Tag: شرجیل میمن

  • چیئرمین نیب کی شرجیل میمن کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    چیئرمین نیب کی شرجیل میمن کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی، شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں بدعنوانی کے3 ریفرنسزدائرکرنے اور 12انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن و دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ، ملزمان میں سابق منیجنگ ڈائریکٹرپی ایس اوعرفان خلیل قریشی شامل ہیں ، ملزمان پراختیارات کےناجائزاستعمال ،آمدن سےزائداثاثےبنانےکاالزام ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ عرفان خلیل پرمختلف پٹرولیم کمپنیوں کوآئل کی سپلائی کا الزام ہے جبکہ عبد الحمید اور دیگر کے خلاف بھی بد عنوانی کاریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی ، ملزمان پر غیر قانونی طور پر تعمیرات کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

    نیب کےایگزیکٹیوبورڈاجلاس میں 12 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ، جن میں بابرغوری،سینیٹرکلثوم پرویز،اویس شاہ ،فوادحسن فواد،غلام نظامانی ، سعیدخان نظامانی،قیصرعباس مگسی و دیگر شامل ہیں۔

    چیئرمین نیب نے کہا بدعنوانی ایک ناسورہےجوملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوان عناصرسےلوٹی گئی رقم برآمدکرنےکیلئےکوشاں ہیں، 22 ماہ میں لوٹی گئی71 ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں چیئرمین نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دی تھی، نیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر نے بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں، بے نامی جائیدادیں خاندان، ملازمین کے نام پربنائیں گئیں۔

  • شرجیل میمن کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی

    شرجیل میمن کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی

    کراچی: چیئرمین نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے تنازعات سے دور رہنے والے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ایک بار پھر تفتیش کی زد پر ہیں۔

    ترجمان نیب کے مطابق شرجیل میمن سے آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ پرتفتیش کی جائے گی، اِس سے پہلے شرجیل میمن کے خلاف صرف انکوائری چل رہی تھی۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغازکر دیا ہے، شرجیل میمن نے اختیارات کا ناجائز  فائدہ اٹھا کر اربوں کی کرپشن کی اور دوران تعیناتی عہدے کاغلط استعمال کیا، کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر نے بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں، شرجیل میمن نے بے نامی جائیدادیں خاندان، ملازمین کے نام پربنائیں

    مزید پڑھیں: شرجیل میمن زرِ ضمانت جمع کرانے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا

    نیب کراچی نے شرجیل میمن کی تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کردی، ان کی والدہ کے نام پر270 ایکڑ کی زرعی زمین ہے، انھوں نے منی لانڈرنگ سے بیرون ملک 1 ارب 8 کروڑ سے زائد رقم بھیجی، حیدرآباد راول فارم ہاؤس کی مالیت1 ارب روپے ہے، حیدرآباد میں 10کروڑ سے زائد مالیت کی کاٹن فیکٹری بنائی گئی۔

    ترجمان نیب نے کہا ہے کہ شرجیل میمن نے والدہ کےنام 21 کروڑمالیت کے 3 پلاٹس خریدے، شرجیل میمن اوران کی اہلیہ کےنام پرکئی فلیٹس اور ولازہیں، انھوں نے سائٹ ایریا میں ملازمین کےنام پر6 پلاٹ خریدے، پلاٹ پرسنل سیکریٹری اظہارحسین ڈرائیور سبحان کے نام خریدے گئے۔ 

  • شرجیل میمن زرِ ضمانت جمع کرانے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا

    شرجیل میمن زرِ ضمانت جمع کرانے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا

    کراچی: سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا، شرجیل میمن کی جانب سے 50 لاکھ روپے زرِ ضمات جمع کرائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو عدالت میں زرِ ضمانت جمع کرائے جانے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کر لی تھی تاہم عین وقت پر نیب نے غیر قانونی اثاثوں کے نئے مقدمے میں ان کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

    تاہم عدالت نے اثاثہ جات کیس میں نیب کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے، اور شرجیل میمن کی جیل سے رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

    خیال رہے کہ اسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس میں بھی شرجیل میمن کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

    تازہ خبریں پڑھیں:  نندی پور پاور پراجیکٹ تاخیر ریفرنس ، بابر اعوان کو بری کردیا گیا

    رہائی کے بعد اب نیب کو شرجیل میمن سے تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا، ذرایع نے بتایا ہے کہ عدالت سے شرجیل میمن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی، ان پر 15-2013 کے دوران سرکاری رقم میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

    شرجیل انعام میمن پر الزام ہے کہ انھوں نے مذکورہ رقم صوبائی حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کے لیے الیکٹرانک میڈیا کو دیے جانے والے اشتہارات کی مد میں خرد برد کی۔

  • غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات ، ضمانت کے باوجود شرجیل میمن کی رہائی مشکل میں پڑ گئی

    غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات ، ضمانت کے باوجود شرجیل میمن کی رہائی مشکل میں پڑ گئی

    کراچی : سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت کے باوجود رہائی مشکل میں پڑگئی، نیب نے غیرقانونی اثاثوں کے نئے مقدمے میں شرجیل میمن کی جیل میں گرفتاری ڈال دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت منظور ہوتے ہی نیب نے نئے کیس میں ان کی گرفتاری ڈال دی ، ذرائع کا کہنا ہے شرجیل میمن کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے، احتساب عدالت کےحکم کے تحت شرجیل میمن کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی گئی

    نیب ذرائع کے مطابق ضمانت منظور ہونے پرتفتیش کی اجازت کےلیےعدالت سے رجوع کیاجائےگا اور عدالت سے شرجیل میمن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی جائے گی۔

    خیال رہے سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی اور عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت50 لاکھ روپے میں منظورکرلی تھی۔

    مزید پڑھیں: کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن کی ضمانت منظور

    عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی ، ریفرنس میں 17 ملزمان نامزد ہیں ، ریفرنس میں سابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی سمیت 13 ملزمان جیل میں ہیں۔

    واضح رہے سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر پر15-2013 کے دوران سرکاری رقم میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

    شرجیل انعام میمن پرالزام ہے کہ انہوں نے مذکورہ رقم صوبائی حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کے لیے الیکٹرونک میڈیا کو دیے جانے والے اشتہارات کی مد میں کی جانے والے کرپشن کے دوران خرد برد کی۔

  • کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن کی ضمانت منظور

    کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن کی ضمانت منظور

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ضمانت 50 لاکھ کے عوض منظور کرلی۔

    شرجیل میمن نے کرپشن کے نیب ریفرنس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر آج عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے 2 بار شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

    احتساب عدالت میں ملزمان کے خلاف ریفرنس زیرسماعت ہے، ریفرنس میں سابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی سمیت 13 ملزمان گرفتارہیں۔

    یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر پر15-2013 کے دوران سرکاری رقم میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

    شرجیل انعام میمن پرالزام ہے کہ انہوں نے مذکورہ رقم صوبائی حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کے لیے الیکٹرونک میڈیا کو دیے جانے والے اشتہارات کی مد میں کی جانے والے کرپشن کے دوران خرد برد کی۔

  • غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات: نیب کا شرجیل میمن کوجیل سےحراست میں لینے کا فیصلہ

    غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات: نیب کا شرجیل میمن کوجیل سےحراست میں لینے کا فیصلہ

    کراچی : نیب حکام نے غیرقانونی اثاثے بنانےکی تحقیقات کے لئے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کوجیل سےحراست میں لینے کا فیصلہ کر لیا ، نیب شرجیل میمن کو حراست میں لینے کی اجازت کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، نیب حکام نے شرجیل میمن کےخلاف غیرقانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور ان کو جیل سے حراست میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیب حکام شرجیل میمن کوحراست میں لینےکی اجازت لینےاحتساب عدالت پہنچ گئے۔

    کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو نیب حکام کی شرجیل انعام میمن کو دوبارہ حراست میں لینے سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے کہا کہ شرجیل میمن کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اثاثوں سے متعلق تحقیقات کے لیے شرجیل میمن کی حراست ضروری ہے۔

    نیب حکام نے بتایا کہ شرجیل انعام میمن سینٹرل جیل میں ہے، حراست کی این او سی دی جائے۔

    نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شرجیل میمن کے پی اے اظہار حسین کو گرفتار کیا گیا، اظہار حسین کے بیان کی روشنی میں شرجیل میمن سے تحقیقات مطلوب ہیں۔

    عدالت نے شرجیل میمن کی دوبارہ نیب حوالگی کی درخواست پر سماعت ہفتہ تک ملتوی کردی، عدالت نے ریماکس دیئے دونوں اطراف کے وکلا کو سن پر فیصلہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : شرجیل میمن کیس میں اہم انکشافات، اثاثوں کی اصل تفصیل سامنے آ گئی

    یاد رہے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیس میں اہم انکشافات ہوئے تھے اور ان کے اثاثوں کی اصل تفصیل سامنے آ گئی تھیں ، رپورٹ کے مطابق 2011-18 تک ٹیکس کی مد میں 22 کروڑ 64 لاکھ 61 ہزار 991 روپے آمدن ظاہر کی گئی تھی، اور ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن 28 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 591 روپے ظاہر کی گئی۔

    نیب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن، جائیداد اور اثاثہ جات کی کُل مالیت میں بڑا فرق پایا گیا ہے، شرجیل میمن کی اصل انکم 1 ارب 71 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہے، اصل اور ظاہری مالیت میں 1 ارب 42 کروڑ 58 لاکھ 66 ہزار 109 روپے کا بڑا فرق نکل آیا ہے، تحقیقات میں ملزم پر بد عنوانی اور کرپشن میں مسلسل ملوث ہونا پایا گیا۔

    نیب کا کہناتھا ملزم شرجیل میمن کے خلاف نیب کی دفعہ سیکشن 9 اے وی 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    بتایا گیا کہ ملزم شرجیل میمن کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں، سابق وزیر دبئی میں کئی فلیٹس اور ولاز کا بھی مالک ہے، ملزم انٹرنیشنل گلف گروپ میں کاروباری شراکت بھی رکھتا ہے، نیب نے کہا کہ ملزم کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

  • شرجیل میمن کیس میں اہم انکشافات، اثاثوں کی اصل تفصیل سامنے آ گئی

    شرجیل میمن کیس میں اہم انکشافات، اثاثوں کی اصل تفصیل سامنے آ گئی

    کراچی: سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، شرجیل میمن کے اثاثوں کی اصل تفصیل سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کے اثاثے اصل میں کتنے تھے اور ظاہر کتنے کیے گئے، اے آر وائی نیوز نے نیب کی تحقیقاتی رپورٹ حاصل کر لی۔

    رپورٹ کے مطابق 2011-18 تک ٹیکس کی مد میں 22 کروڑ 64 لاکھ 61 ہزار 991 روپے آمدن ظاہر کی گئی تھی، اور ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن 28 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 591 روپے ظاہر کی گئی۔

    ادھر نیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن، جائیداد اور اثاثہ جات کی کُل مالیت میں بڑا فرق پایا گیا ہے، شرجیل میمن کی اصل انکم 1 ارب 71 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہے۔

    اصل اور ظاہری مالیت میں 1 ارب 42 کروڑ 58 لاکھ 66 ہزار 109 روپے کا بڑا فرق نکل آیا ہے، تحقیقات میں ملزم پر بد عنوانی اور کرپشن میں مسلسل ملوث ہونا پایا گیا۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ملزم شرجیل میمن کے خلاف نیب کی دفعہ سیکشن 9 اے وی 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    بتایا گیا کہ ملزم شرجیل میمن کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں، سابق وزیر دبئی میں کئی فلیٹس اور ولاز کا بھی مالک ہے، ملزم انٹرنیشنل گلف گروپ میں کاروباری شراکت بھی رکھتا ہے، نیب نے کہا کہ ملزم کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

    دریں اثنا، آج احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    تاہم، نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی، عدالت نے نیب کے گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کیا اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

  • نیب نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

    نیب نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے، نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی مزید پراپرٹیز کا سراغ لگا لیا گیا ہے جس کے بعد کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

    ذرایع نے بتایا کہ چند روز قبل شرجیل میمن کے فرنٹ مین کو نیب نے تحویل میں لیا تھا، تحقیقات کے دوران اظہار حسین نے انتہائی اہم انکشافات کیے۔

    نیب ذرایع نے مزید نے بتایا کہ فرنٹ مین اظہار حسین سے تفتیش میں شرجیل میمن کی مزید جائیدادوں کا پتا چلا، دوران تفتیش گرفتار ملزم سے دیگر اہم شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شرجیل میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت پھر ملتوی

    بتایا گیا ہے کہ نیب کراچی نے کیس میں مزید تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت مانگ لی ہے۔

    خیال رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف 5 ارب سے زائد کرپشن ریفرنس پر احتساب عدالت میں کیس جاری ہے، تاہم اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں جس کے باعث یہ کئی مہینوں سے تاخیر کا شکار ہے۔

    فروری میں سماعت کے دوران احتساب عدالت کے ریمارکس تھے کہ کبھی نیب پراسیکیوٹر تو کبھی درخواست گزار کے وکیل غائب ہو جاتے ہیں، اس طرح اگر کیس چلا تو کئی سال لگ جائیں گے۔

  • نیب کی نثار کھوڑو، شرجیل میمن سمیت اہم شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری

    نیب کی نثار کھوڑو، شرجیل میمن سمیت اہم شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری

    اسلام آباد: آج چیئرمین نیب جاوید ا قبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں‌ اہم انکوائریوں کی منظوری دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 16 انکوائریوں کی منظوری دی گئی، جس میں‌ نثار کھوڑو، محکمہ خوراک سکھر کے افسران کے خلاف انکوائری بھی شامل ہے.

    [bs-quote quote=” اجلاس میں مجموعی طور پر 16 انکوائریوں کی منظوری دی گئی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    نیب اعلامیہ کے مطابق سابق ایم این اے پیر صابر شاہ، محکمہ محصولات ڈی آئی خان کے افسران، اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی .

    نیب نے ایم ڈی نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن وقار  زاہد میر، قائم مقام ایم ڈی اوگرا، او جی ڈی سی ایل انتظامیہ، ایم پی اے عبدالکریم سومرو، شرجیل میمن، قیصر عباس کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی ہے.

    مزید پڑھیں: نیب کی مریم اورنگزیب کیخلاف 8الزامات کے تحت تحقیقات

    نیب نے محکمہ محصولات چوبارہ لیہ کے اہل کاروں، محکمہ خوراک سکھر کے افسران، اہل کاروں، نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی.

    ڈی جی نیب شہزاد سلیم

    ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ نیب کسی دباؤ کے بغیر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے. ان خیالات کا اظہار انھوں‌نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    واضح رہے کہ  آج نیب لاہور کی جانب سے صحافیوں کو نیب کے دفتر کا دورہ کرایا گیا، نیب حکام نے صحافیوں کو قیدیوں کو فراہم سہولتوں پربریفنگ دی.

    اس موقع پر ڈی جی نیب نے کہا کہ نیب عدم تشدد کی پالیسی پریقین رکھتا ہے، ادارے دباؤ کے بغیر تحقیقات جاری رکھے گا.

  • مجھےنہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال  پورے ہوں ‘ شرجیل میمن

    مجھےنہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں ‘ شرجیل میمن

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لیے حکومت کوشش کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ معاشی صورت حال خراب ہے؟ زیادہ علم نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ اسکولوں میں تقریبات کے خلاف سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہیں۔

    صحافی کے سوال پر پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورکے انتقال پرافسوس ہے، لیکن قوانین پر عمل ضروری ہے۔

    عمران خان نے جو وعدے کئے 30سالہ کیریئرمیں نہیں سنے، خورشید شاہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حکومت کو کام کرنے دیں، عمران خان نے جو وعدے کئے تیس سالہ کیریئرمیں نہیں سنے۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حکومت کوکام کرنے دیں، حکومت نے 100 دن کا کہا ہے، ہمیں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔