Tag: شرجیل میمن

  • پیپلزپارٹی 5 لاکھ خاندانوں کو سولر پینل دے رہی ہے، شرجیل میمن

    پیپلزپارٹی 5 لاکھ خاندانوں کو سولر پینل دے رہی ہے، شرجیل میمن

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 5 لاکھ خاندانوں کو سولر پینل دے رہی ہے، ونڈ سے 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جو نیشنل گرڈ کو دی جارہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کے بلوں کا معاملہ ملک میں بڑا مسئلہ ہے، بجلی بلز عوام کے لیے بہت عذاب بنے ہوئے ہیں، بجلی کے بلوں نے ملک کے ہر طبقے کو ایک ساتھ ہٹ کیا ہے، لوگوں کو غلط بلنگ بھی دی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جو غلط بلز دیے جارہے ہیں وہ قابل قبول نہیں، تمام کمپنیز اپنے اسٹاف کی اس غلطی کا نوٹس لیں، لوگوں کی بجلی اتنی ستعمال نہیں ہوئی، اندازوں پر بل جاری کیے گئے، جہاں پر غلط بل جاری کیے گئے وہاں پر الیکٹرک کمپنیز نوٹس لیں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ تھرکول میں 2660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، پاکستان میں اس وقت سستی بجلی تھرکول میں پیدا ہورہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے صحت کے شعبے میں پورے پاکستان کو سہولت دی، پیپلز بس سروس آج 50 روپے میں اے سی میں لوگوں کو منزلوں پر پہنچارہی ہے، مہنگائی کے دور میں لوگوں کو ریلیف دینا بہت ضروری ہے۔

    پی پی رہنما کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو 24 روز میں ریلیف فراہم کیا گیا، کھانے کے معاملے پر فرمائشی پروگرام جاری ہے، لوگوں کی آدھی آدھی زندگیاں جیلوں میں گزر جاتی ہیں، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ سالوں جیلوں میں سڑتی رہی۔

    تقسیم کی سیاست کرنے والے کو اتنی بڑی رعایت دی گئی، دہرا قانون کیوں بنایا گیا یہ باعث تشویش ہے، جیلوں میں موجود بےقصور لوگوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے، عوام جس کی وجہ سے سڑکوں پر ہیں، جس نے معیشت کا برا حال کیا اسے اتنا بڑاریلیف مل گیا۔

  • حالات کیسے بھی ہوں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، شرجیل میمن

    حالات کیسے بھی ہوں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، شرجیل میمن

    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں لوگوں کو ریلیف دیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو میڈیکل سہولیات فراہم کی ہیں، یونٹس گھر گھر اور محلے محلے بھیج کر علاج کر رہے ہیں، ملک میں اس وقت مہنگائی کا ایک طوفان چل رہا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، سندھ حکومت سوچ رہی ہے کس طرح عوام کو ریلیف فراہم کریں، عوام کو بنیادی طبی سہولیات اسپتال اور گھر پر مہیا کیا جارہا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بھی سندھ نے ریلیف کے کام کیے،  حالات کیسے بھی ہوں لوگوں کو ریلیف دیا جائےگا، سندھ بھر میں 21 لاکھ افراد کو گھر بنا کر دے رہے ہیں، خواتین کو  بھی مالکانہ حقوق فراہم کر رہے ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خواتین کو امپاور کرنے کیلئے کہیں بھی کام نہیں ہورہا، صرف تنقید کی جاتی ہے، تنقید کرنے والوں کا مقصد صرف سیاست چمکانا ہے۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ تھرپارکر سے کوئلہ نکالا جارہا ہے جو بجلی بحران حل کر سکتا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سستی بجلی کیلئے تھر سے کوئلہ نکال رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے اچھا کام کیا ہے تو اس کو سراہنا چاہیے، ہمارا جینا اور مرنا اسی ملک میں ہے، ہمیں بہت سی چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کو حل کرنے کیلئے سب کو ایک قوم بننا پڑےگا، بلاول بھٹو پورے پاکستان کو متحد ہونے کا نعرہ دے رہے ہیں، پوری دنیا میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنا چاہیے۔

  • ’صحت کے شعبے میں جو کام پیپلزپارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی‘

    ’صحت کے شعبے میں جو کام پیپلزپارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی‘

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں جو کام پیپلزپارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی، دوسرے صوبے سے لوگ علاج کرانے آرہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شرجیل میمن کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں جو کام پیپلزپارٹی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ چیزوں کو بہتری کی طرف لے جائیں۔

    این آئی سی وی ڈی کو پورے پاکستان میں بننا چاہیے، این آئی سی وی ڈی سندھ کی پہچان بن چکا ہے، دوسرے صوبے سے لوگ علاج کرانے آرہے ہیں، سندھ حکومت دن رات ایک کر کے ہر شعبے میں بہتری لارہی ہے، گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 3 بار سندھ حکومت کا ذکر کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی سندھ کے ہر ڈویژن میں بنائی جائے گی، پوری دنیا سے سرمایہ کاری ہوگی، لوگوں کو روزگار کا موقع ملے گا، لوگوں کو سرکاری نوکریاں ملیں گی.

    ہمارا آئی ٹی سیکٹر کمزور ہے، سندھ حکومت آئی ٹی سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    ملک کا جو قیمتی وقت تھا وہ سازشوں یا لڑائی میں گزارا گیا، سازشیں اورلڑائیاں چھوڑیں، نوجوانوں کو روزگار پر لگائیں، آصف زرداری پاکستان کھپے کا نعری لگاتے ہیں تو وہ مفاہمت کا پیغام ہے.

    پیپلز پارٹی مفاہمت کا پیغام دیتی ہے، چاہتی ہے کہ پوری قوم جڑی رہے، دشمن ممالک کا ایجنڈا ہے کہ ہم لڑتے رہیں، پی پی قیادت کا ایجنڈا ہے کہ پورے ملک کو ایک پیج پرلے کر آئیں، ملک میں منفی، لڑائی جھگڑے کی سیاست بہت ہوچکی۔

  • چینی کمپنی  سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہشمند

    چینی کمپنی سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہشمند

    کراچی : چینی کمپنی نے سندھ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیاں بنانے والی صنعت لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا، شرجیل میمن نے چینی کمپنی کے خواہش کا خیر مقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرشرجیل میمن سے چائنا پاور کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاون خصوصی قاسم نویدقمر، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو شریک تھے۔

    چینی کمپنی کی جانب سےسندھ میں بجلی پر چلنےوالی گاڑیاں بنانےوالی صنعت لگانےکی خواہش کااظہار کیا گیا ، شرجیل میمن نے چینی کمپنی کے خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہر قسم کے معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں کی معاونت کیلئےسندھ حکومت ہمہ وقت تیار ہے، صنعتکاروں کو زمین دینے کے ساتھ ساتھ انہیں سبسڈی بھی دی جائے گی۔

    ،صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پلانٹ لگنے سے ملک و قوم کو فائدہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔

  • پیپلز بس سروس  میں سفر کرنے  والوں کے لئے اچھی خبر

    پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کی ایپ 22 جون سے لانچ کرنے کا اعلان کردیا، بسوں میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی سسٹم، ڈرائیور الارم بھی نصب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اور این آر ٹی سی حکام کا اجلاس ہوا، جس میں شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز بس سروس کی ایپ 22 جون سے لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    اجلاس میں پیپلز بس سروس کو آن لائن سسٹم سے جوڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بسوں میں آڈیو سسٹم، یو ایس بی پورٹ، وائی فائی سسٹم، ڈرائیور الارم بھی نصب ہوں گے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام کی بہترین اور سستی بس سروس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے گی اور کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے دیہی علاقوں کوسروس سے شہری علاقوں سے جوڑا جائے گا۔

  • بی آر ٹی منصوبے پورے سندھ میں شروع کیے جائیں گے: شرجیل میمن

    بی آر ٹی منصوبے پورے سندھ میں شروع کیے جائیں گے: شرجیل میمن

    کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے عوام پیپلز بس سروس جیسی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، بی آر ٹی منصوبے صوبے بھر میں شروع کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے وفد کی صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن سے ملاقات ہوئی، اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے عوامی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں، بی آر ٹی منصوبے صوبے بھر میں شروع کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع کے عوام پیپلز بس سروس جیسی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، عوام کی سہولیات میں اضافے کے لیے مزید گاڑیاں خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • ‘سمندری طوفان : کراچی میں کتنی ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے؟’

    ‘سمندری طوفان : کراچی میں کتنی ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے؟’

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوگی ، کلاؤڈ برسٹ ہوا توسنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ ساحلی علاقوں سے47ہزارلوگوں کومنتقل کرنا ہے، اب تک 22 ہزار 247 لوگوں کومنتقل کرچکے ہیں ، بہت سےلوگ رشتےداروں اورکافی لوگ کیمپس میں شفٹ ہوئےہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکمشنر،ڈپٹی کمشنرسےکہاہےکھانےپینےکی اشیافراہم کی جائیں، ریسکیو1122کاعملہ بھی فیلڈپرموجودہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہےکہ کسی کوکسی طرح کانقصان نہ ہو، کہاجارہاہے100ملی میٹرسےزیادہ بارش ہوگی، کلاؤڈبرسٹ ہواتوسنگین صورتحال پیداہوسکتی ہے، عوام غیرضروری طورپرگھروں سے باہرنہ نکلیں۔

    انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ تفریح کیلئےبھی گھروں سےباہرنکلتےہیں خداراایسانہ کریں، ماہی گیروں اورعام شہری براہ مہربانی حکومت سے تعاون کریں۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو،آصف زرداری،وزیراعلیٰ سندھ صورتحال کومانیٹرکررہےہیں، پی ڈی ایم اے،کےایم سی، واٹر بورڈ اور ڈی ایم سی کی تمام مشینری سڑکوں پر ہے۔

    صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ سکھر میں پی ڈی ایم اےکی مشینیں بھی کراچی منگوالی گئیں، جن اضلاع میں خطرہ نہیں انکی مشینری بھی دوسرے شہروں میں پہنچادی گئی، ہمیں گھبرانےکی ضرورت نہیں مگراحتیاط کرناہے۔

  • ناک میں پانی ڈالنے سے گریز کریں، شرجیل میمن کا عوام کو مشورہ

    ناک میں پانی ڈالنے سے گریز کریں، شرجیل میمن کا عوام کو مشورہ

    کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نیگلیریا سے متعلق کراچی والوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا شہری وضو کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالنے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیگلیریا کے کیسز میں پھر اضافہ ہو رہا ہے، کراچی والے نیگلیریا کی وجہ سے احتیاط تدابیر اختیارکریں۔

    صوبائی وزیر نے نیگلیریا سے متعلق کراچی والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا شہری وضو کرتے ہوئے ناک میں پانی نہ ڈالیں۔

    خیال رہے کراچی کے پانی میں خطرناک وائرس شہریوں کی جان لینے لگا، پہلی ہلاکت کورنگی کی رہائشی خاتون کی ہوئی ، محکمہ صحت حکام کے مطابق خاتون گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال میں اپنی والدہ کی تیمارداری کے لئے موجود تھی، خاتون نے اسپتال میں وضو کیا جس کے بعد شام کو طبیعت خراب ہوگئی ، خاتون کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں نگلیریا کی تصدیق ہوئی۔

    خیال رہے نگلیریا ایک خطرناک وائرس ہے، جو ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجاتا ہے اور دماغ متاثر کرنا شروع کردیتا ہے، اس کی علاماتیں سات دن میں ظاہر ہوتی ہے، جو گردن توڑ بخار سے ملتی جلتی ہیں، سرمیں تیز درد ہونا، الٹیاں یا متلی آنا ، گردن اکڑ جانا اور جسم میں جھٹکے لگنا اس کی واضح علامات ہیں۔

  • نو مئی  کے واقعات میں پی ٹی آئی لیڈرز ملوث تھے، شرجیل میمن نے ویڈیو چلادی

    نو مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی لیڈرز ملوث تھے، شرجیل میمن نے ویڈیو چلادی

    کراچی : وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ نومئی کو شرپسندی اور جلاؤ گھیراؤمیں پی ٹی آئی لیڈرز ملوث تھے، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اہم پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ نو مئی پاکستان تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،بڑھکیں مارنے والے لیڈر رو رہے ہیں اور پارٹیاں بدل رہے ہیں، جتنے بھی لوگ جہاز بھر بھر کے لائے گئے تھے اْسی اسپیڈ میں لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

    شرجیل میمن نے نومئی کو ہونے والے واقعات میں پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ ان رہنماوٴں نے املاک کو نقصان پہنچایا، غریبوں کی موٹرسائیکل جلائی گئیں ہیں، سندھ حکومت ان کو نئی موٹرسائیکل دے گی۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس والوں پر حملہ کرکے تشدد کیا گیا ،جو نقصان پہنچایا گیا وہ غریب کو پہنچایا گیا ،امیر کو اس سے کوئی نقصان نہیں۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ایم این اےاورایم پی ایزدہشتگردی واقعات کےپیچھےتھے، اس دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو رعایت نہیں ملے گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشتگرد تنظیم بن چکی ہے ،عمران خان معیشت کی تباہی کا ذمہ دار بھی ہے ، جس نے تمام ریڈ لائین کراس کر لی ہے۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے اپیل کی کہ عوام عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئیں، عمران خان کے لیے دہرا معیار ختم ہونا چاہیے، انہیں ہول سیل میں ضمانتیں دی جا رہی ہیں۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو ایک ہی نظر سے دیکھا جائے ،پارلیمنٹ کی بے توقیری کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے ، ملک کو مزید نقصانات سے بچانا ہو گا ،یہ نہیں ہو سکتا کہ مخصوص طبقے کو مسلسل رعایت نہیں دی جا سکتی۔

  • ’ٹی وی پر دیکھا ایک بدمعاش‘۔۔عمران خان کی گرفتاری پر شرجیل میمن کا ردعمل

    ’ٹی وی پر دیکھا ایک بدمعاش‘۔۔عمران خان کی گرفتاری پر شرجیل میمن کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز  نے گرفتار کر لیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹی وی پر دیکھا ایک بدمعاش پکڑا گیا ہے۔

    عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ہے۔ پولیس تشدد سے زخمی گارڈز اور وکلا کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔