بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم ‘استری 2‘ نے باکس آفس پر 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی اداکاری سے بھرپور ہارر کامیڈی فلم ‘استری 2‘ نے ریلیز کے بعد سے ہی باکس آفس پر شاندار بزنس کیا ہے۔
View this post on Instagram
استری 2 نے سبھی توقعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تجارتی ماہرین کو حیران کر دیا ہے اور فلم اب باضابطہ طور پر 500 کروڑ کلب میں شامل ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق استری 2 نے اپنے پہلے ہفتے میں 307.80 کروڑ روپے کمائے ہیں، جس میں پری ویو شوز کی آمدنی بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے ہفتے میں فلم نے 145.80 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
تاہم اس فلم نے باکس آفس پر راج کرتے ہوئے اب باضابطہ طور پر پانچ سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہے۔
اس فلم کے سیکوئیل میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔
’ اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے، فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔