Tag: شرجیل میمن

  • شرجیل میمن کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد، دو ساتھی گرفتار

    شرجیل میمن کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد، دو ساتھی گرفتار

    اسلام آباد : اربوں روپے کے کرپشن کے مقدمے میں ملوث سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت قبل از گرفتاری کی، درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی، عدالت نے کہا ہے کہ گرفتاری کے بعد درخواست مؤثر نہیں رہی، شریک ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی، عدالت عظمیٰ نے شرجیل میمن کے وکیل اوراستغاثہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سابق صوبائی وزیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

    سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد دی گئی دونوں درخواستیں غیر مؤثر ہوچکی ہیں، ملزم ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں عدالت نے شریک ملزم انعام اکبر اور یوسف کامبورو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی خارج کردی جس کے بعد دونوں شریک ملزمان کو بھی سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت عظمیٰ نے نیب کو بھی ایک ہفتے میں جواب بھی داخل کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں اور اس کیس میں 23 اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ نے بھی ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی


    شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات اور وزیر بلدیات رہے ہیں اور 12 دیگر افراد سمیت ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔

  • ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں، شرجیل میمن

    ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں، شرجیل میمن

    کراچی :  سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں نواز شریفکی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات ہیں مگرعدلیہ کےخلاف تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جوعدالتوں پر حملے کریں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب فیصلے حق میں آنے پرمٹھائیاں بانٹتے ہیں، فیصلہ خلاف آنےپرمیاں صاحب تحریک کی دھمکی دے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے، میاں صاحب سیاسی شہید بننا چاہ رہے ہیں ، نواز شریف کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔


    مزید پڑھیں : پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے،شرجیل میمن


    یاد رہے گذشتہ سماعت میں بھی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے ، نیب نے وزارت داخلہ کو لکھااسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کے احکامات کو وزارت داخلہ نے لفٹ نہیں کرائی۔

    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ لندن کی سیرکررہےہیں، یہ جب چاہیں جہاں چاہیں کچھ بھی کر سکتے ہیں، ہمارے لیے جیلیں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پونے 6ارب روپے کی کرپشن کامقدمہ، شرجیل میمن کا گرفتاری کی انکوائری کا مطالبہ

    پونے 6ارب روپے کی کرپشن کامقدمہ، شرجیل میمن کا گرفتاری کی انکوائری کا مطالبہ

    کراچی : محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پرفردجرم آج بھی عائد نہ ہوسکی جبکہ شرجیل میمن نےگرفتاری کی انکوائری کامطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، شرجیل میمن کی جانب سے ایک اور درخواست دائر کردی ۔

    شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب حکام نے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق گمراہ کیا، ملزمان کو گرفتار احاطہ عدالت سے کیا گیا تھا۔

    وکیل شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے ملزمان کی گرفتاری کے وقت عدالت کا احترام نہیں کیا ،عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ شرجیل میمن ودیگر کی گرفتاری سے متعلق انکوئری کرائی جائے اور انکوئری چاہئے نیب کے ہی افسران سے کرائی جائے۔

    ملزم انعام اکبر کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی چیف سیکریٹری پنجاب سے ماڈل ٹاون واقعے پر میٹنگ ہے اسی لئے پیش نہیں ہوسکے۔

    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بار بار درخواستیں دیتے رہیں گے تو ٹرائل کیسے چلی گی، ملزمان کے آ خلاف فر جرم تیار ہے ملزمان کے وکلاء بلاجواز درخواستیں دائر کرکے تاخیر کررہے ہیں۔

    درخواست دائر نے کہا کہ ملزم ریاض منیر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی ، وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم بیمار ہے پیش نہیں ہوسکتے۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس میں پیش نہیں ہو سکتے۔

    بعد ازاں عدالت نے شرجیل میمن ودیگر کی درخواست پر نوٹس بھی جاری کئے اور فرد جرم موخر کرتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اکتوبر میں سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کیس میں نامزد شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد احاطہ عدالت سے شرجیل میمن کو نیب حکام نے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا الزام ہے، چنانچہ مارچ 2017 میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا تھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات اور وزیر بلدیات بھی رہے ہیں اور 12 دیگر افراد سمیت ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں، جس پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے،شرجیل  میمن

    پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے،شرجیل میمن

    کراچی: سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے، نیب لاہور نے نواز شریف اور اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا، نیب کے احکامات کو وزارت داخلہ نے لفٹ نہیں کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں نیب کا دہرا قانون ہے ، نیب نے وزارت داخلہ کو لکھااسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کے احکامات کو وزارت داخلہ نے لفٹ نہیں کرائی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے نوازشریف اور اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا، نیب اسلام آباد وزارت داخلہ کو درخواست نہیں بھیج رہا۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ لندن کی سیرکررہےہیں، یہ جب چاہیں جہاں چاہیں کچھ بھی کر سکتے ہیں، ہمارے لیے جیلیں ہیں۔

    سابق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب اس وقت سب سے متنازع ادارہ بن چکا ہے، نیب کا سندھ کے لوگوں سے رویہ مختلف اور باقیوں سے مختلف ہے۔


    مزید پڑھیں : پونے 6ارب روپے کی کرپشن کامقدمہ، شرجیل میمن اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی


    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ خان صاحب سندھ میں کمپین چلا رہے ہیں ان کا حق ہے۔

    اس سے قبل پونے چھ ارب کرپشن کے مقدمے میں آج بھی شرجیل میمن اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ احتساب عدالت نے ملزمان کواثر ورسوخ کے استعمال سے بازرہنے کی وارننگ دی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پرسارے وکلااور ملزم موجود رہیں فردجرم عائد کی جائیگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پونے 6ارب روپے کی کرپشن کامقدمہ، شرجیل میمن اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    پونے 6ارب روپے کی کرپشن کامقدمہ، شرجیل میمن اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    کراچی : محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں آج بھی شرجیل میمن اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ احتساب عدالت نے ملزمان کواثر ورسوخ کے استعمال سے بازرہنے کی وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب پچھترکروڑروپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ، شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان کوعدالت میں پیش کردیاگیا۔

    ملزم گلزارعلی اوروکلاء کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کئی وکلاموجود نہیں،لگتا ہے آپ لوگوں کاکیس چلانے کاموڈ نہیں، پہلے توہین عدالت کی درخواست کر لیتے ہیں۔

    نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم بیمار ہے اسپتال سےلانےکیلئے گاڑی گئی ہے، جس پرجج نے ریماکس دیئے یہاں ایک قانون غریب کا ہے ایک امیر کا، مجھ پراثرورسوخ استعمال کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

    جج نے ریماکس دیئے کہ کتنے افراد کو اسپتال بھیجیں، کچھ باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں کسی ملزم کواعتماد نہیں تودوسری عدالت میں درخواست دائرکردے۔ میری عدالت میں سفارش نہیں چلے گی، کچھ لوگ اسپتالوں میں داخل ہوناچاہتے ہیں، جیلوں میں بھی سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پرسارے وکلااور ملزم موجود رہیں فردجرم عائد کی جائیگی۔

    بعد ازاں کیس کی سماعت23دسمبرتک ملتوی کردی ۔

    یاد رہے کہ اکتوبر میں سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کیس میں نامزد شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد احاطہ عدالت سے شرجیل میمن کو نیب حکام نے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کا الزام ہے، چنانچہ مارچ 2017 میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا تھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ شرجیل میمن سندھ حکومت کے وزیراطلاعات اور وزیر بلدیات بھی رہے ہیں اور 12 دیگر افراد سمیت ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کررکھا ہے اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل
    ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طبیعت بہترہونے پر شرجیل میمن اسپتال سے جیل منتقل

    طبیعت بہترہونے پر شرجیل میمن اسپتال سے جیل منتقل

    کراچی: سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو طبیعت میں بہتری پر اسپتال سے واپس کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار شرجیل میمن جیل پہنچتے ہی ریڑھ کی ہڈی سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے تھے۔ تاہم اب طبیعت سنبھلنے پر انہیں واپس جیل روانہ کردیا گیا ہے۔

    سابق صوبائی وزیر کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ بیماریوں کے باعث سہارے کے ذریعے پیشیوں پر لائے جاتے رہے۔

    مزید پڑھیں: شرجیل میمن نے گرفتاری کو احتساب عدالت میں چیلنج کر دیا

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے شرجیل میمن کے جگر میں بھی انفیکشن بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کا مکمل علاج نہ ہوا تو تکلیف شدت اختیار کر سکتی ہے۔

    شرجیل میمن اس سے پہلے علاج کے لیے لندن اور دبئی میں بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو نے کرپشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو گرفتار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شرجیل میمن کوریڑھ کی ہڈی کےآپریشن کامشورہ، جگرکے انفیکشن کی تشخیص

    شرجیل میمن کوریڑھ کی ہڈی کےآپریشن کامشورہ، جگرکے انفیکشن کی تشخیص

    کراچی : سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ریڑھ کی ہڈی اور جگر کے انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں جس پر معالج نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما کمر درد کے باعث جناح اسپتال میں داخل ہیں جہاں ماہر معالجین کی زیرِ نگرانی اُن کا علاج جاری ہے اور بیماری کی جانچ پڑتال کے لیے چند اہم ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں۔

    شرجیل میمن کے ڈاکٹرز کے مطابق اُن کے ایم آرآئی، ای سی جی اور ای ای جی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ایم آر آئی میں ریڑھ کی ہڈی میں پیچیدگی کی تشخیص ہوئی جس کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کی ڈسک سی ون فائیو اور سی فائیوسکس کے جوڑوں میں زخم اور سوزش ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ادویات اور مسلسل فزیوتھراپی کے باوجود شرجیل میمن کو آرام نہ آنے پر ڈاکٹرز کی جانب سے آپریشن کا مشورہ دیا گیا ہے اور آپریشن نہ ہونے تک انہیں کالر اور کمر کی بیلٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


     کرپشن کیس، ضمانت کی درخواست مسترد، شرجیل میمن11 ساتھیوں سمیت گرفتار


    علاوہ ازیں شرجیل میمن کے جگر کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں انفیکشن کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے لیے ڈاکٹرز نے ادویات تجویز کردی ہیں تاہم ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کے لیے آپریشن تجویز کیا ہے۔

    خیال رہے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ کافی عرصے ملک سے باہر بھی رہے تاہم وطن واپسی پر پہلے انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا بعد ازاں رہائی کے بعد وہ نیب عدالت کراچی میں مقدمات کا سامنا کررہے تھے۔

  • شرجیل میمن کی کرپشن ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

    شرجیل میمن کی کرپشن ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

    کراچی: نیب عدالت نے شرجیل میمن کی کرپشن ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ امتیازی سلوک کی شکایت پر عدالت نے کہا کہ شرجیل میمن کے لیے پورا اسپتال اٹھ کر جیل آجائے گا، ملزمان سے یکساں سلوک ہونا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن میں گرفتار ملزم شرجیل میمن کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

    سابق وزیر اطلاعات نے عدالت پہنچ کر ساتھیوں سے علیک سلیک کی اور کمر درد کی شکایت بھی کر ڈالی۔

    شرجیل میمن نے جج کو جیل حکام کی جانب سے امتیازی سلوک کی بھی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ علاج کی سہولتیں نہیں دی جا رہیں، کہا جا رہا ہے کہ عدالت نے سہولتیں دینے سے روکا ہے۔

    احتساب عدالت نے کہا کہ بعض ملزمان عدالت سے جاتے ہی اسپتال چلے جاتے ہیں۔ شرجیل میمن کے لیے تو پورا اسپتال اٹھ کر جیل آجائے گا، تمام ملزمان سے ایک جیسا سلوک ہونا چاہیئے، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کون کرے گا۔

    عدالت نے ملزمان کی ریفرنس کالعدم قرار دینے اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مصطفیٰ کمال کے پاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، شرجیل میمن

    مصطفیٰ کمال کے پاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، شرجیل میمن

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہےایم کیوایم اپنےآخری مؤقف پرڈٹی رہی تومصطفیٰ کمال کےپاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے وہ ن لیگ کی ڈائرکشن پر کام کر رہی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم اپنےآخری مؤقف پرڈٹی رہی تو مصطفیٰ کمال کے پاس ایم کیو ایم میں جانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان مضبوط، مصطفیٰ کمال کمزور نظر آتے ہیں۔

    کل فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کے پرانے قائد کی یادیں تازہ کیں، پارٹی چھوڑنا اور دوبارہ جوائن کرنا یہ ان کی روایت تھی، اللہ ایم کیو ایم کی مدد کرے۔

    شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں سرپرائز دے گی۔

    اس سے قبل فاروق کمال اتحاد پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان ہونے والا اتحاد پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یہ عارضی اتحاد ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیب کو مسلم لیگ ن سے محبت ہے‘ شرجیل میمن

    نیب کو مسلم لیگ ن سے محبت ہے‘ شرجیل میمن

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے نوازشریف کی گرفتاری کے لیے نیب کو ایئرپورٹ تک رسائی نہیں دی گئی جبکہ مجھے جہاز سے ہی گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف فیملی کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جاتا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار باہرچلے جاتے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ملک نہیں تھا پھر بھی میرے وارنٹ جاری کیے گئے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جیل کو پیپلز پارٹی کے ورکرز کا دوسرا گھر سمجھا جاتا ہے، ہمارے لیڈر 11،11 سال جیل میں رہے ہمیں تو2 ہفتے ہوئے ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نیب وکلا کہتے ہیں تحقیقات مکمل ہے جرح کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ٹرائل اور دوسری طرف ایڈوانس سزا دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے تو نیب کو جہاز تک بھیج دیا گیا جبکہ نوازشریف کی گرفتاری کے لیے نیب کو ایئرپورٹ تک رسائی نہیں دی گئی اسے نیب اورنوازشریف کا دہرامعیارسمجھے یا مک مکا؟ نیب کو مسلم لیگ ن سے محبت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔