Tag: شرح منافع میں کمی

  • بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بُری خبر

    بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بُری خبر

    اسلام آباد : نگراں وفاقی حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل کی ہے، جس کے مطابق سیونگ سرٹیفکیٹس کے بیسس پوائنٹس میں کمی کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پرمنافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 16.3 فیصد سے کم ہوکر16.1فیصد ہوگئی ہے۔

    ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 96 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 16.1 فیصدسے کم ہوکر15.1 فیصد ہوگئی ہے۔

    قومی بچت

    اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 160 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 18 فیصد سے کم ہوکر16.4 فیصد ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ پنشنرز بینیفیٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پنشنرز بینیفیٹس اکاؤنٹس پرمنافع کی شرح 16.3 فیصد سے کم ہوکر16.1 فیصد ہوگئی ہے۔

    شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 21.8 فیصد سے کم ہوکر20.8 فیصد ہوگئی ہے، ڈیفنس سیونگز سرٹیکیٹس پر منافع کی شرح گزشتہ پر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلیے اہم خبر

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلیے اہم خبر

    اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان کردیا ، شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق7 مئی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی،  وزارت خزانہ نے شرح منافع میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق7 مئی سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریگولرانکم سرٹیفکٹس پرشرح منافع9.36فیصدسے9.24فیصد ، اسپیشل سیونگز سرٹیفکٹس پرشرح منافع 8.87فیصدسے8.75فیصد اور 6ماہ کےشارٹ ٹرم سرٹیفکٹس پر شرح منافع 7.30فیصد سے 7.20فیصد کردی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق ڈیفنس سیونگزسرٹیفکٹس ، بہبود، شہدا اورپینشنرزسرٹیفکٹس ، سیونگز اکاؤنٹ اور ایک سال کےشارٹ ٹرم سرٹیفکٹس پر شرح منافع برقراررہےگی۔

    رواں سال جنوری میں وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کیا تھا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنشن بینیفٹ اوربہبودسیونگ سرٹیفکیٹ کامنافع860 سے بڑھا کر 940روپےماہانہ کردیا ہے جبکہ ا سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرہر 6 ماہ بعد 3 ہزار 900 روپے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 10سال بعد 2لاکھ 46ہزارروپے ملیں گے۔