزادی صحافت کے لیے ہم پہلے بھی کھڑے تھے اب بھی کھڑے رہیں گے۔

  • کراچی میں پیزا ڈیلیوری کے زریعے منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف

    کراچی میں پیزا ڈیلیوری کے زریعے منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف

    کراچی : پیزا ڈیلیوری کے زریعے منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف سامنے آیا، سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ کو پکڑ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے حوالے سے معاشرہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے ، پیزا کے ساتھ منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

    سندھ کے وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے چار بینک اکاؤنٹس پکڑے ہیں جن میں منشیات کےپیسے آتے ہیں، ملزمان نےبتایاپیزا ڈیلیوری کیساتھ منشیات بھی بھیجی جاتی ہیں ، شاید ڈلیوری بوائے کو بھی پتہ نہ ہوکہ وہ منشیات بھی سپلائی کررہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ منشیات فروش قربان شاہ کے اکائونٹ میں منشیات کے پیسے بھیجے جاتے تھے، ملزم کے موبائل فون سے ٹھوس شواہد حاصل ہوئے ہیں، وہ شخص اسلام آباد میں ہے، گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کریں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک بینک کو 23 مئی کو خط لکھا گیا لیکن اس نے اب تک جواب نہیں دیا،ایک ملزم باسط خواجہ کوگرفتار کیا جو کراچی کےپوش علاقے میں منشیات فراہم کرتا تھا، پولیس نے 6 ماہ میں 7632 لوگوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس ،ایکسائز سےمقابلوں میں 6 سے 7منشیات فروش مارے گئے، متعدد زخمی ہوئے،حب ریور روڈ پر چیک پوسٹ قائم کردی ہے، سپرہائی وے پر 10دن میں چوکی قائم ہوجائے گی۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اسکولوں میں بچوں کی سرپرائز چیکنگ کریں گے، سب کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

  • کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50  گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، شرجیل میمن

    کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50 گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، شرجیل میمن

    کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50 گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، کے الیکٹرک کو قانون کے مطابق چلنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش ہو یا زیادہ گرمی ہو کے الیکٹرک کےفیڈرز ٹرپ کر جاتے ہیں ، بجلی کمپنیوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پاس ہوئی تھی، قرارداد کے ذریعے بجلی کمپنیوں کو اپناقبلہ درست کرنے کا کہا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی پر کےالیکٹرک کیخلاف ایکشن ہوسکتا ہے، کےالیکٹرک سرکاری تنصیبات کا استعمال کرتی ہے تو اس کا بھی کرایہ بنتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حیسکو کے کوئی واجبات ہوں تو ہم دیں گے ، کےالیکٹرک اور حیسکو کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

    وزیراطلاعات نے مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےالیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی کرتی رہی ہے، ان ذمے بھی واجبات ہیں اور ہمارے اوپر بھی ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیرتوانائی سندھ نے کےالیکٹرک حکام سے میٹنگ کی، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر مشاورت کی گئی ، کےالیکٹرک عوام پر ظلم کررہی ہے یہ غیرآئینی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں کنڈے ہٹانا کے الیکٹرک کا کام ہے پولیس کو بھی ساتھ لےسکتے ہیں، کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، کےالیکٹرک کو قانون کے مطابق چلنا پڑے گا۔

  • بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلیے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بنایا، شرجیل میمن

    بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلیے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بنایا، شرجیل میمن

    کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کے لیے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ڈونلڈ لو نے ہی نہیں بلکہ اسد مجید نے بھی دعوؤں کو مسترد کیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاست بچانے کیلئے لابیسٹ ہائر کئے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کا چہرہ مسخ کروانے کی کوشش کی، ڈونلڈ لو کے بیان کے دوران پی ٹی آئی کی نعرے بازی نے پاکستان کا تمسخر بنایا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ جو کانگریس ممبر فلسطینیوں کے نسل کشی کا حامی ہے وہ بانی پی ٹی آئی کا بھی حامی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تخت پر بٹھانے کیلئے دھاندلی تو 2018 سے پہلے شروع ہو چکی تھی، غیراعلانیہ سینسر شپ 2018 میں ہونے والی دھاندلی کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں حلقہ بندیوں میں بے قاعدگیاں ہوئیں، نتائج شفاف نہ ہونے کا اعتراف یورپی مبصرین نے بھی کیا، آر ٹی ایس متعارف کروانے کا مقصد پی ٹی آئی کو حکومت دلوانا تھا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں جتوانے کیلئے ووٹرز کیساتھ ’’گو سلو‘‘ پالیسی رکھی گئی تھی، انتخابات میں بیلٹ باکس تحویل میں لینے یا ترسیل کا عمل پوشیدہ رکھا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط امیدواروں کو 2018 میں ٹکٹ واپس کرکے آزادا میدوار بننے پرمجبورکیا گیا تھا اور 2013 سے 2018 میں پیپلزپارٹی کے خلاف دھاندلی کی شرح 50 فیصد رہی تھی۔

  • سائفر معاملے پر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، شرجیل میمن

    سائفر معاملے پر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، شرجیل میمن

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سائفر معاملے پر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

    شرجیل میمن کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیرت ہوتی تواقتدار بچانے کیلئے لائف ٹائم کیلئے کسی کو ایکسٹینشن کی آفرنہ دیتے، جب وہ نہیں مانے تو پھر سائفر کا ڈرامہ کیاگیا۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصدکیلئے کاغذ جلسے میں لہرایا گیا، اس وقت کے وزیراعظم سائفر ملنے کے بعدایک ماہ خاموش رہے۔

    انہوں نے کہا کہ سائفر معاملے پر متعلقہ سفیر کوبلا کر احتجاج تک ریکارڈ نہیں کر وایا گیا، دھاندلی زدہ حکومت کوہٹانے کی جدوجہد شروع ہوئی توپھر سائفر سامنے لایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نے عدم اعتمادکی تحریک پیش کی ان تمام جماعتوں کوغدار کہا گیا، اس وقت کی اسٹیبشلمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں پر اس وقت الزامات لگائے گئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت کی حکومت کی جانب سے قوم کوگمراہ اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، ان کی غلط بیانی کی وجہ سے ملکی معیشت بیٹھی، 9مئی جیسے واقعات رونماہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو غلط باتیں بتائی گئیں،جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، اس وقت کی حکومت سے ملکی معیشت ٹھیک نہ ہوپائی،دشمن ممالک کوفائدہ ہوا، ان کے بیانات سے پاکستان کے دشمن ممالک کو فائدہ ہوا اور اپنے ملک کو نقصان پہنچا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ کہا جارہاہے کہ بڑی پارٹی کے بڑے لیڈرجیل میں پڑے ہوئے ہیں، ماضی میں اصلی بڑی پارٹی کے اصلی لیڈروں نے جیلیں کاٹی ہیں۔

    ماضی میں بڑی پارٹی کے اصلی لیڈروں نے 11 سال تک جیل کاٹی، بڑے لیڈر وہ نہیں ہوتے جن کی پارٹیوں کو کچھ لوگ لانچ کرتے ہیں،جن کے لاہور میں جلسے کرائے جاتے ہیں۔

    لاہور میں باقاعدہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی طرح ان کی سیاست بنائی جاتی ہے، ٹھپے مارکر، آرٹی ایس بٹھا کر اقتدار دیا جاتا ہے کیا یہ بڑی پارٹیاں اور لیڈر ہیں؟

    لعل شہباز قلندر درگاہ سے سونا زبیر بلوچ نے مفرور ملازم علی رضا گوپانگ کی مدد سے چوری کیا

    شرجیل میمن نے کہا کہ جن کے سامنے لیڈر کی لاش پڑی ہو اور وہ نعرہ لگا رہے ہوں پاکستان کھپے، وہ ہیں بڑے لیڈر، مصنوعی لوگ پاکستان میں سیاست کیلئے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لے رہے ہیں، ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جج منٹ میں موجود ہے۔

  • ’’بھارت نہ کبھی دوست تھا نہ اسے دوست رہنا ہے‘‘

    ’’بھارت نہ کبھی دوست تھا نہ اسے دوست رہنا ہے‘‘

    کراچی : پسنی، گوادر اور میانوالی بیس پر دہشت گردوں کے حملوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بھارت نہ کبھی دوست تھا نہ اسے دوست رہنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشت گرد کارروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بہادر جوانوں نے آج میانوالی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، بہادر جوانوں نے ہمت سے مقابلہ کیا انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ 24کروڑ عوام کا ایک ایک بچہ ملکی سالمیت کی حفاظت کیلئے ہرحد تک جائے گا، ملک کے خلاف کام کرے وہ سیاسی پارٹی نہیں ملک دشمن ہے، پی پی نے برے دن بھی دیکھے لیکن کبھی ملک پر آنچ آنے نہیں دی۔