Tag: شرح

  • لاہور میں جرائم کی شرح مزید کم ہوگئی

    لاہور میں جرائم کی شرح مزید کم ہوگئی

    لاہور: عالمی کرائم انڈیکس نے مختلف شہروں میں شرح جرائم کی فہرست جاری کردی، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور نے جرائم کی شرح مزید کم ہونے سے فہرست میں 39 درجے بہتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جرائم کی شرح مزید کم ہونے کی تصدیق عالمی کرائم انڈیکس نے کردی، عالمی ڈیٹا بیس نمبیو کی کرنٹ لسٹ میں لاہور 213 ویں نمبر پر آگیا۔

    رواں برس جنوری میں لاہور جرائم کی شرح کے لحاظ سے 174 ویں نمبر پر تھا۔ 6 ماہ میں کرائم انڈیکس میں لاہور نے 39 درجے کی بہتری حاصل کی۔ ششماہی رپورٹ میں کراچی کا 75 واں اور اسلام آباد کا 257 واں نمبر ہے۔

    کرائم انڈیکس کے مطابق وینز ویلا کا شہر کراکس بدستور دنیا کا خطرناک شہر ہے جبکہ ابو ظہبی کو محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا۔

    لاہور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) بی اے ناصر نے جرائم کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کرائم کنٹرول میں مزید بہتری کے لیے کام جاری رکھے گی۔ عالمی ادارے کا تازہ انڈیکس لاہور پولیس کے لیے ایک اعزاز ہے۔

    سی سی پی او کا کہنا تھا کہ روایتی اقدامات کے بجائے کوالٹی پولیسنگ کی طرف بڑھے ہیں، وسائل میں کمی کے باوجود ایک سال میں کئی گنا بہتری آئی۔

  • امریکی افواج کے اندر جنسی زیادتیوں کی شرح میں‌ ہولناک اضافہ

    امریکی افواج کے اندر جنسی زیادتیوں کی شرح میں‌ ہولناک اضافہ

    واشنگٹن : امریکا کی حکمران جماعت کی سینیٹر میک سیلی کا کہنا ہے کہ ’امریکی فضائیہ میں ملازمت کے دوران ائیر فورس کے اعلیٰ افسر نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا‘۔

    تفسیلات کے مطابق امریکا کی حکمران جماعت ری پبلیکن پارٹی کی ریاست ایریزونا سے منتخب ہونے والی 52 سالہ سینیٹر میک سیلی نے امریکی افواج میں جنسی زیادتیوں کی شرح میں اضافے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے احساس شرمندگی، الجھن اور نظام پر بھروسہ نہ ہونےکے باعث جنسی زیادتی کی شکایت درج نہیں کروائی تھی‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں امریکی افواج میں جنسی زیادتی کے چھ ہزار آٹھ سو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ امریکی فورسز کے اندر ریپ کیسز کی تعداد میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ  تعدادجنسی زیادتی کے ان کیسز کی ہے جو درج ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں متاثرین ایسے ہیں جو شرمندگی کے باعث رپورٹ ہی درج نہیں کرواتے۔

    باون سالہ میک سیلی جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں کے لیے سینٹ کی آرمڈ سروسز کی ذیلی کمیٹی میں سماعت کے دوران گفتگو کررہی تھیں۔

    ریپبلیکن سینیٹر کا آرمڈ سروسز کی ذیلی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ کی طرح میں میں آرمی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لیکن ان متاثرین کی طرح بہادر نہیں ہوں جنہوں نے زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی لیکن میں کوئی شکایت درج نہیں کی ان خواتین و مرد کی طرح جنہیں سسٹم پر بھروسہ نہیں ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو قصور وار ٹہراتی ہوں میں شرمندہ اور الجھن کا شکار تھی، میں سینئر نے اپنی پوزیشن اور طاقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میک سیلی امریکا کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جنہوں نے جنگ میں حصّہ لیا ہے۔

    سینیٹر میک سیلی نے 26 برس امریکی فضائیہ میں بحیثیت کرنل خدمات انجام دے کر سنہ 2010 ریٹائرمنٹ لی تھی، ریپبلیکن سینیٹر گزشتہ رکن سینیٹ منتخب ہونے سے قبل دو مرتبہ امریکی پارلیمنٹ کی رکن بھی منتخب ہوچکی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میک سیلی نے پہلی مرتبہ جنسی زیادتی پر گفتگو نہیں کی، گزشتہ برس سینیٹ کی انتخابی مہم کے دوران جنسی زیادتی کے متاثرین کے حوالے سے گفتگو کرچکی ہیں۔

  • فروری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    فروری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: رواں ماہ (فروری) کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گندم اور آٹے سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نئے مالی سال 19-2018 کے آٹھویں ماہ فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اعدادو شمار کے مطابق کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ 15 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلے، گندم، آٹا، مسٹرڈ آئل، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، چینی، گڑ اور دال مسور سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق انڈے، لہسن ،خوردنی تیل، آلو، پیاز، دال ماش، چنے کی دال، دال مونگ، سرخ مرچ اور ایل پی جی سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل، گیس نرخ، بجلی کے نرخ، نمک، چائے، روٹی سادہ، تازہ دودھ، دہی، ملک پاؤڈر، باسمتی چاول، اری چاول، سگریٹ اور صابن سمیت 31 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار آمدنی، 12 ہزار تا 18 ہزار آمدنی، 18 ہزار تا 35 ہزار تک اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.53، 0.56، 0.54 اور 0.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • گزشتہ ماہ مہنگائی میں اضافہ

    گزشتہ ماہ مہنگائی میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک میں فروری کے مہینے میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کھانے پینے کی اہم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق فروری کے مہینے میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 4.22 فیصد رہی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 3.9 فیصد رہی۔

    اعداد و شمار کے مطابق چنے کی قیمت میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ لہسن اور آلو 32 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ مرغی، مٹر، ٹماٹر اور کینو بھی مہنگے ہوئے۔

    دوسری جانب پیاز، ککڑی، دال ماش اور دال مونگ کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • ایشیا میں شیر خوار بچوں کی شرح اموات میں خطرناک اضافہ

    ایشیا میں شیر خوار بچوں کی شرح اموات میں خطرناک اضافہ

    پیرس: عالمی اداروں کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں 5.9 ملین کمسن بچے ہلاک ہوئے اور ان میں سے 60 فیصد کا تعلق ایشیا اور افریقہ کے صرف 10 ممالک سے تھا۔

    عالمی ادارہ صحت اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے عالمی ادارہ صحت برائے اطفال کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیا ہے۔ ان ممالک میں انگولا، عوامی جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا، نائجیریا اور تنزانیہ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: کم عمری کی شادیاں ترقی اور صحت کے لیے خطرے کا باعث

    دوسری جانب ایشیائی ممالک میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، اور انڈونیشا شامل ہیں اور یہاں شیر خوار بچوں کی موت کی اہم وجہ قبل از وقت پیدائش ہے۔

    فہرست میں ایک اور نام چین کا بھی شامل ہے جو اپنی تمام تر ترقی کے باوجود بچوں کی پیدائش کے وقت ہونے والی پیچیدگیوں پر قابو پانے میں ناکام ہے جس کے باعث شیر خوار بچوں کی ایک بڑی تعداد موت کے گھاٹ اتر جاتی ہے۔

    infant-2

    رپورٹ میں شامل اعداد و شمار کے مطابق ان تمام ممالک میں 1 ہزار نومولود بچوں میں سے 90 ہلاک ہوجاتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دیگر ترقی یافتہ ممالک میں جہاں شیر خوار بچوں کی اموات کی شرح کم ہے، اموات کی وجوہات مختلف ہیں۔

    ان ممالک جیسے امریکا اور روس میں 1000 میں سے صرف 10 بچے پانچ سال کی عمر سے قبل ہلاک ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ پیدائش میں مختلف پیچیدگیاں، اور چلنا شروع کرنے کے بعد مختلف حادثات جیسے ڈوبنا، جل جانا یا ٹریفک حادثے کا شکار ہونا ہے۔

    ماہرین نے اس شرح پر قابو پانے کے لیے نمونیا، ملیریا اور ڈائریا کی ویکسین کی فراہمی، ماؤں کو اپنا دودھ پلانے اور پینے کے پانی اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔

    infants-3

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں صحت کا شعبہ تیسرے نمبر پر ہے اور اس میں سرفہرست کمسن بچوں کی اموات میں کمی کرنے کا ہدف شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: پائیدار ترقیاتی اہداف کیا ہیں؟

    ان اہداف کے مطابق ایسے اقدامات اٹھانے ضروری ہیں جن کے بعد سنہ 2030 تک غیر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں شیر خوار بچوں کی اموات کی شرح کم ہو کر زیادہ سے زیادہ 25 تک آجائے۔ فی الحال یہ شرح 1000 بچوں میں 90 بچوں کی اموات کی ہے۔

  • تیسراہفتہ :مہنگائی کی شرح میں 0.14فیصد کی کمی

    تیسراہفتہ :مہنگائی کی شرح میں 0.14فیصد کی کمی

    جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے سولہ جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ صفر اعشایہ ایک تین فیصد جب کہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ صفر اعشاریہ ایک چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اس ہفتے کے دورا ن چودہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتیہ ہفتے ستائس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا