Tag: شرجیل میمن

  • ‘عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے ہے’

    ‘عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے ہے’

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے ہے ، اس کا مقصد صرف پاکستان کونقصان پہنچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جو کچھ کررہاہے پاکستان کیخلاف کررہاہے اور معیشت کیساتھ کھلواڑ کررہاہے،اس حکومت نے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا،عمران خان اور اس کے لوگوں نے آئی ایم ایف کو پیغامات دئیے،ان لوگوں نے پاکستان کی مدد نہ کرنے کے پیغامات دئیے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر عالمی برادری کو مدد نہ کرنے کا کہا، ملک کو ڈیفالٹ کرنے کیلیے عمران خان نے ہر ممکن کوشش کی۔

    انھوں نے کہا کہ پہلے عمران خان نے جوڈیشری کو دھمکایا اور جوڈیشری کو پیغام دیا کہ ریلیف نہ دیاتو چھوڑوں گا نہیں۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ عمران خان کے پاس ڈنڈا بردار فورس ہے ،یہ پاکستان کیلیے بال ٹھاکرے بن چکا ہے۔

    صوبائی وزیر نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی سیاسی جماعت سے نہیں لڑرہا اس کا مقصد صرف پاکستان کونقصان پہنچانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کوہڈی مل رہی تھی سب اچھے تھے ،اب ہڈی ملنابند ہوئی توسب خراب ہوگئے، کوئی بھی انسان صادق وامین نہیں ہوسکتا،ہم سب گنہگار ہیں۔

    وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ وہ شخص جو چور اور ڈاکو ہو اس کو سرٹیفکیٹ دینا زیادتی تھی ، ثاقب نثارکے تمام فیصلوں پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میں ثابت کروں گا کہ ثاقب نثارنے غلط فیصلے دیئے، یہ چیزیں اس ملک میں ہوئیں جودنیاکے کسی ملک میں نہیں ہوسکتی،کسی کی بھی بے عزتی کرو ڈیم فنڈ میں چندہ دو چھوڑدو۔

  • جیل بھرو تحریک: شرجیل میمن  نے پی ٹی آئی  والوں کو بڑی آفر کردی

    جیل بھرو تحریک: شرجیل میمن نے پی ٹی آئی والوں کو بڑی آفر کردی

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کو جیل بھروتحریک میں فری پک اینڈ ڈراپ سروس کی آفر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جیل بھرو تحریک کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے، افسوس تحریک کا اعلان کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں بھرپور طریقے سے اس تحریک کو کامیاب کرے، ہم ان کی بھرپور مدد کے لئے تیار ہیں، فری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کر سکتےہیں، پی ٹی آئی صرف نام لکھوائے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر سعیدغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والےایک طرف جیل سےگھبراتےہیں دوسری طرف عمران نیازی سے، عمران نیازی کا جیل بھرواعلان ایک اور ڈرامہ ثابت ہوا، سیاسی تربیت کیلئےعمران خان کوایک دوسال کیلئےجیل جاناہوگا۔

  • بلدیاتی انتخابات معاملہ: نوٹفیکیشن جاری کرنے یا واپس کرنے کا اختیار سندھ حکومت کا ہے، شرجیل میمن

    وزیر اطلات سندھ شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے رائے کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اطلات سندھ شرجیل میمن نے آے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت نے الیکشن کا نوٹیفکیشن واپس لیا ہے اس کا نوٹیفکیشن کو جاری کرنے یا واپس کرنے کا یہ اختیار سندھ حکومت کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ابہام ہیں ہمارے پاس الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ آیا تو آئین و قانون کے تحت معاملے کو دیکھیں گے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ کروانے کی وجہ ہم بتاچکے ہیں کہ ایم کیوایم کے تحفظات دیکھ کر سندھ حکومت نے اختیار کا استعمال کیا، ہم نے قانونی اور آئینی احتیارات میں رہ کر فیصلہ کیا تھا۔

    کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن

    الیکش سے متعلق آرڈینس لانے کے حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ آرڈیننس لانے کے حوالے سے میرے پاس کوئی اطلاع نہیں ہیں۔

    وزیر اطلات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت احتجاج کرنا جماعت اسلامی کا حق ہے، وہ احتجاج کرسکے ہیں۔

    شرجیل میمن سندھ حکومت نے آئین وقانون کے تحت اختیار کو استعمال کیا ہے، اور ہم اس پر قائم ہیں۔

  • شرجیل میمن کا فواد چوہدری کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جھوٹے بیانات پر فوادچوہدری کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو آئینی طور اقتدار سے ہٹایا گیا فوادچوہدری کو جھوٹے بیانات پر قانونی نوٹس بھیج رہا ہوں۔

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ انتظار کررہا ہوں پی ٹی آئی والے میرے خلاف پنجاب میں مقدمہ کریں، میں پنجاب آؤں گا، میرے خلاف ایف آئی آر درج کریں، فواد چودھری کو اس پر جواب دینا ہو گا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کیخلاف جھوٹ بولے، تحریک انصاف اداروں کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈاکررہی ہے ،پی ٹی آئی کا رویہ ہمیشہ غیر جمہوری رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شہری کو دوسرے صوبے میں جانے کی اجازت ہوتی ہے، یہ ہم کو کیسے روک سکتے ہیں، آصف ذرداری جب صدر تھے تو گندم برآمد ہوتی تھی، آج بھی سندھ میں گندم بوائی سب سے زیادہ ہے۔

  • سندھ کی جیلوں میں افغان مہاجرین کی تصویر پر پیپلزپارٹی کی وضاحت آگئی

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر سندھ کی جیلوں سے متعلق چلنے والی افغان مہاجرین کی جیل کی تصویر کی تردید کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن جیل میں غیرقانونی افغان مہاجرین خواتین کے ساتھ رہنے والے بچوں کو تعلیم، کھانا اور بہتر ماحول دیا جاتا ہے۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ سکتے ہیں یہ ویمن جیل ہے جہاں خواتین اور بچے رہ رہے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    ’سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آٹا 65 روپے کلو مل رہا ہے‘

    انہوں نے مہنگائی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’پورے پاکستان میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اس وقت آٹا 65 روپے کلو مل رہا ہے۔‘

    شرجیل میمن نے کہا کہ اگر آپ آٹا مالز سے خریدنے کی سکت نہیں رکتے تو گورنمنٹ کے اسٹالز سے خرید سکتے ہیں وہاں آٹے کی روزانہ سپلائی جاری ہے اور 65 روپے کلو آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔

  • پی ٹی آئی کی سازشوں کے خلاف پی پی، ایم کیو ایم ایک پیج پر ہیں‘

    پی ٹی آئی کی سازشوں کے خلاف پی پی، ایم کیو ایم ایک پیج پر ہیں‘

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ملک کے خلاف پی ٹی آئی کی سازشوں کے خلاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ایک پیج پر ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا مرکزی وفد خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا اس موقع پر مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کی تقاریر پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ان کے تحفظات دور کرنے پر بات چیت ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کا ہر شہر ترقی کرے، سندھ کے 20 فیصد علاقوں میں آج بھی ڈی واٹرنگ کا کام ہورہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sharjeel-memon-statement-2/

    اس سے قبل شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مقصد صرف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنا ہے حملہ ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد بھی بھٹکتی روح کو چین نہیں ہے 2 دن بعد ہونے والا مارچ بھی لانگ نہیں شارٹ ہی ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنڈی اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی عمران خان اور اس کا نااہل ٹولہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھےلگا رہا ہے۔

  • کراچی : صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی : صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشت گرد کا نام وقار خشک اور تعلق کالعدم ایس آراے سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دیگر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں صدر میں کلینک پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اورخفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صدر میں کلینک پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، دہشت گرد کا تعلق کالعدم سندھ ریولیشنری آرمی سے ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کیا گیا، گرفتاردہشت گرد کا نام وقار خشک ہے،

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اور سندھ پولیس شاباش کےمستحق ہیں، یہ گرفتاری تمام دہشت گردوں کے لیے پیغام ہے، دہشت گردوں کا مقصد ملک میں خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے، ذوالفقار خاصخیلی نے ٹاسک دیا تھا،اصغرعلی شاہ گروہ کا سرغنہ ہے تاہم مزید ٹیمیں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ ہوا تھا، خودکش حملے کے دہشت گرد پکڑے گئے، چند دن پہلے داعش کے 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ امجد صابری کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

  • پیپلز پارٹی رہنما  شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

    پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    راج علی واحد ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری کام کے سلسلے میں بار بار ملک سے جانا پڑتا ہے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کےآغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پرفیصلہ سنایا۔

    عدالت نے پیپلزپارٹی رہنماشرجیل میمن کا نام ایک اور کیس میں ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نےشرجیل میمن کی ضمانت منظورکرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا ، شرجیل میمن کے خلاف 2 کرپشن کےریفرنس اور ایک انکوائری جاری ہے۔

  • نیب  شرجیل میمن کے خلاف انکوائریوں کی مکمل رپورٹ پیش نہیں کرسکا

    نیب شرجیل میمن کے خلاف انکوائریوں کی مکمل رپورٹ پیش نہیں کرسکا

    کراچی : نیب صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف انکوائریوں کی مکمل رپورٹ پیش نہیں کرسکا، عدالت نے نیب کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نیب شرجیل میمن کے خلاف انکوائریوں کی مکمل رپورٹ پیش نہیں کرسکا۔

    نیب نے عدالت کو بتایا کہ سکھر میں شرجیل میمن کے خلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں ہے جبکہ کراچی اور راولپنڈی سے رپورٹس آئی ہیں تاہم اسلام آباد سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

    جس پر شرجیل انعام میمن کے وکیل نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی نیب نے رپورٹ پیش نہیں کی،میرے موکل کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

    جسٹس جنید غفار کاکہنا تٓھا کہ اب تو قانون تبدیل ہوچکا ہے اب خوف یا دباوٴ کا کیا معاملہ ہے، کوئی انکوائری اور انویسٹیگیشن ہوگی تو نوٹس آجائے گا۔

    عدالت نے کہا کہ پہلے کی طرح گرفتاری کا اندیشہ تو نہیں ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ اب بھی چیئرمین کو اختیار حاصل ہے کہ اگر وہ کسی کے فرار ہونے کا امکان سمجھے تو گرفتاری کا حکم دے سکتا ہے۔

    جس پر عدالت نے نیب کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 نومبر کیلیے ملتوی کردی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے درخواست دائر کی ہے کہ ان کے خلاف تمام انکوائریوں اور انویسٹیگیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ قانونی تحفظ حاصل کرسکیں۔

  • بارش سے اربوں کا نقصان: سندھ حکومت نقصانات کا ازالہ کرے گی

    بارش سے اربوں کا نقصان: سندھ حکومت نقصانات کا ازالہ کرے گی

    حیدر آباد: رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت برساتی تباہ کاریوں سے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرے گی، زرعی قرضوں پر سود کی معافی دی جائے گی اور انہیں ایک سال کے لیے مؤخر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ مون سون میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں، جولائی کے مہینے میں 308 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مون سون 2022 نے تمام 30 اضلاع کو شدید متاثر کیا، سندھ اونچے درجے کے دریائی سیلاب کی زد میں ہے۔ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک سے زائد سیلابی ریلہ گڈو اور سکھر سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچے کے تمام علاقے زیر آب آگئے، ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے، بارشوں سے 402 اموات ہوئیں جبکہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بارشوں سے 860 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا، تقریباً 15 لاکھ مکانات متاثر ہوئے جن کی لاگت 450 ارب روپے ہے، 11 ہزار 734 مویشی ہلاک ہوئے ان کی مالیت 903.96 ملین روپے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت برساتی تباہ کاریوں سے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرے گی، مکانات کے نقصانات اور فصلوں کے معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔ زرعی قرضوں پر سود کی معافی دی جائے گی اور انہیں ایک سال کے لیے مؤخر کیا جائے گا۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ قرض قسطوں کی ادائیگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے کے اقدامات کریں گے۔